ویب ڈیسک:  پاکستان ،سری لنکا نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے باہمی کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے سری لنکن پولیس افسران کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کی پیشکش بھی کی ہے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کی وزارت داخلہ کا دورہ کیا جہاں انکی سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا سے ملاقات ہوئی۔ سری لنکن وزیر داخلہ و پارلیمانی امور آنند وجے پالا نے وزارت داخلہ آمد پر اپنے پاکستانی ہم منصب کا شاندار استقبال کیا۔ ملاقات کے موقع پر سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیز اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

بھارت سے شرمناک شکست: محمد یوسف کا کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ

 دونوں شخصیات نے داخلی سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے لئے باہمی معاونت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ میں ملوث مافیا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔

  محسن نقوی نے سری لنکن پولیس کے افسران کو  نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ افسران کے ٹریننگ ایکسچینج پروگرامز سے دونوں ممالک کی فورس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔   محسن نقوی نے کہا کہ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون سے تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔

“اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام: 20 ارب کے فنڈز جاری، 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندان مستفید

  پاکستان اور سری لنکا کو سائبر کرائمز اور مالیاتی جرائم کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، انہوں نے سری لنکا میں شاندار مہمان نوازی پر سری لنکن ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

 سری لنکن وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کی سری لنکا آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔  پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

لاہور: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ،لاش مردہ خانے منتقل

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے وزارت داخلہ وزیر داخلہ سری لنکا

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ