کراچی: ڈیفنس میں ریس لگاتی کار الٹ گئی، فوڈ رائیڈر شدید زخمی، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
کراچی:
خیابان اتحاد صبا ٹریفک سگنل پر خوفناک ٹریفک حادثے میں ڈیلیوری بوائے شدید زخمی ہوگیا، خوفناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی شب ساحل تھانے کے علاقے خیابان اتحاد صبا ٹریفک سگنل پرپیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبا ٹریفک سنگل پرانتہائی تیزرفتار گاڑی ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد دوسری سڑک پر قلابازی کھاتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار ڈیلیوری بوائے سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ڈیلیوری بوائے شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کیا گیا، الٹ جانے والی گاڑی میں سوار 2 نوجوان موقع سے فرارہوگئے۔
ایس ایچ او تھانہ ساحل حکمت اللہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کی شناخت 32 سالہ فرحان ولد گل زمان کے نام سے کی گئی ہے، شدید زخمی ڈیلیوری بوائے ہجرت کالونی کا رہائشی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الٹ جانے والی گاڑی انتہائی تیز رفتار تھی انہوں نے بتایا کہ پویس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ گاڑی میں سوار نوجوانوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ الٹ جانے والی گاڑی میں سوار نوجوان ایک سفید رنگ کی ڈبل کبین گاڑی میں سوار ہو کر موقع پرسے فرار ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیلیوری بوائے گاڑی میں سوار
پڑھیں:
خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔