2026-07-24@14:44:37 GMT
تلاش کی گنتی: 4185

«سلمان اکرم راجا کو»:

    تہران: ایران کے ایک سینئر سفارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ موجودہ کشیدگی کے باوجود تہران نے سفارت کاری کا دروازہ بند نہیں کیا اور مختلف علاقائی ثالثوں کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ امریکا ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ شہری تنصیبات پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں اور یہ اقدامات امریکا کی بے بسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ سینئر ایرانی سفارتی ذریعے نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتی حل کے لیے مثبت رویہ اختیار کیا تاہم امریکا کی دھمکی آمیز...
    پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ بڑھتے ہوئے مسلح تنازعات کے تناظر میں سفارتکاری، مذاکرات اور ثالثی کو مضبوط بنایا جائے. اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تنازعات کے پرامن حل سے متعلق کھلے مباحثے کے دوران پاکستان نے بھارت پر عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ایک اور بڑی سفارتی کامیابی، سلامتی کونسل میں امن دستوں کے تحفظ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ...
    روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری...
     اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات نتیجہ خیزنہ ہوسکے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومتی ٹیم اور پیپلز پارٹی کے  درمیان اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم زیر بحث نہیں۔ این ایف سی میں تبدیلی پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ آئی ایم ایف کے قرضے کیخلاف سول نظرثانی درخواست خارج کر دی گئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خدشات...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔ اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے جس طرزِ عمل پر عمل پیرا ہے، اسے مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سفارتی حل اور معاہدہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تعطل سے متعلق خبروں کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اطلاعات کے برعکس دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت...
    واشنگٹن: امریکا کی ریاست آئیووا کے شہر مسکیٹین میں ایک افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز مشرقی آئیووا کے شہر مسکیٹین میں پیش آیا، جو دریائے مسیسیپی کے کنارے واقع ہے۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق واقعے کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کا تعلق ایک گھریلو یا خاندانی تنازع سے تھا، تاہم حکام نے ابھی تک تنازع کی نوعیت یا اس کے پس منظر کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ پولیس کو دوپہر کے وقت فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد اہلکار جائے وقوعہ...
    مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا ایران جنگ ختم ہوچکی اور مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی جا رہی۔ ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات "انتہائی ٹیکنیکل" معاملہ ہے۔ جو 5 دن میں طے نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُکر نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ایران کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا۔ سینیٹ میں پیشی کے موقع پر کوری بُکر نے کہا کہ آخر امریکا کیوں ایران سے ڈیل کی بھیک مانگ رہا ہے۔؟ ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُکر نے کہا کہ ڈیل بھی ایسی جسے خود امریکا ہی پہلے کچرے کے ڈبے میں پھینک چکا تھا۔ ایران نے آبنائے ہرمز بند کی ہوئی ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا ایران جنگ ختم ہوچکی اور مذاکرات کی...
    دیامر (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم کو دیامر میں روک لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ‘ شوکت بسرا‘ ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔  سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بذات خود نشہ کرنے والا شخص کسی بھی جرم سے استثنیٰ کا دعویٰ نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنی مرضی سے شراب یا نشہ آور چیز استعمال کرنے والے کو مجرمانہ ذمہ داری سے بچنے کا کوئی حق حاصل ہے۔جیونیوز کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم ’سنی مسیح‘ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔ راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میںپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجٹ پاس کرنا ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، جب تک وہ ہیں ہر ایم پی اے ان کو ہی ووٹ دے گا، میں چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک ایم پی اے کو توڑ کر دکھائے۔ جنید اکبر نے مزید کہا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔ ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کے امکانات روشن ہیں اور ایران بعض ایسے نکات پر بات چیت کے لیے آمادہ ہو گیا ہے جن پر وہ ماضی میں گفتگو سے انکار کرتا رہا تھا تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ مذاکرات کسی قابل قبول معاہدے پر منتج ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے بعض پہلوؤں پر بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے جو چند ماہ قبل تک ممکن نہیں سمجھی جا...
    فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا، ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کردیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔
    اسلام ٹائمز: موجودہ پیش رفت کو دو بنیادی زاویوں سے سمجھا جا سکتا ہے، نمبر ایک سکیورٹی ریاست سے نظریاتی مخالف ریاست کی طرف منتقلی اور دوسرا علاقائی طور پر کشیدہ حالات کو سکیورٹی کنٹرول کے فروغ کے لیے استعمال کرنا۔ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق بحرینی سرکاری بیانیہ اب مخصوص افراد کے خلاف قانونی کارروائی سے آگے بڑھ کر ایک مذہبی نظریے اور مرجعیت (ولایتِ فقیہ) کو بذاتِ خود خطرہ قرار دینے کی سمت جا رہا ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں شیعہ شہریوں کے ایک وسیع طبقے کو ممکنہ خطرے کے منصوبے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کے نزدیک یہ رجحان ایک ایسی ریاست کی علامت ہے جو محض سیاسی مخالفین کا تعاقب کرنے...
    تصویر، فیس بک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نوید قمر نے بجٹ تیاریوں اور معاشی اصلاحات پر حکومتی کارکردگی تشویشناک قرار دے دی۔حکمران جماعت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکسوں اور پیٹرولیم لیوی پر انحصار خطرناک رجحان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے عوام پر مسلسل اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے، ایف بی آر 10 ماہ میں 680 ارب روپے سے زائد ٹیکس شارٹ فال پورا نہ کرسکا۔نوید قمر نے یہ بھی کہا کہ حکومت 10 مئی تک بجٹ اسٹریٹیجی پیپر جاری کرنے میں ناکام رہی۔ نمائندہ ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ بجٹ 27-2026 میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس...
    کراچی میں گزشتہ رات ڈیفنس خیابان اتحاد میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کا رائیڈر جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔گزشتہ رات ڈیفنس خیابان اتحاد سحر کمرشل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی وڈیو منظر عام پر آگئی  جس میں تیز رفتار گاڑی کو بے قابو ہوکر سڑک کے دوسری جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ڈیلیوری رائیڈر زخمی ہوا جو اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا، مرنے والے شخص کی شناخت محمد فرحان کے نام سے ہوئی۔ورثا لاش تدفین کیلئے آبائی علاقے ٹھٹہ لیکر روانہ ہوگئے۔پولیس کے مطابق کار سوار شہری بھی شدید تشویشناک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی اس وقت نمایاں ہوگئی جب اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے معاملات بہتر کرے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔علامہ راجاناصر عباس  نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت سنجیدگی سے بات چیت کرے تو وہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ سیاسی استحکام برقرار رہے گا اور حکومت کو گرانے کی کوئی کوشش نہیں ہونے دیں گے۔راجا ناصر عباس نے تجویز دی کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ سیاسی تناؤ کم کیا جا سکے اور مسائل کا حل نکالا جا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے سوال کیا تھا کہ آخر اتنے دباؤ کے باوجود ایران لچک کیوں نہیں دکھا رہا ہے جس پر ایران کا جواب سامنے آگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ہر گزرتے لمحے کے ساتھ امریکا جوہری معاہدے پر راضی کرنے کے لیے ایران پر مختلف ہربوں سے دباؤ بڑھاتا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود تاحال ایران نے ہتھیار نہ ڈالے اور اب تک اپنے اصولی مؤقف پر کھڑا ہے جس پر خود امریکی صدر نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بقول صدر ٹرمپ نے پوچھا کہ اتنے دباؤ اور خطے میں بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں...
    اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ایک طرف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا دوسری جانب عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے بے حال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبے کی ناکامی پر ردعمل سامنے آگیا۔ اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ایک طرف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا دوسری جانب عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے بے حال ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو، کوئی بات ماننے کو تیار نہ ہو تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے؟ سیاست دانوں نے تو میثاق جمہوریت کیا تھا لیکن ان کے لیڈر نے چھ سات سال زور لگا کر کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کی صحت کے معاملے پر رانا ثنا نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ڈاکٹر ندیم قریشی کو ان کے مطالبے پر شامل کیا گیا ہے، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا، گوہر خان کو شرکت کی درخواست کی گئی مگر انہوں نے انکار کر دیا، سپریم کورٹ میں مزید ڈیمانڈ...
    ہم مذاکرات چاہتے ہیں مگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو تو پھر کیا کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو، کوئی بات ماننے کو تیار نہ ہو تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے؟ سیاست دانوں نے تو میثاق جمہوریت کیا تھا لیکن ان کے لیڈر نے چھ سات سال زور لگا کر کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کی صحت کے معاملے پر رانا ثنا نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ڈاکٹر ندیم قریشی کو ان کے مطالبے پر شامل کیا...
    جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں: رانا ثناء اللّٰہ - فوٹو: فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ ان سے مذاکرات نہیں کرتے، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو جمہوری انداز سے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ آپ میثاق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمارا ساتھ دیں، آپ سیاسی عمل کا حصہ بننے سے مسلسل انکاری ہیں۔ آپ بھی اس کمیٹی کا حصہ...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ سنجیدہ مذاکرات کے خواہاں ہیں، ان سے بات نہیں کی جارہی، جبکہ جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، ان کو درخواستیں دی جا رہی ہیں۔ سینیٹ آف پاکستان کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ  نے کہا کہ حکومت جمہوری انداز میں معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے کیونکہ جمہوریت کا راستہ مذاکرات سے ہوکر گزرتا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ میثاق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے حکومت کا ساتھ دے اور سیاسی عمل کا فعال حصہ بنے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتی ہے،...
    یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کوئی اختیار نہیں؟ پیپلز پارٹی کی اپنے بانی کے آئین سے بے وفائی ہے، رہنماؤں کی پریس کانفرنس متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیٔرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے کہ 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے...
    ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور انسپکٹر کاشف علی نے شہریوں کا جینا حرام کردیا اللہ والا ٹاؤن کے پلاٹ R752پر جاری خلاف ضابطہ تعمیرات تیز کورنگی کے رہائشی علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ انتظامیہ کی جانب سے بظاہر تو کارروائی کے احکامات جاری ہوتے ہیں، مگر زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیع جلبانی جہاں کاغذی کارروائی میں مصروف نظر آتے ہیں، وہیں ان کے ماتحت انسپکٹر کاشف علی حقیقی طور پر غیرقانونی تعمیرات کو فروغ دینے میں ملوث پائے گئے ہیں ۔تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ انسپکٹر کاشف علی نے اپنے زیر انتظام علاقوں میں سینکڑوں تعمیراتی سائٹس کا معائنہ کیا، مگر ان میں سے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں مبینہ ماورائے عدالت مقابلوں کے حوالے سے حکومت سے شفاف عدالتی تحقیقات اور وضاحت کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران 670 مقابلے اور 924 ہلاکتیں کیسے ہوئیں اور آیا یہ ریاستی پالیسی کا حصہ ہیں یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز انہوں نے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر حکومت کی خاموشی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ رپورٹ کو سنجیدگی سے کیوں نہیں لیا جا رہا۔ شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ قانون ہر شہری...
    سابق سی ای او خیبر پختونخواہ اکنامک زون کی برطرفی کیخلاف دائر اپیل وفاقی آئینی عدالت میں مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختونخواہ اکنامک زون کمپنی جاوید اقبال کی برطرفی کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ 2 رکنی بینچ نے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق سی ای او کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کوئی بادشاہت نہیں کہ حکومت جب چاہے کسی کو برطرف کر دے، مؤقف میں کہا گیا کہ جاوید اقبال کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ سی ای او...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختونخوا اکنامک زون کمپنی جاوید اقبال کی برطرفی کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں برطرفی کے خلاف اپیل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق سی ای او کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کوئی بادشاہت نہیں کہ حکومت جب چاہے کسی کو برطرف کر دے، مؤقف میں کہا گیا کہ جاوید اقبال کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ سی ای او کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ 27 ویں...
     کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کل سندھ اسمبلی میں آئین کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔ پیپلز پارٹی نے یہ قرارداد کسی خوف کے سائے میں منظور کی ہے۔ کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہاکہ  ایک صوبہ ایسا کرتا ہے جیسے وہ پاکستان کے آئین سے بالاتر ہے۔ ہم اب ایک اہم موڑ میں داخل ہوگئے ہیں، اب فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایاکہ یہ کیسا انصاف ہے کہ 170 سیٹ لینے والاجیل میں اور 80 سیٹ لینے والاحکومت میں ہے۔ ایک مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ...
    اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین  میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ سی ٹی ڈی بلوچستان کے  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔  انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سی ٹی ڈی بلوچستان فتنہ الخوارج  کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔  شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">احمد آباد: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔نریندر امودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے تاہم 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت ٹیم 19 ویں اوورز میں 111 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور جنوبی افریقا کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 20 کے اسکور پر گر گئیں، جس کے بعد تجربہ کار ڈیوڈ ملر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغانستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے خوارج کے سات ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کی گئی ان کارروائیوں میں تین افغان صوبےننگرہار، پکتیکا اور خوستشامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک سات مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ 80 سے زائد جنگجوؤں کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ تباہ کیے گئے مراکز میں ننگرہار میں قائم دو نئے مراکز، خارجی مولوی عباس کا مرکز (خوست)، خارجی اسلام کا مرکز (ننگرہار)، خارجی ابراہیم کا مرکز (ننگرہار)، خارجی ملا راہبر کا مرکز (پکتیکا) اور خارجی مخلص یار کا مرکز...
      پی ٹی آئی رہنما  تیمور سلیم جھگڑا(فائل فوٹو)۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خیبر پختونخوا میں سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بےبنیاد ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی نسخہ نہیں، قومی غربت سے متعلق جو اعداد و شمار سامنے آئے وہ تشویشناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں 22 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے تھے، اب 29 فیصد تک پہنچ چکے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پچھلے 11 سال میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک)برازیل کے نائب صدر اور وزیر برائے ترقی، صنعت اور تجارت جیرالدو الکمن نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان میں نائب صدر برازیل نے کہا کہ جیرالدو الکمن نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہونے والی پیشرفت کا انتظار کرنا ہوگا، امریکی سپریم کورٹ کا ٹیرف سے متعلق فیصلہ برازیل کیلئے واقعی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے خاص طور پر برازیل کو نشانہ بنانے والے محصولات ختم ہوئے اور امریکی منڈی میں ملک کی مسابقت بحال ہو گئی۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
    ہیری بروک نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی ڈومیسٹک وائٹ بال ٹورنامنٹ ‘دی ہنڈرڈ’ سے باہر رکھا گیا تو یہ ‘افسوسناک’ ہوگا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت ٹورنامنٹ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) پر زور دیا تھا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئندہ ماہ ہونے والی پلیئرز نیلامی میں پاکستانی کرکٹرز کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ ہیری بروک، جو اس سال انڈین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(نمائندہ خصوصی)بنگلا دیش کے الیکشن کی خصوصی کوریج کے لیے روزنامہ جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر کی قیادت میں ویب منیجر نذیرالحسن اور جسارت ڈیجیٹل کے انچارج سید عامر اشرف پر مشتمل وفد نے حالیہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی شاندار کامیابی کے بعد امیر جماعت اسلامی بنگلادیش ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں جسارت کی یادگاری شیلڈ پیش کیا۔ڈاکٹر شفیق الرحمن نے یاد گاری شیلڈ وصول کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سید ابو الاعلی مودودیؒ کا لگایا ہوا پودا آج دنیا بھر میں ایک تناور درخت بن کر باطل کے سینے میں خنجر گھونپ رہاہے۔جسارت ڈیجیٹل کی ٹیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے شرمناک قرار دے دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدرنے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف ملک کے لئے بلکہ عام عوام کے مفاد کے خلاف ہے اورعدالتوں کو اس معاملے میں فعال کردارادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ٹیرف فیصلے کے بعد ان کے پاس ایک مکمل بیک اپ پلان موجود ہے تاکہ کسی بھی نقصان یا اقتصادی پیچیدگی کا سامنا کیا جا سکے۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ عدالتوں کا کچھ کرنا ضروری ہے ورنہ اس فیصلے کے اثرات طویل المدتی طورپرمحسوس ہونگے، یہ باتیں سیاسی حلقوں میں بحث کا سبب بن گئی ہیں اورمیڈیا میں...
    امریکی سپریم کورٹ کے عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دینے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے باعثِ شرم قرار دیا ہے۔ فوکس نیوز کے مطابق یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس میں گورنرز کے ساتھ بند کمرہ اجلاس کے دوران ایک معاون نے صدر ٹرمپ کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں موجود ایک ذریعے نے فوکس نیوز کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے فیصلہ پڑھتے ہی اسے شرمناک کہا اور بتایا کہ میرے پاس متبادل موجود ہے۔ اس کے بعد اپنی تقریر جاری رکھی۔ یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ہی امریکی سپریم کورٹ نے 6-3 کی اکثریت...
      افغانستان انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویزے کابل میں بلیک مارکیٹ میں ایک ہزار امریکی ڈالر  سے 1,500 امریکی ڈالر تک فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری فیس محض 25 امریکی ڈالر ہے۔ کئی درخواست گزاروں نے بتایا کہ بغیر سفارت خانے سے منظور شدہ ٹریول ایجنسیوں کو رشوت دیے ویزا حاصل کرنا یا تو ناممکن ہے یا مہینوں لگ جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:باجوڑ خودکش حملے میں افغان بمبارملوث، دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، سیکیورٹی ذرائع کئی افغان شہریوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ویزا حاصل کرنے کے لیے بڑی رقم ادا کی تاکہ پراسیسنگ تیز اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:چھتیس گڑھ کے رائے پور کے ارلا علاقے میں واقع ایک پیٹرول پمپ پر معمولی تکرار ایک بڑے حادثے میں تبدیل ہوتے ہوتے رہ گئی۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیٹرول بھرواتے دوران ایک نوجوان کو اس کے دوست نے سگریٹ پینے سے منع کیا، جس پر وہ طیش میں آ گیا اور پیٹرول نوزل کو آگ لگا دی۔ آگ لگتے ہی موٹر سائیکل اور پیٹرول ری فلنگ مشین نے بھی آگ پکڑ لی، جس سے موقع پر افرا تفری مچ گئی، تاہم پیٹرول پمپ کے ملازم نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا، جس کے باعث ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر...
    یونیورسٹی آف نارووال میں YLSEDP (Young Leaders Social Entrepreneurship Development Program) کی باوقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اساتذہ، طلبہ اور مہمانِ خصوصی نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈاکٹر حسیب سرور نے کیا، جنہوں نے اپنے خطاب میں وزیراعظم کے وژن “اڑان پاکستان پروگرام” سے حاضرین کو آگاہ کیا، جو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے قیادت میں شروع کیا گیا ایک اہم منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو صرف نوکریاں تلاش کرنے تک محدود نہیں رکھنا بلکہ انہیں نوکریاں پیدا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ان کے مطابق سوشل انٹرپرینیور پروگرام نوجوانوں کی دلچسپی کو کاروبار اور عملی میدان کی طرف متوجہ کرنے کے لیے ترتیب...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کی 22 سالہ فائنل ایئر کی میڈیکل طالبہ کی افسوسناک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے اور اس مشکل گھڑی میں صبر و حوصلے کی دعا کی ہے۔ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی سنگینی اور اس کے طلبہ برادری پر ممکنہ اثرات کے پیشِ نظر کالج انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ واقعے سے متعلق حقائق پر مبنی مکمل تفصیلات فراہم کرے، تاکہ کونسل صورتِ حال سے باخبر رہ سکے اور ضرورت پڑنے پر مناسب معاونت یا رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ بیان کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل کالج...
    بانی پی ٹی آئی : فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کو دیوار پر لگی گھڑی نظر نہیں آرہی تھی، اب سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا  نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا دیوار پر لگی گھڑی نظر نہیں آ رہی، اب انہوں نے کہا صرف گھڑی ہی نہیں اس میں لگی سوئیاں بھی نظر آ رہی ہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ انتہائی حوصلہ افزا ہے اور ڈاکٹرز نے کہا یہ حیرت انگیز بھی ہے، جو باتیں ڈاکٹر ندیم قریشی نے ہمیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے اشاروں کے بعد وائٹ ہاؤس نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کر لے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران کے لیے دانشمندی اسی میں ہے کہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان عمان کی ثالثی میں حالیہ دنوں میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ اس سے قبل مذاکرات اُس وقت تعطل کا شکار ہو گئے تھے جب اسرائیل نے گزشتہ سال ایران پر حملے کیے تھے، جس کے بعد 12 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی۔ ادھر امریکی میڈیا نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستا ن نمیبیا کو 102رنز سے ہراکر سپر8مرحلے میں پہنچ گیا‘ صاحبزادہ فرحان کی کی شاندار سنچری‘ عثمان طارق اور شاداب خان کی تباہ کن بولنگ دونوں نے باالترتیب 4اور تین وکٹیں حاصل کی‘200رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے ہرا کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے...
    فرانسیسی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریگا۔ فرانسیسی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کابل میں طالبان حکومت اور انڈیا کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا جب تک کہ کابل سے کوئی امن کی ضمانت نہیں دے دیتا۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا...
    اپنے ایک جاری بیان میں ماریہ زاخارووا کا کہنا تھا کہ ماسکو، کسی حل تک پہنچنے اور ممکنہ معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے سیاسی و سفارتی کوششوں میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان "ماریہ زاخارووا" نے ایران-امریکہ جوہری مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو امید ہے کہ اس سارے عمل میں عقل غالب رہے گی اور خطے کو تباہ کن نتائج کے ساتھ کسی نئی فوجی محاذ آرائی کی جانب نہیں گھسیٹا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار، ایران پر ممکنہ حملے کی امریکی دھمکیوں اور خطے میں واشنگٹن کی بڑھتی ہوئی عسکری موجودگی کے تناظر میں کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ دھمکیاں اور...
    تہران:(ویب ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں پُرامن مقاصد کے لیے ہیں اور ہم خلوص نیت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ گزشتہ کئی دہائیوں میں ایران کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے دباؤ کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے۔ایران تصادم نہیں چاہتا تاہم ہماری مذاکرات کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
    لاہور (پروموشنل ریلیز) ‎معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن‎ (PTDC) ‎نے ایک اہم  شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس تعاون کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کی سیاحت کو دنیا بھر میں ‏اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو مضبوط بنانا ہے۔اس شراکت داری کا عنوان پاکستان میں سیاحت کے روشن مستقبل کا فروغ‎ ‎رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت ڈیجیٹل کہانی کاری، ‏تکنیکی مہارتوں میں اضافے اور تربیتی پروگراموں پر توجہ دی جائے گی تاکہ سیاحتی شعبے کی ترقی میں مدد مل سکے۔ ویوو کی ‏جدید ٹیکنالوجی اور‎ PTDC ‎کی سیاحتی مہارت کے اشتراک سے پاکستان کی متنوع ثقافت، حسین مناظر اور تاریخی ورثے کو ‏تخلیقی ڈیجیٹل مواد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرسلمان اکرم راجا نے ایک بارپھر ذاتی معالج کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایک جملہ سننا ہے کہ بانی خود کہیں میری آنکھ اب بہتر ہے بس۔بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ہم نے کوئی سیاست نہیںکی یہ بات غلط ہے۔ عاصم یوسف بانی کے ذاتی معالج ہیں انکو کیوں اندر نہیں بھیجا جارہا۔ ڈاکٹر عاصم یوسف پہلے بھی 5 مرتبہ بانی کا طبی معائنہ کرچکے ہیں اب کیا مسئلہ ہے۔ سرکاری رپورٹ میں جو بات آئی ہے ہم اسکی توثیق چاہتے ہیں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے جو رپورٹ دی ہے اس کے...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی سے ملاقات نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ راولپنڈی میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومتی رویہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کر رہے تھے کہ آج ملاقات ہو جائے گی، اگر حکومت کہہ رہی ہے ملاقات کے لیے آؤ تو ملاقات کیوں نہیں کرائی؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے تھے کہ بانی کی آنکھ کیسی ہے، ملاقاتیں نہ کرانے کی وجہ سے ملک بحران میں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ضرور کہا آپ اڈیالہ آ جائیں، یہ بات...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ہدایات لینا ہمارا بنیادی حق ہے۔ راولپنڈی میں بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہمیں بطور وکیل نہیں ملنے دیا گیا، یہ کہنا کہ بانی کی فیملی ملاقات کے بعد سیاسی بات نہیں کرے گی، غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی معائنے میں بیرسٹر گوہر نے شریک ہونے سے درست انکار کیا، فیملی کا حق تھا کہ وہ طبی معائنے کے وقت موجود ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی جاتا قوم کو تسلی نہیں ہونی تھی، شفافیت کا تقاضا تھا فیملی...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی بھی فریقین کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہے جسے قریب لانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں "ایران" اور "امریکہ" کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور آج اختتام کو پہنچا۔ جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے میڈیا كو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم جنیوا میں واقع عمانی سفارت خانے میں امریکی وفد کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں شریک ہوئے۔ البتہ مشاورت کل سے ہی شروع ہو گئی تھی۔ اس سلسلے میں IAEA کے سربراہ "رافائل گروسی" خود جنیوا آئے۔ جن کے ساتھ تکنیکی پہلوؤں پر اچھی گفتگو ہوئی۔...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاملہ صرف یہ ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ اصل صورتحال سامنے آئے۔ سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم یوسف عمران خان کے ذاتی معالج ہیں اور پہلے بھی پانچ مرتبہ طبی معائنہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلمان صفدر کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق آنکھ میں مسئلہ موجود تھا، لیکن سرکاری رپورٹ میں بہتری بتائی گئی،...
    اب تک دونوں فریق ان مذاکرات کو خوش آئند قرار دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں "اسلامی جمہوریہ ایران" اور "امریکہ" کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور، کئی گھنٹوں کی شدید سفارتی مشاورت کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ مذاکرات کا یہ سلسلہ بھی پچھلے ادوار کی طرح بالواسطہ اور سلطنت "عمان" کی ثالثی میں منعقد ہوا۔ ایران کی جانب سے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" مذاکراتی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ جب کہ امریکی وفد کی قیادت "ڈونلڈ ترمپ" کے نمائندہ خصوصی برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" کر رہے ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر کے داماد "جیرڈ کُشنر" بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔ گزشتہ ادوار کی نسبت، توقع ہے کہ سید عباس عراقچی، ایرانی نامہ نگاروں...
    امریکا اور ایران پھر آمنے سامنے، جنیوا میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز جنیوا(آئی پی ایس ) امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا دوسرا اہم دور سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہو گیا۔یہ مذاکرات عمانی سفارت خانے میں منعقد ہوں گے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انہیں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکی مشرقِ وسطی کے نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر سے بالواسطہ مذاکرات کریں گے۔ یہ رابطہ عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد کے ذریعے ہوگا۔امریکا کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ مذاکرات کا دائرہ...
    راوئڈ نے عباس عراقچی کے ساتھ بالواسطہ بات چیت میں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وائٹیکر کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ملاقات ایک فیصلہ کن لمحہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے موقع پر ایکسیوس ویب سائٹ نے تہران سے واشنگٹن کی توقعات پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ کے اسرائیلی نمائندے بارک راویڈ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکار ایران سے ٹھوس جوہری مراعات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ رپورٹ اس وقت شائع ہوئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے جنیوا اجلاس کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے دوسرے دور میں بالواسطہ...
    پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 53 رنز سے شکست دے دی۔ بینونی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثناء 47 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔ سدرہ امین اور عالیہ ریاض 26، 26 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم نے شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے چار رن آؤٹ کیے۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 16.5 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ سعدیہ اقبال نے 3، فاطمہ ثناء نے 2 اور عائشہ ظفر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ٹیم نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ...
    امریکا نے ایران کے ساتھ منگل کو جنیوا میں متوقع اہم مذاکرات سے قبل مشرق وسطیٰ میں فضائی اور بحری وسائل کی بڑی تعیناتی شروع کر دی ہے۔ سی این این کے مطابق اس اقدام کا مقصد تہران کو دباؤ میں رکھنا اور اگر ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناکام ہوئے تو فوری ضرب لگانے کے متبادل تیار رکھنا ہے، مذاکرات ناکام ہونے پر امریکا ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا امریکا اور ایران کے جوہری مذاکرات میں بالواسطہ شرکت کا اعلان رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں موجود امریکی فضائیہ کے وسائل، بشمول ریفولنگ ٹینکر اور فائٹر جیٹس، مشرق وسطیٰ کے قریب منتقل کیے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، امریکا خطے...
    بھارتی عدالت نے غیر ملکی سیاحوں پر حملے، زیادتی اور قتل کے الزام میں تین ملزمان کو سزائے موت سنادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جن تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی ہے ان میں 27 سالہ شرن نپا، 22 سالہ ملیش اور 21 سالہ سائی شامل ہے۔ یہ تینوں 6 مارچ 2025 کی رات موٹر سائیکل پر معروف سیاحتی مقام سنابپور جھیل پہنچے تھے جہاں 5 سیاح رات میں تارے دیکھنے جمع ہوئے تھے۔ ملزمان نے سیاحوں سے پٹرول پمپ کا راستہ پوچھنے کے بہانے ان کے قریب گئے اور پھر ان سے پیسے مانگنے لگا تھا۔ سیاحوں نے انھیں منہ مانگی رقم نہیں دی تو ملزمان مشتعل ہوگئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مرد سیاحوں کو جھیل میں دھکیل...
    سعودی عرب کے فوٹوگرافر شاکر ثمرقندی اپنے منفرد اور ذاتی انداز نظر کے ذریعے مدینہ منورہ کی ایک معاصر اور گہری جھلک پیش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی فلم فیسٹیول 23 سے 29 اپریل تک ظھران میں منعقد ہوگا عرب نیوز کے مطابق مدینہ میں پیدا ہونے اور وہیں پرورش پانے والے شاکر کا کہنا ہے کہ شہر کی گلیوں، فضا اور روزمرہ زندگی سے قربت نے ان کے فنی وژن کو تشکیل دیا۔ وہ مقدس شہر کو کسی اسٹیج شدہ منظر کے طور پر نہیں بلکہ ’زندہ یادداشت‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ان کے کیمرے کی آنکھ سے سڑکیں، صحن اور عمارتیں ایک ایسی کہانی سناتی ہیں جو شہر کی تہہ در تہہ شناخت کو آشکار کرتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایلیئنز سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر خلائی مخلوق کی آمد کے امکانات کم ہیں اور انہوں نے اپنے دورِ صدارت میں ایسی کسی چیز کا کوئی ثبوت نہیں دیکھا۔اوباما نے یہ بات ایک پوڈکاسٹ میں میزبان برائن ٹائلر کوہن کے سوال کے جواب میں کہی تھی، جہاں تیز رفتار سوال و جواب کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایلیئنز حقیقت میں موجود ہیں۔ اس پر انہوں نے ہلکے انداز میں جواب دیا کہ  ایلیئنز حقیقت میں ہوتے ہیں لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا، جسے مختلف میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین نے وسیع پیمانے پر شیئر کیا اور...
    پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے فیصلے عمران خان کی فیملی کرے گی یا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کریں گے اس بات کا فیصلہ لیڈرشپ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کے پی ہاؤس کا دھرنا پارلیمنٹ منتقل کرنے کا پروگرام، محمود اچکزئی نے سہیل آفریدی کو اپنے پاس بلا لیا پیر کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو عمران خان کی فیملی کو موجودہ حالات پر زیادہ دکھ ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر کے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے معائنے اور جیل میں حالاتِ زندگی سے متعلق 12 فروری کا 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق مقرر کردہ فرینڈ آف دی کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ دونوں رپورٹس کے اہم نکات میں نمایاں مطابقت پائی گئی اور مجموعی تصویر ہم آہنگ نظر آئی۔ یہ بھی پڑھیے: میڈیکل ٹیم کا دورہ اڈیالہ جیل، عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار حکمنامے میں کہا گیا کہ جیل میں درخواست گزار کے حالات میں...
    سعودی عرب نے، قابض صیہونی ریجیم کیجانب سے مغربی کنارے کی اراضی کو "ریاستی ملکیت" میں تبدیل کرنیکے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ایسا غیر قانونی فعل قرار دیا ہے کہ جسکا کوئی قانونی جواز نہیں اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قابض صیہونی ریجیم کی جانب سے مغربی کنارے کی اراضی کو "ریاستی ملکیت" میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور اسے ایک ایسا غیر قانونی فعل قرار دیا ہے کہ جس کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ قابض صیہونی ریجیم کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر حاکمیت کا کوئی حق حاصل نہیں اور سعودی عرب ان سب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260216-08-24 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے سندھ اسمبلی پر جماعت اسلامی کے پر امن احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد گرفتار کیے گئے کارکنوں کو اتوار کے روز سٹی کورٹ میں ضلع جنوبی کے اسپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی ۔ انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے نہتے اور پر امن کارکنان پر دہشت گردی کی دفعات لگانے کی شدید مذمت کی کہا کہ ہمارے پر امن اور نہتے کارکنوں کو گزشتہ روز غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا یہ کارکنان حکومت سندھ کی کرپشن اور کراچی میں...
    اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں ہماری موجودگی کا مقصد، امریکی افواج پر کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری وسائل اور صلاحیت کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے کہا کہ وہ "ایران" پر حملے کے بارے میں بات نہیں کریں گے، کیونکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح سفارت کاری ہے۔ انہوں نے یہ بیان مغربی ایشیاء میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافے اور ایران کے خلاف حملے کی دھمکی کے ساتھ ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں ہماری موجودگی کا مقصد، امریکی افواج پر کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری وسائل اور صلاحیت کو یقینی...
    آئی ایم ایف مشن تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے 25فروری کو پاکستان کا دورہ کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور تقریبا دو ہفتے قیام کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران معاشی کارکردگی اور مقررہ اہداف میں پیشرفت کا جائزہ لے گا، مشن کو ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ پرائمری بجٹ سرپلس، صوبائی کیش سرپلس اورصوبائی ٹیکس ہدف پورا کرلیا گیا، جولائی تا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران معاشی کارکردگی اور مقررہ اہداف میں پیشرفت کا جائزہ لے گا، مشن کو ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ پرائمری بجٹ سرپلس، صوبائی کیش سرپلس اورصوبائی ٹیکس ہدف پورا کرلیا گیا، جولائی تا دسمبر 2025 ٹیکس ہدف پورا نہ ہوسکا، 329 ارب روپے شارٹ فال رہا،...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش کی، جماعت اسلامی اور پولیس کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کارکنوں نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی، پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا، جس سے سندھ اسمبلی کے اردگرد کے علاقوں میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پولیس پر پتھرائو کیا اور رکاوٹیں توڑ کر سندھ اسمبلی کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس  نے کارکنوں کو سندھ اسمبلی کے گیٹ سے ہٹا دیا اور جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا کر ٹرک قبضے میں لے لیا۔ آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے جماعت اسلامی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد میں اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 979 گاڑیوں کو ای ٹیگنگ لگادیا گیا ہے، ای ٹیگ پوائنٹ کی تعداد 19سے بڑھاکر 24کردی گئی۔ ڈی سی اسلام آبادکے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے ایم ٹیگ رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہریوں کی سہولت کیلیے پوائنٹس کی تعداد 19 سے بڑھا کر 24 کر دی گئی، اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 979 گاڑیوں کی ای ٹیگنگ مکمل کی جا چکی جبکہ شہر بھر کے مختلف علاقوں میں قائم 24 سہولت مراکز شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کر رہے ہیں اور دو مراکز 24/7 جبکہ 2 مراکز 24 گھنٹے شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    بھارتی ریاست پنجاب میں ہونے والی قتل کی ایک ہولناک واردات نے پورے علاقے میں خوف و ہراس اور اضطراب میں مبتلا کرکے رکھ دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع بتھنڈا میں ایک خاتون کو اپنے دو بچوں کو زہر دیکر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سفاک ماں نے اپنی 8 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹے کو کھانے میں چوہے مار دوا ملا کر کھلایا جس سے دونوں پُراسرار حالت میں انتقال کرگئے تھے۔ دونوں بچوں کی اچانک اموات پر اہلِ علاقہ کو شُبہ ہوا اور انھوں نے ہفتے کی صبح مقامی تھانے میں مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ جس پر پولیس افسر منوج کمار نے بالآخر قتل کی اس دل دہلا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہ ان کو بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو شفا ہسپتال داخل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کے اہلخانہ کے ایک رکن کو بھی ہسپتال میں ملاقات کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ مناسب اور بروقت علاج عمران خان کا حق ہے اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ جماعت اسلامی...
    بتایا گیا ہے حکومت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل لیجانے کیلئے رضامند ہے: سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بتایا گیا ہے حکومت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل لیجانے کیلئے رضامند ہے۔ سلمان اکرم راجا نے پارلیمنٹ ہاس سے ویڈیو بیان میں کہا کہ معلوم ہواکہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سیبات کروادی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کوشفا انٹرنیشنل لیجانے کیلئے رضامند ہے اور بانی کے خاندان کیایک فردکوبھی ملنے کی اجازت دی جائیگی۔ سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کاٹھیک...
    پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے لیے رضامند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آنکھ کا علاج جاری، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، عطاتارڑ سلمان اکرم راجا نے کسی کا نام لیے بغیر کہ ان کو بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو شفا اسپتال داخل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے عمران خان کے اہلخانہ کے ایک رکن کو بھی اسپتال میں ملاقات کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مناسب اور بروقت...
    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص حکمرانی اور سیکورٹی کی ناکامی کے باعث بھارتی دارالحکومت دہلی میں لاپتا افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس نے ریاستی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بھارتی جریدہ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری کے پہلے پندرہ دنوں میں دہلی سے 800 سے زائد افراد لاپتا ہوئے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مجموعی طور پر تقریباً 8 فیصد افراد اور 10 فیصد بچے دہلی سے لاپتا ہوتے ہیں، جو انتظامی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں روزانہ اوسطاً 60 سے زائد افراد جن میں 16 بچے بھی شامل ہیں، لاپتا ہو جاتے ہیں۔ مزید برآں...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بانی کی صحت سےمتعلق جو رپورٹ آئی ہے وہ خطرناک ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفاء اسپتال پہنچا دیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ 80 فیصد ضائع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے سیکڑوں ارکانِ اسمبلی اور سینیٹرز احتجاج کریں گے۔ عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی محض 15فیصد تک محدود رہ گئی: سپریم کورٹ میں...
    تہران: ایران نے اپنے میزائل پروگرام کو ایک بار پھر ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس پر کسی بھی قسم کی مذاکراتی پیشکش ناقابل قبول ہے۔ عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مذاکرات کی حدود میں نہیں آتا اور اس پر کسی بھی گفتگو کی گنجائش نہیں۔ علی شمخانی نے مزید کہا کہ ایرانی فوج ہائی الرٹ پر ہے اور کسی بھی فوجی کارروائی پر فوری، فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی طاقتوں کی جانب سے کسی بھی غلط حساب کا بھاری خمیازہ...
    بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق حالیہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری کے پہلے 15 دنوں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں 800 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی کی زیر سرپرستی بھارتی دارالحکومت دہلی جرائم کا گڑھ بن گیا۔ بھارتی جرائد نے مودی کی ناقص سکیورٹی اور جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق حالیہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری کے پہلے 15 دنوں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں 800 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے۔ بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ مودی کی سنگین غفلت کے باعث مجموعی طور پر تقریباً 8 فیصد افراد اور 10 فیصد بچے دہلی سے لاپتہ ہوتے ہیں۔...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرِ سرپرستی بھارتی دارالحکومت دہلی جرائم کا گڑھ بنتا جا رہا ہے، جہاں ناقص حفاظتی انتظامات اور جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ سرپرستی نے شہریوں کی زندگی کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ بھارتی اخبارات نے مودی حکومت کی ناکام حکمتِ عملی اور بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق رواں سال جنوری کے پہلے پندرہ دنوں میں دہلی میں آٹھ سو سے زائد افراد لاپتہ ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت کی سنگین غفلت کے باعث مجموعی طور پر تقریباً آٹھ فیصد افراد اور دس فیصد بچے دہلی سے لاپتہ ہو رہے ہیں۔ ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو ہٹانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں جس کا اشارہ خود موجودہ صدر جنید اکبر بھی دے چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میرا گھر، اختلافات اور شکوے سب چلتا رہے گا، جنید اکبر نے واضح کردیا پی ٹی آئی کے باخبر ذرائع نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کے اندر جنید اکبر کے خلاف گروپنگ شروع ہو چکی ہے اور صوبے میں برسر اقتدار پارٹی گروپ کا خیال ہے کہ صوبائی صدر ان کے اپنے گروپ سے ہونا چاہیے تاکہ حکومتی اور پارٹی معاملات میں مسائل پیدا نہ ہوں۔ جنید اکبر کے ساتھ اندرونی اختلافات پارٹی کے ایک...
    وفاقی دارالحکومت میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر حکمران امریکی غلامی پر بضد رہے تو اپوزیشن ایک بار پھر میدان میں نکلنے پر مجبور ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:مجھے اکثر کہا جاتا ہے آپ شریف آدمی ہیں سیاست کیوں کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مشاورت پر اتفاق ہوا ہے اور عیدالفطر کے بعد ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ ان کے مطابق چاروں صوبوں میں جا کر عوام کو موجودہ حالات سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے فلسطین...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی ایس ایل 11 میں نظر انداز کیے جانے پر عمرا اکمل اور احمد شہزاد کے حق میں بول پڑے۔بدھ کو پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کیلئے کھلاڑیوں کی پہلی بار نیلامی کی گئی جس میں تمام 8 فرنچائزز نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔بد قسمتی سے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی سنچری بنانے والے احمد شہزاد اور جارحانہ بیٹر عمر اکمل کو پی ایس ایل میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل اور احمد شہزاد کے حق میں آواز اٹھائی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں سمجھتا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑیوں کے آکشن میں نظر انداز ہونے والے بلیسنگ مزرابانی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عالمی نمبر دو ٹیم آسٹریلیا کے بخیے ادھیڑ دیے۔ ایونٹ کے 19 ویں میچ میں زمبابوے نے بلیسنگ مزرابانی کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔ بلیسنگ مزرابانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 17 کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ۔ واضح رہے 11 فروری کو ہونے والی پی ایس ایل آکشن میں زمبابوے کے فاسٹ بولر 1 کروڑ 10 لاکھ کی بیس پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئے تھے۔ تاہم، کسی بھی فرینچائز نے ان کو خریدنے میں دلچسپی...