کراچی ڈیفنس میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
کراچی میں گزشتہ رات ڈیفنس خیابان اتحاد میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کا رائیڈر جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔گزشتہ رات ڈیفنس خیابان اتحاد سحر کمرشل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی وڈیو منظر عام پر آگئی جس میں تیز رفتار گاڑی کو بے قابو ہوکر سڑک کے دوسری جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ڈیلیوری رائیڈر زخمی ہوا جو اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا، مرنے والے شخص کی شناخت محمد فرحان کے نام سے ہوئی۔ورثا لاش تدفین کیلئے آبائی علاقے ٹھٹہ لیکر روانہ ہوگئے۔پولیس کے مطابق کار سوار شہری بھی شدید تشویشناک حالت میں کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، کار میں سوار شہری حسن بنگوار کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کا کہنا ہے کہ گاڑی سوار حسن بنگوار سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔