بانی چیئرمین سے ہدایات لینا ہمارا بنیادی حق ہے، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ہدایات لینا ہمارا بنیادی حق ہے۔
راولپنڈی میں بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہمیں بطور وکیل نہیں ملنے دیا گیا، یہ کہنا کہ بانی کی فیملی ملاقات کے بعد سیاسی بات نہیں کرے گی، غیر آئینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طبی معائنے میں بیرسٹر گوہر نے شریک ہونے سے درست انکار کیا، فیملی کا حق تھا کہ وہ طبی معائنے کے وقت موجود ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی جاتا قوم کو تسلی نہیں ہونی تھی، شفافیت کا تقاضا تھا فیملی ممبر یا ذاتی معالج وہاں موجود ہوں، ہم خانہ پوری کےلیے طبی معائنے میں نہیں جانا چاہتے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، کیسے ممکن ہے آپ اتنے مقدمات چلائیں اور وکلاء کو نہ ملنے دیں۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے وہ اپنی فیملی سے ملیں اور بات کریں، فیملی کا بھی حق ہے جو بات ہے وہ باہر آکر ہمیں بتائے، یہ کیسے ممکن ہے آپ کسی کو بات کرنے سے روکیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بیک ڈور بات نہیں چل رہی، جو بات ہوگی فرنٹ ڈور سے ہو گی، طبی معائنہ میں شریک نہ ہو کر کوئی موقع ضائع نہیں کیا، ہم شریک ہوتے تو اسے استعمال کیا جانا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔