خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محسن نقوی نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔علی امین نے کہا کہ محسن نقوی واحد شخص ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سے بھی بات کی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحادکا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے کسی عہدیدار کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی، دھرنا جاری رکھا جانا چاہیے۔سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا خیبرپختونخوا ہاؤس کےباہر بھی پی ٹی آئی رہنما دھرنا جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے علی امین نے کہا

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار