Express News:
2026-06-02@22:05:51 GMT

عمران خان کو ڈیل دی جا رہی ہے، نہ ہی ڈھیل، عطا تارڑ

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو نہ ڈیل دی جا رہی ہے، نہ ہی ڈھیل دی جا رہی ہے، البتہ اُن کی تمام طبی ضروریات پوری کی جائیں گی۔

لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کی صورتحال تشویشناک نہیں، سوشل میڈیا پرسنسنی خیزی پھیلائی گئی۔ صحت کے معاملےپر سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔

وزیراعظم کے کامیاب دورہ آسٹریا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی۔ انہوں نےکہاکہ وزیراعطم کی جرمن زبان میں گفتگو کو چانسلر کرسچین اسٹاکر اور آسٹریا کے عوام نے بہت سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے جرمن زبان میں بات چیت کے سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہیں۔ کرکٹ میچ کے حوالے سے سوال پر وزیراطلاعات نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ ٹیم میں بہتری کی گنجائش ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا