عمران خان کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کی، ملاقات کی اجازت دی جائے، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاملہ صرف یہ ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ اصل صورتحال سامنے آئے۔
سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم یوسف عمران خان کے ذاتی معالج ہیں اور پہلے بھی پانچ مرتبہ طبی معائنہ کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلمان صفدر کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق آنکھ میں مسئلہ موجود تھا، لیکن سرکاری رپورٹ میں بہتری بتائی گئی، جس کی حقیقت جاننے کے لیے ذاتی معالج کی رسائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم تمام قانونی راستے اختیار کررہے ہیں اور عدالتوں میں بھی جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد عمران خان نے بچوں سے بات کی، اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ معاملہ آگے بڑھے اور ذاتی معالج سے ملاقات ممکن ہو۔
سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ سلمان صفدر نے عمران خان کی ملاقات بطور فرینڈ آف کورٹ کی تھی، اور ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے بائیں آنکھ بند کر کے دیکھا تو کہاکہ سلمان، مجھے آپ کا چہرہ نظر نہیں آیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاکہ ذاتی معالج کو رسائی نہ دینا اس معاملے کو ابہام میں رکھنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہاکہ قاسم زمان خاندان کا فرد ہیں، اور ہم نے ڈاکٹر عامر اعوان اور ڈاکٹر مظہر اسحاق کے نام پیش کیے تھے، تاہم بتایا گیا کہ یہ نام قابل قبول نہیں ہیں۔
بیرسٹر سلمان اکرم نے واضح کیاکہ یہ ڈاکٹرز اچھی شہرت کے حامل ہیں اور عمران خان کی صحت کی درست تشخیص کے لیے ان کی رسائی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملاقات کے لیے ہم حاضر ہیں جبکہ باقی ساتھی پارلیمنٹ اور کے پی ہاؤس میں ہیں اور شام کو مزید مشاورت ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی پی ٹی آئی صحت پر سیاست عمران خان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی صحت پر سیاست وی نیوز سلمان اکرم راجا انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ذاتی معالج ہیں اور کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔