data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا(نمائندہ خصوصی)بنگلا دیش کے الیکشن کی خصوصی کوریج کے لیے روزنامہ جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر کی قیادت میں ویب منیجر نذیرالحسن اور جسارت ڈیجیٹل کے انچارج سید عامر اشرف پر مشتمل وفد نے حالیہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی شاندار کامیابی کے بعد امیر جماعت اسلامی بنگلادیش ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں جسارت کی یادگاری شیلڈ پیش کیا۔ڈاکٹر شفیق الرحمن نے یاد گاری شیلڈ وصول کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سید ابو الاعلی مودودیؒ کا لگایا ہوا پودا آج دنیا بھر میں ایک تناور درخت بن کر باطل کے سینے میں خنجر گھونپ رہاہے۔جسارت ڈیجیٹل کی ٹیم نے جس محنت اور لگن کے ساتھ بنگلادیش کا الیکشن کور کیا اس پر میں پوری جسارت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اْمید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی دجالی نظام کے فتنے کو شکست دینے میں آگے بڑھ چڑھ کر ابلاغ کے ذرائع کو مزید وسیع کرنے کے لیے جہدوجہدکرے گی، جہاں حق و سچ کی خبروں کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی۔واضح رہے کہ جسارت ڈیجیٹل ٹیم نے ڈھاکا میں نہ صرف الیکشن مہم کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کیا بلکہ ڈھاکا میں مقیم بنگالیوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت کے حوالے سے بھی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ کرتے رہے اور مختلف کیمپوں کے حوالے سے اپنے قارئین کو روشناس کرایا۔

ڈھاکا:جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر ڈاکٹر شفیع الرحمن کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں اس موقع پر جسارت ڈیجیٹل کے انچارج سید عامر اشرف اور ویب منیجر نذیر الحسن بھی موجود ہیں

نمائندہ خصوصی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جسارت ڈیجیٹل جماعت اسلامی

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی