چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی سے ملاقات نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

راولپنڈی میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومتی رویہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کر رہے تھے کہ آج ملاقات ہو جائے گی، اگر حکومت کہہ رہی ہے ملاقات کے لیے آؤ تو ملاقات کیوں نہیں کرائی؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے تھے کہ بانی کی آنکھ کیسی ہے، ملاقاتیں نہ کرانے کی وجہ سے ملک بحران میں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ضرور کہا آپ اڈیالہ آ جائیں، یہ بات غلط ہے کہ ملاقات کا کہا جاتا ہے ہم نہیں آتے، ملاقات ہو جاتی تو ہمیں اصل صورتحال پتہ چل جاتی، آپ بضد ہیں کسی کی ملاقات نہیں کرانی۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ فروری 2025 سے بانی پی ٹی آئی سے پارٹی قیادت کی ملاقات بند ہے، کچھ بھی کرلیں سیاست کے مین آف دی میچ بانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مطالبہ تھا بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے اور اُن تک فیملی اور ذاتی معالج کو رسائی دی جائے۔

اس موقع پر صحافی نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ آگئی، کیا اب بھی دھرنا جاری رکھیں گے؟ آپ نے اپنا ہی صوبہ بند کیا ہے، ادویات ختم ہوگئیں، آٹا ختم ہو گیا؟

بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ دھرنا فی الحال جاری رہے گا، دیکھیں خیبر پختونخوا میں ابھی روڈ کھل گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے پی ٹی ا ئی کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا