2025-07-23@17:16:55 GMT
تلاش کی گنتی: 12360

«بارڈر پاس»:

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر چیز میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، کون سی جماعت آل پارٹیز کانفرنس سے بائیکاٹ کررہی ہے اس کا علم نہیں، ہم لوگوں سے مشاورت اور جرگے بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا خود کہا ہے۔ پشاور میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں صوبے کے حالات اور مستقبل پر بات کریں گے، صوبے کی ترقی سب کا مسئلہ ہے اور سب...
    بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے، بیشتر گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس کر رہ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں مسلسل دو گھنٹے کی شدید بارش سے ملاکنڈ روڈ پر بارش کا پانی سیلاب کی طرح بہنے لگا۔ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے، بیشتر گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس کر رہ گئیں۔ شدید بارش کی وجہ سے تخت بھائی شہر میں ایک بوسیدہ دکان کی چھت گر گئی، جس کے باعث تین افراد شدید...
    پشاور: سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا گٹھ جوڑ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ اور اے این پی نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے ساتھ ایکا کرلیا تھا جس کے تحت حکومت اور اپوزیشن مفاہتی فارمولے کے تحت اور مشترکہ امیدواروں کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن یہ گٹھ جوڑ سینیٹ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہو گیا۔ حکومت کی جانب...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں مختلف ملکوں کے پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی کردی گئی جس میں پاکستان کا شمار ایک بار پھر کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار کیا گیا۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے اور کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک مرتبہ پھر دنیا کا طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے جس کے مطابق سنگاپور کے شہری 193 ممالک کا بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر دو ایشیائی ممالک کے پاسپورٹس ہیں جن میں جاپان اور جنوبی کوریا شامل ہیں اور ان ممالک کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری رسائی...
    ینگ پارلیمنٹری فورم (وائی پی ایف) پاکستان کی صدر نوشین افتخار نے کہا ہے کہ مسائل کا حل بندوق نہیں بلکہ مذاکرات ہیں، نوجوانوں کو ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے بجائے قلم تھامنا چاہیے۔ کوئٹہ میں وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوشین افتخار نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر چیلنج ہے تاہم حالات اتنے خراب نہیں جتنا تصور کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور پسماندگی کا مطلب یہ نہیں کہ نوجوان بندوق اٹھا لیں، روزگار فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت اس پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں جن سے مایوسی...
    اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی ہوگا: چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران متعلقہ ڈی جیز، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز، آئی سی ٹی اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ، گاڑیوں پر ایم ٹیگ کا نفاذ اور کیش لیس ٹرانزیکشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ...
    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کل بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی بلائی گئی اے پی سی کا حصہ نہیں بنے گی۔ جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس، کیا اہم فیصلے کیے گئے؟ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کانفرنس تحریک...
     سٹی 42: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس ، سکیورٹی اور کار پارکنگ کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے  چیئرمین سی ڈی اے  نے اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا ،ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،رش والے علاقوں میں پارکنگ فیس زیادہ ہوگی ۔  چیئرمین سی ڈی اے  محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پارکنگ میٹرز اور کیو آر کوڈز کا استعمال متعارف کروایا جائے گا،پارکنگ کی ادائیگی اب کیش لیس ہوگی جس  میں موبائل ایپ اور QR کوڈز کا استعمال ہو گا ۔سی...
      پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ صوبائی صدر پیپلز پارٹی محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ صوبے میں غیر سنجیدہ حکومت ہے، یہ آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ حکومت سنجیدہ ہوتی تو اس سے قبل کئی بار امن و امان اور دیگر مسائل پر بات ہو چکی ہے لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ محمد علی شاہ باچا نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنے دھرنوں اور مظاہروں سے فارغ ہو تو عوامی مسائل کی جانب توجہ دے۔...
    نومئی کیس میں 10، 10سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 9 مئی جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کیس میں سزا پانے والے تحریک انصاف کے رہنماں کا ردعمل سامنے آگیا۔کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی بزرگ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کی جانب سے 9 مئی شیر پا پل کیس میں 10 سال کی سزا دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو خود آزاد نہ ہو وہ ہمیں کیا آزادی دے گا۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی وہیں کھڑی ہوں جہاں آج سے دو سال پہلے تھی اور...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا خود کہا ہے۔ پشاور میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا کی بہترین فوڈ ٹیسٹنگ کا افتتاح کیا، خوراک کا اسٹینڈرڈ خراب ہونے سے لوگوں کی صحت خطرے میں ہے، پانی اور خوارک کی اشیا چیک کرنے کی مشینیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو وہ خوراک مہیا ہوگی جو لیبارٹری سے ٹیسٹ کی ہوئی ہوگی، ریسرچ بھی ساتھ ساتھ جاری رہے گی، پبلک، لائیو اسٹاک، زراعت اور دیگر...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں سزا پانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی بزرگ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کی جانب سے 9 مئی شیر پاؤ پُل کیس میں 10 سال کی سزا دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو خود آزاد نہ ہو وہ ہمیں کیا آزادی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی وہیں کھڑی ہوں جہاں آج سے دو سال پہلے تھی اور اپنے مقصد، نظریے یا جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت اور آئین کی...
    اسلام آباد: پاکستان میں بلیو اکانومی کے فروغ اور پائیدار سمندری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔  اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بلیو اکانومی منصوبوں کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ حکومت نے جدید ٹیکنالوجی، شراکت داری اور ماحولیاتی توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں 10.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایکوا کلچر پارک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ایکوا کلچر وہ عمل ہے جس کے ذریعے سمندری یا میٹھے پانی میں مچھلی، جھینگے اور دیگر آبی حیات کی افزائش کی جاتی ہے، جو پاکستان کے ساحلی پانیوں میں غذائی تحفظ اور معاشی ترقی کے نئے...
    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے ماموں نے بتایا کہ پانچ میں دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے جن کی تدفین تھوڑی دیر میں کی جائے گی۔گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کی نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ڈاکٹرزکے مطابق پیدائش ایمرجنسی سیزیرین سیکشن ذریعے ہوئی بچوں کا وزن بہت کم ہے سب بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ بچوں کو بچوں کو آکسیجن دی گئی اور بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے۔اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی...
    برطانوی پارلیمان کی سینیئر لیبر رکن اور ہاؤس آف کامنز کی خارجہ امور کمیٹی کی چیئرپرسن ایمیلی تھورن بیری نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تھورن بیری نے کہا کہ جب تک جنگ بندی اور کوئی طویل مدتی سیاسی حل نہیں نکلتا اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ جاری رہے گی، جس میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 58 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر رجب طیب ایردوان انہوں نے کہا کہ امن کا واحد راستہ یہی ہے کہ ایک محفوظ اسرائیلی ریاست کے...
    ---فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے شاپنگ بیگز پر پابندی کے خلاف درخواست پر نجی کمپنیوں کو عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔عدالت میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندیوں کے خلاف نجی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل نے بتایا کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، رکھنے اور استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔  کراچی سمیت سندھ میں آج سے پلاسٹک بیگز پر پابندیسندھ میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور... سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ دنیا بھر میں پلاسٹک کو کم کرنے کی بات ہورہی ہے، ہم آپ کی مصنوعات کی جانچ کی ہدایت جاری کرتے ہیں لیکن آپ تسلیم کررہے ہیں کہ آپ کی مصنوعات نان ڈی گریڈ ایبل ہیں۔...
    ---فائل فوٹو  چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ فوڈ کی امپورٹ یا ایکسپورٹ کے معاملات فوڈ منسٹری دیکھتی ہے، چینی کی امپورٹ کا فیصلہ کابینہ نے کیا، ہم تو فیصلے کے پابند ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیرِ صدارات اجلاس کے دوران چینی کی امپورٹ پر گفتگو کی گئی۔چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے استفسار کیا کہ چیئرمین ایف بی آر صاحب یہ کیا ڈرامہ ہے، جب عوام کا مسئلہ آئے تب آپ کہتے ہیں آئی ایم ایف نہیں مان رہا، سرمایہ کاروں کی بات آئی تو آئی ایم ایف کی بھی نہیں سنی جاتی، چند سرمایہ کار ہیں جو کسی کی نہیں سنتے، ان کو نوازا جا رہا ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) جنوبی ایشیا میں جیلیں صرف قید و بند کی جگہیں نہیں رہیں، یہ تاریخ کے وہ خاموش گوشے بھی ہیں جہاں کئی نسلوں کے سیاسی خواب، جدوجہد، اذیتیں اور اصولی اقدار کاغذ پر منتقل ہوتے رہے ہیں۔ جیل کے سناٹے میں لکھی گئی یہ تحریریں نہ صرف فرد کی مزاحمت کا بیانیہ ہیں، بلکہ پورے عہد کا عکاس بھی۔ برصغیر میں زندان ادب یا زندانوں میں تخلیق پانے والے ادب کی روایت نے آزادی کی تحریک کے دوران جڑ پکڑی، جب برطانوی راج کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو جیل کی دیواروں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ نہرو، گاندھی، بھگت سنگھ اور خان عبدالغفار خان جیسے رہنماؤں نے جیل کو...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے۔کوئٹہ میں 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے ماضی کی حقیقت جاننا ضروری ہے، بلوچستان سےمتعلق دیگرعلاقوں میں پایا جانے والا تصور حقیقت کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی یا بیروزگاری شورش کی اصل وجہ نہیں، حکومت سے نالاں نوجوانوں کے شکوے دور کرکے انہیں گلے لگائیں گے تاہم ریاست مخالف کارروائیاں کرنے والوں سے آئین سے باہر بات ممکن نہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے لیے صوبائی ایکشن پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز...
    کراچی: گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈسٹری بیوشن کی 8 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی۔ لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے تاہم ضائع ہونے والے پانی کی نالے اندر ہی نکاسی ہورہی ہے، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔   واقعے کی اطلاع واٹر کارپوریشن حکام کو دے دی گئی ہے اور مرمت کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل جامعہ کراچی میں واٹربورڈ کی 84 انچ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے بیشتر علاقے 15 دن تک پانی سے محروم رہے تھے۔  
    پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(آئی پی ایس) پاکستان اور بنگلا دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا، دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلا دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی، ان کا وزارت داخلہ پہنچنے پر بنگلا دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا، گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔پاکستان اور بنگلا دیش کے وزراء داخلہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلا دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی غدار ہے تو علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، انہوں نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان علیمہ خانم سے خود نہیں ملنا چاہتے، بانی نے جیل حکام کو کہا ہے علیمہ خانم کو ملاقات کی فہرست سے نکال دیں، وہ یہ بھی کہہ چکے علیمہ خانم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں.(جاری ہے) ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم کا بیٹا شہر میں دندناتا پھر رہا ہے جبکہ دوسری بہن کا بیٹا جیل میں ہے، جو الزامات...
    ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلا دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا اورتعلقات بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔  وفاقی وزیر داخلہ نے ڈھاکہ میں بنگلا دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی، محسن نقوی کا وزارت داخلہ آمد پر بنگلا دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا، گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا،پاکستان اور بنگلا دیش کے وزراء داخلہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلا دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری  دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے...
    اسلام آباد/لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر ابھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں.(جاری ہے) سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فیصلہ ساز منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم کو بتایا جا رہا ہے نظام انصاف اب نظام انصاف نہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم لڑتے رہیں گے، ہم عدلیہ کی آزادی کے لیے بات کرتے رہیں...
    دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ  سنگاپور کا ہے اور کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جب کہ ہیلنے اینڈ پارٹنر ز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طاقت ور ترین پاسپورٹ رکھنے والے  تین ایشیائی ممالک بازی لے گئے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2025 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔ 22 جولائی کی شب جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھی 2 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پردوسرے نمبر پر موجود ہیں جن...
    2025 کی دوسری ششماہی کے لیے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق ایشیا میں سنگاپور کا پاسپورٹ سب سے طاقتور قرار پایا ہے، جس سے 193 ممالک میں بغیر ویزا سفر ممکن ہے۔ دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر ہیں جنہیں 190 ممالک کی ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ تیسرے نمبر پر یورپی ممالک جیسے ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس اور جرمنی کے پاسپورٹس ہیں، جن کے حاملین 189 ممالک میں ویزا کے بغیر جا سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، کتنے ممالک تک بغیر ویزا رسائی ممکن؟ امریکی پاسپورٹ اس فہرست میں 10ویں نمبر پر آ گیا ہے، اور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ٹاپ 10 سے باہر ہو...
    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ایران اسرائیل کی کسی بھی نئی جارحیت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تہران اپنا یورینیم افزودگی (uranium enrichment) کا پروگرام بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں جاری رکھے گا۔ یہ بھی پڑھیں:ضرورت پڑی تو ایران کو پھر نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم کسی بھی نئی اسرائیلی کارروائی کے لیے تیار ہیں اور ہماری افواج اسرائیل کی گہرائی میں دوبارہ حملے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی دیرپا ثابت نہیں ہوگی اور ایران نے ہر ممکنہ صورتحال کے لیے خود کو تیار کر رکھا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل نے ہمیں نقصان...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر ابھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فیصلہ ساز منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم کو بتایا جا رہا ہے نظام انصاف اب نظام انصاف نہیں۔ 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو 10، 10 سال قیدلاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے...
    اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ڈیم کے اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھو ل دیئے گئے۔ بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.40 فٹ ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کے حوالے سے ڈیم کے اطراف کی آبادیوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔ ڈیم سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کواحتیاط برتنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز بھی ڈیم میں پانی کی سطح خطرنے کے نشان تک پہنچنے کے بعد اسپل ویز کھولے گئے تھے۔ 
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی پر 8سے9مقدمات ابھی باقی ہیں،ابھی دیکھنا ہے فیصلہ ساز اور منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے،پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ مزید :
    اسلام آباد پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹی سے پانی کے ریلے میں بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق اور ان کی  25 سالہ بیٹی کی تلاش کے لیے دوسرے روسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے امدادی ادارے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کررہے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی گاری سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے، افسوسناک واقع کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد مدد کے لیے پکار رہے ہیں، پانی کا بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑی نالے سے دریائے سواں کی جانب بھڑی لیکن پھر کہاں گئی کچھ پتا نہیں چل رہا۔ راولپنڈی ریسکیو 1122 کی غوطہ...
    اسلام آباد کی نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری رہی۔دریائے سواں میں بہنے والی گاڑی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، دریائے سواں کی جانب بہنے والے پانی کے مقام پر کرین کی مدد سے کھدائی کی گئی، نالے سے گاڑی کا بمپر مل گیا۔کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے تھے، دونوں گاڑی سے مدد کیلئے پکارتے رہے، کار سوار باپ بیٹی نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی،...
    پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ زوروں پر ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ اٹک میں 125 ملی میٹر، جہلم میں 120، راولپنڈی 88، منگلا 72، شیخوپورہ 70 اور نارووال میں 64 ملی میٹر بارش ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتا، گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت لاہور میں تقریباً 100 ملی میٹر، گجرانوالہ میں 40، فیصل آباد 43 اور میانوالی میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ حافظ آباد، لیہ، بھکر، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، اوکاڑہ، قصور اور کمالیہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارشیں ہوئیں۔ شدید بارشوں کی پیش...
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا کے علاقے گنج باسوڈا میں ہونے والی ایک ہولناک واردات نے نہ صرف اہل علاقہ کو بلکہ پوری ریاست کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔  بھارتی میڈیا ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ایک شخص نے اپنی پارٹنر اور اس کی 3 سالہ معصوم بیٹی کو مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، اور پھر لاشوں کے ساتھ پوری رات ایک ہی کمرے میں بیٹھا رہا۔ ملزم نے جائے واردات پر ہی لپ اسٹک سے دیوار پر خونچکاں انداز میں اپنا اعتراف جرم بھی تحریر کیا۔ یہ بھی پڑھیے زہریلے مشروم کھلا کر ساس، سسر  سمیت 3 رشتہ داروں کا قتل، آسٹریلوی خاتون پر جرم ثابت مقتولہ کی شناخت اور...
    ویب ڈیسک: دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، تربیلا بیراج...
    دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی)کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر...
    گزشتہ روز سے راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں ہونے والی موسلادھار بارش کے پانی میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن آج دوسرے روز پھر سے شروع کر دیا گیا ہے، تین مختلف ریسکیو ٹیمیں اب بھی مختلف مقامات پر تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ رات 2 بجے تک آپریشن جاری رہا، کرین کی مدد سے گاڑی کو نالے میں تلاش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی البتہ رات کو بارش سے ایک مرتبہ پھر سے پانی کا بہائو زیادہ ہو گیا جس پر آپریشن کو روک دیا گیا تھا۔ ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش کے لیے آج صبح ایک مرتبہ پھر...
    اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 22 جولائی کو باپ اور بیٹی کار سمیت نالے میں بہہ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، رات کے اندھیرے کے باعث ابتدائی روز تلاش محدود رہی، تاہم آج صبح روشنی ہوتے ہی سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تلاش کا دائرہ سواں پل اور گورکھپور تک بڑھا دیا گیا ہے، جہاں ٹیمیں پانی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم دونوں سمتوں میں شواہد تلاش کر رہی ہیں۔ راولپنڈی ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے مربوط انداز میں امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر...
    وائلڈ لائف کی کارروائیوں کے دوران لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز لاہور کے مطابق پنجاب وائلڈلائف نے بگ کیٹس رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران لاہور ریجن میں بگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والوں کا سروے مکمل کرلیا گیا۔ سروے کے مطابق لاہورریجن میں 39 افراد نے 198 بگ کیٹس (شیر،ٹائیگر)ڈکلیئر کیے تھے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز عدنان ورک کے مطابق غیرقانونی طور پررکھی گئیں 15 بگ کیٹس قبضے میں لے لی گئی ہیں اوربگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والے تمام افراد کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ حکام نے بگ کیٹس رکھنے والے افراد کو ایس او پیز پر عمل درآمد...
    حالیہ دنوں کی مسلسل اور تیز بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیشِ نظر آج صبح 11 بجے ڈیم کے سپل ویز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راول ڈیم میں زہر گھول کر مچھلیاں، پرندے مارنے والے 2 افراد گرفتار ڈیم انتظامیہ کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، اور اگر بروقت اخراج نہ کیا گیا تو ڈیم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس تناظر میں حفاظتی اقدامات کے تحت سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اضافی پانی کو کنٹرول طریقے سے خارج کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے شہریوں...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بارش کے باعث برساتی نالے میں ڈوب جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی 25 سالہ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کی جانب جانے والے راستے کی کھدائی شروع کر دی ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بازیابی تک سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرنل (ر) اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ گیا، اور کرنل قاضی کی کار پانی میں پھنس گئی۔ گاڑی بند ہونے پر انہوں نے اسے...
    مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند اور کئی مکانات تباہ ہوگئے۔مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں منگل کی رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ ٹامی برساتی نالہ میں طغیانی سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ،ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔لینڈ سلائیڈنگ سے طارق آباد بائی پاس جبکہ کے پی کے کو آزادکشمیر سے ملانے والی سڑک لوہار گلی کے مقام سے بند ہوگئی۔برساتی نالے میں پانی آنے کی وجہ سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا، پانی کے ساتھ نالے میں بڑی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت نامے ارسال کردیئے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ہم سب کو اختلافات سے بالاتر ہو کر امن کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا۔  فائرنگ گاڑی پر ہورہی...
    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا و طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سکولوں میں طلباء وطالبات کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں...
    سرگودھا+ وزیر آباد +لاہور(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر سمیت 70  افراد  کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ لاہور کی عدالت نے یاسمین راشد‘  محمود الرشید کو 10-10 برس سزا سنا دی جبکہ شاہ محمود سمیت 6 ملزموں کو بری کر دیا۔ ملزموں کے خلاف سزا کا حکم مقدمہ نمبر 72/2023  میں سنایا گیا، یہ مقدمہ میاں والی کے علاقے موسیٰ خیل کے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ توڑ پھوڑ، املاک کو آگ لگانے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ سرگودھا کی انسداد دہشت...
    اسلام آباد‘  فیروز والہ، پشاور، میر پور، لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ بیورو رپوٹ+ نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی+ نامہ نگاران + نیوز رپورٹر) ملک میں حالیہ مون سون بارشوں  کا سلسلہ جاری ہے۔  لڑکے سمیت  مزید 6  افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 227  ہوگئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور 3 بچے شامل ہیں۔ ملک بھر میں 804  سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ طوفانی بارشوں سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں بارشوں کے...
    راولپنڈی میں ایک وِنٹیج شوقین نے 2 نایاب گاڑیوں کو نئی زندگی بخش دی۔ ایک سائیڈ کار کے ساتھ ویسپا اور دوسرا سنہ 1970 کی دہائی کا موپیڈ۔ یہ صرف گاڑیاں نہیں بلکہ محبت، صبر اور فن کا حسین امتزاج ہیں۔ ویسپا کو  پینٹ کیا گیا ہے جس میں Dior جیسے عالمی فیشن برانڈ کے رنگوں اور انداز کو اپنایا گیا ہے۔ نرم رنگ اور آرٹسٹک ڈیزائن کے ساتھ یہ ویسپا سڑک پر چلتی پھرتی آرٹ گیلری محسوس ہوتی ہے۔ سائیڈ کار نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ مکمل فعال بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سے موبائل کوَر تک پر ٹرک آرٹ، ’ یہ ہمارا ورثہ ہے‘ موپیڈ کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے۔ اس میں پرانی طرز...
    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD) کے مطابق دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند...
    واشنگٹن: امریکا اور جاپان کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت جاپانی مصنوعات پر مجوزہ 25 فیصد درآمدی ٹیکس کو کم کر کے 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی جاپان نے امریکا میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور امریکی مصنوعات کے لیے اپنی منڈیوں کو کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ دو طرفہ تجارتی تعلقات میں ایک نئی پیشرفت ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ یکم اگست سے نافذ ہونے والے اضافی محصولات...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا، لاہور کے شیر پاؤ پل کے قریب گاڑیوں کو جلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات رپورٹ ہوئے، اسی روز مسلم لیگ (ن) کا دفتر اور جناح ہاؤس یعنی کور کمانڈر کی رہائش گاہ بھی نذر آتش کی گئی۔ لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف  کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیے  استغاثہ نے الزام لگایا کہ شاہ محمود نے عمران خان کے...
    ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ خطرات سے خبردار کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF ایونٹس) سے سیلاب کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریشون، بریپ، بونی، سردار گول، ٹھلو، ہنارچی، درکوٹ اور اشکومن شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ، چناب، جہلم اور کابل میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، جبکہ چناب پر مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ جہلم میں منگلا اور کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بھی...
    لاہور:  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حالیہ بارشوں اور شہری نقصانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرت سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، لیکن انسانوں کی غفلت نے تباہی کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے والوں نے قدرتی پانی کے راستے بند یا تنگ کر دیے، جس کے باعث بارشوں کے دوران پانی کا بہاؤ متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں شدید نقصان ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام اداروں کو فوری طور پر ہاؤسنگ سوسائٹیز میں آپریشن کلین اپ کرنا ہوگا تاکہ بند کیے گئے قدرتی راستے دوبارہ کھولے جا سکیں، ورنہ آئندہ نقصانات اور بھی بڑھ سکتے ہیں۔
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتبِ فکر کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیامِ امن سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اور ہمیں اختلافات سے بالاتر ہوکر امن کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور نے ملک میں جاری صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکالا جا چکا ہے،...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی میں واقع کباڑ کے بڑے گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ شعلے اور دھواں دور دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقام پر استعمال شدہ کپڑوں، پلاسٹک اور دیگر اشیاء کے کئی گودام موجود ہیں، جہاں اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  آگ لگنے کے بعد علاقہ دھوئیں سے بھر گیا اور فضا میں سانس لینا مشکل ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ متعدد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ چکے ہیں تاہم اُن میں...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج سہ پہر ڈھائی بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا گیا ہے۔  اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کریں گے، جس میں لاہور اور سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے حالیہ فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ عدالتوں نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں جن میں اپوزیشن لیڈر جناب احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں، کو 9...
    پشاور: تربیلا ڈیم میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے ڈیم کے پانی کا ریلہ داخل ہونے کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں بڑے ریلے کے داخلے کی صورت میں پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کر دیا جائے گا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کے 17 بجلی کے پیداواری یونٹس سے 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ Tagsپاکستان
    کراچی: پاکستان میں کیمبرج کے لیک پرچوں سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں برٹش کونسل کو پاکستان میں ٹیکس سے حاصل استثنیٰ، کیمبرج کی فی پرچہ فیس 60 ہزار روپے تک وصول کرنے اور کیمبرج کے امتحانات میں سخت سکیورٹی پروٹوکولز سے متعلق پورے امتحانی عمل کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی رپورٹ پر خود قائمہ کمیٹی نے اپنی تجاویز پر مشتمل نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، یہ رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی ذیلی کمیٹی نے تیار کی تھی جس کی کنوینر رکن قومی اسمبلی سبین غوری تھیں جبکہ دیگر اراکین میں زیب جعفر،...
    دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا، لیہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب آگیا، ضلع لیہ کی 20 یونین کونسلز سیلابی ریلے سے متاثر ہوئیں، متعدد آبادیاں، ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلیں اور رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جس کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 507 اور اخراج 31 ہزار 507 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریا کے کناروں پر آباد مکینوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دریائے سندھ میں جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ہم سب کو اختلافات سے بالاتر ہو کر امن کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت نامے ارسال کر دیئے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان...
    سٹی42: لاہور میں صحافی، سیاسی کارکن، قانون دان اور پولیس کے اہلکار سب ہی 9 مئی  2023 کو شیر پاؤ پل پر بغاوت پر اکسانے والی تقریریں کرنے اور گھیراؤ جلاؤ کے مشہور مقدمے کا فیصلہ آنے کے منتظر ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کچھ دیر میں فیصلہ سنانے والے ہیں۔ سٹی42 کے نمائندہ  جمال الدین کی رپورٹ کے مطابق نو مئی 2023 کو شیر پاؤ پل پر بغاوت پر اکسانے والی  تقاریر کرنے  اور  جلاؤ گھیراؤ  کے واقعات کے کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ کچھ دیر پہلے تک موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید عدالت مین فیصلہ قلمبند کروا رہے ہیں۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت اس...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار سید نور نے مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔  ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران سینئر اداکار سید نور نے انکشاف کیا کہ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو جو بےحد مقبول ہوا وہ ان کی فلم سے کی نقل ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ماضی کی انکی ایک فلم بلکل اسی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک عورت زیورات اور پیسے کی لالچ میں آکر اپنے شوہر کو چھوڑ دیتی ہے مگر آخر میں دھوکا کھاتی ہے۔  سید نور نے بتایا کہ ان کی اس فلم کا نام ’زیور‘ ہے جس میں ریما خان، بابر علی، جان ریمبو، صاحبہ اور شاہد نے اداکاری...
    شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر کا 4 بچوں کی پیدائش پر 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے...
     نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ظاہر کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دی۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے، عالمی امن سے متعلق آج کا مباحثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تنازعات کا عدم حل کشیدگی کی شکل اختیار کرگیا ہے، پاکستان تنازعات کے حل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تنازعات کے حل میں کثیر الجہتی...
    درخواست میں کہا گیا کہ انجینیئر رشید ایک رکن پارلیمنٹ ہیں اور انہیں پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان لوگوں کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کریں جنہوں نے انہیں منتخب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کے لئے جیل میں بند رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کو حراستی پیرول دے دیا۔ 24 جولائی سے 4 اگست تک حراستی پیرول منظور کیا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید 2017ء کے دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت این آئی اے کے ذریعہ گرفتار ہونے کے بعد 2019ء سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت...
    رضا ربانی—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارلیمانی نظام کو ناپید کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے۔ میثاق جمہوریت دوئم لانے کی تجویز، پچھلے معاہدے پر نظرثانی کی جائے رضا ربانی کراچی سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے میثاق... اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو حلف کے لیے ایک شخص کو نامزد کرنے کا خط لکھا۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خط کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس وقت ناقابلِ عمل حالات یا وجوہات موجود نہیں تھیں،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ وباؤں سے بہتر طور پر نمٹںے کی تیاری، سمندروں کے تحفظ اور ترقیاتی مالیات کے حوالے سے حالیہ پیش رفت اس بات کی علامت ہے کہ کثیرالفریقی طریقہ کار اب بھی دنیا بھر کے لیے کارآمد ہے۔پائیدار ترقی پر اعلیٰ سطحی سیاسی فورم (ایچ ایل پی ایف) کے افتتاحی اجلاس میں وزرا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جنگ، عدم مساوات اور مالیاتی دباؤ جیسے مسائل کی موجودگی میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کا حصول ممکن بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تبدیلی ضروری...
    پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا...
    دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر اور باجوڑ میں شدید طوفانی بارش جاری ہے جس کے بعد  ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ 2 بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ باجوڑ میں بھی شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور 2 بھائی پانی میں بہہ گئے۔ ڈوبنے والے ایک بھائی کی لاشنکال لی گئی جب کہ  دوسرے کی تلاش جاری ہے۔...
     سٹی 42: چلتی ٹرین پرسوار ہوتے ہوئے آدمی پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا  افسوسناک واقعہ چونڈہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیاساٹھ سالہ آدمی کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ٹرین سیالکوٹ سے لاہور جا رہی تھی اور چونڈہ ریلوے اسٹیشن پر رکی تھی
    بھارت کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گِل نے فاسٹ بولر آکاش دیپ کی گروئن انجری کے سبب اولڈ ٹریفرڈ میں شیڈول چوتھے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے موجود بھارتی ٹیم کو شدید انجری مسائل کا سامنا ہے۔ فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ مانچسٹر ٹیسٹ سے جبکہ نتیش کمار ریڈی پوری سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ بدھ سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کے لیے ٹیم منیجمنٹ کو تیسرے پیسر کے لیے پرسد کرشنا اور انشول کمبوج میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پیسر انشول کمبوج کو ڈیبیو کرائے جانے کے قوی امکان ہے۔ تاہم، شاردل ٹھاکر کو بھی پلیئنگ الیون کا...
    پنجاب کے اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار...
    —جیو نیوز گریب 11 گھنٹے گزرنے کے باوجود اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ کرنل ریٹائرڈ قاضی اسحاق روز اپنی ڈاکٹر بیٹی کو سوسائٹی کے گیٹ تک چھوڑنے جاتے تھے۔آج صبح کرنل اسحاق قاضی اپنے گھر سے اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ سرمئی رنگ کی کار میں نکلے تھے کہ پانی کی وجہ سے گاڑی بند ہو گئی، جو دوبارہ اسٹارٹ نہ ہوئی۔کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، جس کے باعث دونوں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔ راولپنڈی میں کار سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئےنالے میں کار...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134...
    اسلام آباد: گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف ہے اور ان کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ خیال رہےکہ آج صبح نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی مدد کے لیے پکارتے رہے۔ واقعےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں گاڑی کے اندر باپ بیٹی بے بسی کی حالت میں موجود ہیں اور پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا کر لے جارہا...
    کراچی: رفاعی پبلک پارکس کی زمین کمرشل استعمال کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی کی گئی۔ درخواست جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ سمیت مختلف ٹی ایم سی چیئرمینز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کے ایم سی، ڈی جی پارکس، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، کے ڈی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کے ایم سی رفاعی پبلک پارکس کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کمرشل استمعال کے لیے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ سٹی کونسل نے اس حوالے سے 19 مئی کو ایک قرارداد بھی پاس کی ہے، جس کی بنیاد پر پبلک پارکس میں رینٹل...
    بغاوت سمیت مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والے برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کی نگرانی کے لیے پولیس نے ان کے پاؤں میں الیکٹرانک بیڑی ڈال دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی سپریم کورٹ کے متنازع جج دی مورائش کے حکم پر سابق صدر بولسونارو کو الیکٹرانک اینکل ٹیگ لگا دیا گیا۔ عدالت نے سابق صدر بولسونارو پر انٹرویو دینے اور سوشل میڈیا پر آنے پر بھی پابندی لگا دی۔ ان کو نقل و حرکت مختصر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ بولسونارو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی احکامات کو "سپریم ذلت" قرار دیا اور کہا کہ مجھے "گھٹن زدہ ماحول" میں رکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک چھوڑنے...
    سٹی 42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا  وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا   ، محسن نقوی نے کہا   4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام  پیش کرتے ہیں ،  سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین سپانسرڈ  دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔  بھارتی سپانسرڈ  دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ  نہیں ملے گی۔پاکستان سے فتنہ الہندوستان...
    پنجاب اسمبلی میں پبلک اور پرائیویٹ اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پر مکمل پابندی کی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 20 کروڑ موبائل صارفین کی حد عبور ہونے پر خواتین کو مفت موبائل فون دینے کا اعلان یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔ موجودہ دور میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال نے بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ قرارداد میں تجویز دی...
    برطانیہ کی ایک 158 سال پرانی ٹرانسپورٹ کمپنی صرف ایک کمزور پاسورڈ کی وجہ سے ایک خطرناک حملے کا شکار ہو کر مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اس واقعے میں کمپنی کا تمام ریکارڈ ضائع ہو گیا اور تقریباً 700 افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کمپنی کے منتظم پال ایبٹ کے مطابق اندازہ ہے کہ حملہ آوروں نے ایک ملازم کا خفیہ کوڈ معلوم کر لیا، جس کے بعد وہ نظام میں داخل ہوئے اور سارا ریکارڈ ہیک کرلیا۔ حملہ آوروں نے کمپنی کے تمام اندرونی نظام کو جام کر دیا اور پیغام دیا کہ اگر ریکارڈ واپس چاہیے تو رقم ادا کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پر ہیکرز کا حملہ، حساس نوعیت...
    مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر امور کشمیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کو ٹیلیفون کیا اور سینیٹ انتخابات میں امیر مقام کے بیٹے نیاز امیر مقام کی کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔نواز شریف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نیاز امیر مقام سینیٹ میں پارٹی کی مضبوط آواز بنیں گے اور اپنی کامیاب حکمت عملی کے ذریعے پارٹی کے مفاد میں بہترین کام کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انجینئر امیر مقام کی سیاسی حکمت عملی کو سراہا۔انجینئر امیر مقام نے پارٹی قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت اور...
    تربیلا ڈیم میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی.ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری  کردیا، تمام متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دے دی گئی۔ڈیم انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح 1530 فٹ تک پہنچ چکی ہے.جبکہ ڈیم کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے۔ پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگر سیلابی ریلہ ڈیم میں داخل ہوتا ہے تو پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈیم کے17 پیداواری یونٹس سے اس وقت 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ دریا کابل سے بھی 30 ہزار 900 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے....
    خط میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے لکھا کہ تقسیم ہند کے وقت جو مسلمان بھارت میں رُکے، وہ کانگریس کے سیکولر نظریے اور لیڈرشپ پر ایمان رکھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کانگریس لیڈر اور حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کو ایک خط لکھ کر مسلمانوں کے "منظم استحصال" پر پارلیمنٹ میں آواز بلند کرنے کی گزارش کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن، خاص طور پر "انڈیا" الائنس پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ملک بھر میں مسلمانوں کو درپیش مظالم کو اجاگر کرے گا۔ محبوبہ مفتی نے خط میں کہا ہے کہ بنگلہ دیشی...
    بارشوں سے تباہی کے دوران بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا اور تربیلا ڈیم پر الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کی جانب سے چار لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی ممکنہ دھمکی کے بعد منگلا ڈیم انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ جبکہ تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ مساجد کے ذریعے عوام کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے اعلانات بھی کروا دیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق متعلقہ محکمے الرٹ ہیں اور ریسکیو ادارے، مقامی انتظامیہ اور واپڈا حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے...
    مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے، بیرسٹر گوہرکا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ اب مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے اور آئندہ جو بھی سیاسی پیش رفت ہوگی، وہ پارٹی کے بانی کی ہدایات کے مطابق ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہوتی، لوگ خود بخود ہمارے ساتھ جڑتے ہیں۔ بانی تحریک انصاف جیل سے ہی...
    ریاض احمدچودھری امریکی حکومت کے پینل نے بھارت کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے اسے مذہبی اعتبار سے تشویشناک ترین ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رواں سال ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں بھارت بھر میں متعدد افراد قتل کیے گیے، لاتعداد مذہبی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا اور اقلیتی افراد کے گھروں اور عبادت گاہوں کو مسمار کیا گیا۔ بھارتی حکام کی نفرت انگیز تقاریر پر بھی شدید تنقید کی گئی ہے۔رپورٹ میں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور انہیں مذہبی اور سماجی حقوق سے محروم کرنے کے لیے بھارتی قانونی فریم ورک میں تبدیلیوں اور نفاذ کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی امریکی حکومت کے پینل...
    آواز ۔۔۔۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی پاکستان کا حال بھی عجیب ہے بارشیں نہ ہوں توقحط سالی۔۔ قوم کو نماز استسقاء کی اپیلیں۔ بارشیں ہونے لگیں تو پورا ملک ڈوب جاتا ہے ۔ اس سال لاہور،کراچی ، اسلام آباد، راولپنڈی اور جنوبی پنجاب کا جو حشرہوا،اس کی تفصیلات میں جائیں تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ویسے تو پورا پاکستانی ہی شدید متاثرہوا۔ ان بارشوں سے جہاں200 سے زائد افراد جان سے گئے۔ وہاںکھربوںکا نقصان بھی ہوا ہزاروں غریب عمر بھر کی پونجی سے محروم ہوگئے لیکن حکمرانوںکی کوئی پلاننگ ہے نہ حکمت ِ عملی۔ ہرسال بارشیں،سیلاب قحط سالی ایک عذاب بن جاتی ہے۔ ہم وقتی طورپر آہ و فغاں کرتے ہیںپھر بھول جاتے ہیں کہ ماضی میں ہمارے ہم وطنوںپرکیا...
    ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے چار لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی ممکنہ دھمکی کے بعد منگلا ڈیم انتظامیہ اور ضلعی حکام نے ہنگامی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ مساجد کے ذریعے عوام کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں۔  حکام کے مطابق متعلقہ محکمے الرٹ ہیں اور ریسکیو ادارے، مقامی انتظامیہ اور واپڈا حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ڈیم کے اطراف کے نشیبی علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان   ڈپٹی کمشنر کے...
     ارشاد قریشی : اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کارسوارباپ بیٹی برساتی ریلے میں بہہ گئے۔  پنجاب میں مون سون کی شدید بارشیں جاری ہیں جہاں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے جس کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔  اسلام آباد میں  شدید بارش  کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار 2 افراد نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے دونوں افراد مدد کے لیے پکارتے رہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان    کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی لیکن پانی کابہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں...
    اسلام آباد :اسلام آباد سٹیزنز کمیٹی (آئی سی سی ) نے دارالحکومت میں شہریوں کو صاف، ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد بہتر اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔کمیٹی کے صدر سید ایم. صدیق حسن نے ایک بیان میں بتایا کہ شجرکاری مہم کا آغاز سیکٹر جی-2/ 10 کے سُکھ چین پارک سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم رواں ہفتے تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ لگائے گئے پودے سگما موٹرز لمیٹڈ، اسلام آباد کے چیئرمین و سی ای او کرنل (ر) سید ظفر الدین احمد نے عطیہ کیے۔افتتاحی تقریب میں سگما موٹرز کے سربراہ، آئی سی سی کے...
    آسٹریلیا کی نئی منتخب پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی گرینز کی ڈپٹی لیڈر سینیٹر مہریں فاروقی نے اٹارنی جنرل سیم موسٹن کی تقریر کے دوران احتجاجاً پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔ جس پر لکھا تھا کہ’’غزہ بھوکا مر رہا ہے، الفاظ کافی نہیں، اسرائیل پر پابندی لگاؤ۔‘‘ متعدد ارکان بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ ہوم افیئرز کے وزیر ٹونی برک نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ناقابل دفاع ہے، یرغمالیوں کو اب بھی رہا کیا جانا چاہیے لیکن جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزید...
    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ چندے کے پیسوں پر عیش کرنے والے بی آئی ایس پی پر تنقید کر رہے ہیں، اس پروگرام سے ایک کروڑ کے قریب غریب خاندان سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سندھ میں 36 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی وظیفہ دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے، باتوں سے سنہرے خواب دکھانا ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ...
    سکردو میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، تمام سیاح اور مقامی افراد بحفاظت نکال لیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز سکردو (سب نیوز)گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں اور کلاڈ برسٹ سے لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بابوسر ٹاپ پر تودہ گرنے سے سیاحوں کی گاڑی ملبے تلے دب گئی، تین افراد جاں بحق، کئی لاپتا ہیں۔ چلاس کے تھک نالے میں بھی خاتون سمیت تین افراد سیلاب کی نذر ہو گئے۔ شاہراہِ قراقرم بند ہے۔ دیوسائی اور سکردو کے علاقوں میں بھی سڑکیں بند، کھیت و باغات تباہ ہو گئے، سیکڑوں سیاح محصور ہیں۔سکردو-دیوسائی روڈ پر پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، تمام سیاح اور مقامی افراد بحفاظت نکال لیے گئے،حالیہ شدید بارشوں اور...
    پارلیمنٹ ہاوس کی چھتیں ٹپکنے لگیں، تارکول بھی کام نہ آیا، انتظامیہ کی بالٹیوں سے پانی روکنے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جاری وقفے وقفے کی بارش نے پارلیمنٹ ہاوس کی چھتوں کی قلعی کھول دی، پارلیمنٹ ہاوس کی متعدد چھتیں ٹپکنے لگیں، جن سے ٹپکنے والا پانی فرش پر جمع ہونے لگا، انتظامیہ کی جانب سے پانی روکنے کے لیے عارضی طور پر ٹپکتے مقامات پر بالٹیاں رکھ دی گئیں۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے ہی سی ڈی اے نے چھتوں کو تارکول سے کور کیا تھا تاکہ ٹپکنے کی شکایات کا مستقل حل نکالا جا سکے، تاہم شدید بارش کے سامنے یہ بندوبست ناکام ثابت ہوا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے...