چیئرمین پی سی بی کی سری لنکن وزیر کھیل سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات کی جس میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیز، ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں سری لنکن وزارتِ اسپورٹس کے ساتھ اشتراک کار کو وسعت دینےکا فیصلہ کیا گیا اور پاکستان اور سری لنکن وزارت کھیل نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے اور کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے ذریعے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے سری لنکا میں ملنے والی محبت اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر بہترین انتظامات کو سراہا۔
مزید پڑھیںچیئرمین پی سی بی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلیے سری لنکا پہنچ گئے
اس موقع پر محسن نقوی نے سری لنکن وزیر کھیل کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
علاوہ ازیں محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا میں کھیل رہی ہے اور سری لنکا میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سری لنکا گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا میں
پڑھیں:
وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، صنعتی ترقی اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر غور کیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اور دیرپا پالیسی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
وزیراعظم نے کہا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات عوامی فلاح اور طویل المدتی معاشی استحکام پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ انہوں نے متبادل توانائی کے ذرائع کے فروغ اور مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مؤثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں متعارف کرانے کے لیے وزارتوں اور ماہرین کے درمیان مؤثر مشاورت یقینی بنائی جائے۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔