Jasarat News:
2026-07-24@13:12:31 GMT

قانون سازی ججوں کی خواہشات پر نہیں ہو سکتی، طلال چودھری

اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کرنے کا اختیار صرف اور صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے اور قانون سازی ججز کی خواہشات یا ترجیحات کے مطابق نہیں ہو سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حالات میں کسی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے آئینی تبدیلی پارلیمنٹ کا آئینی و جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز آئین کی پاسداری کا حلف اٹھاتے ہیں اور وہ کسی سیاسی جماعت کا کردار ادا نہیں کر سکتے۔ ’’اگر ججز یہ کہیں کہ آئینی ترمیم نہیں ہونے دیں گے تو یہ درست طرزِ عمل نہیں‘‘، طلال چودھری نے کہا ان کے مطابق ججز کی تنخواہوں اور دیگر انتظامی معاملات پر حتمی اختیار بھی پارلیمنٹ ہی رکھتی ہے جبکہ ماضی میں ججز کے استعفے بھی سیاسی نوعیت کے رہے ہیں اور عدلیہ نے اکثر جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن