data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی:چھتیس گڑھ کے رائے پور کے ارلا علاقے میں واقع ایک پیٹرول پمپ پر معمولی تکرار ایک بڑے حادثے میں تبدیل ہوتے ہوتے رہ گئی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیٹرول بھرواتے دوران ایک نوجوان کو اس کے دوست نے سگریٹ پینے سے منع کیا، جس پر وہ طیش میں آ گیا اور پیٹرول نوزل کو آگ لگا دی۔

 آگ لگتے ہی موٹر سائیکل اور پیٹرول ری فلنگ مشین نے بھی آگ پکڑ لی، جس سے موقع پر افرا تفری مچ گئی، تاہم پیٹرول پمپ کے ملازم نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا، جس کے باعث ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

 اس واقعے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جبکہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

18 فروری کی شام چھتیس گڑھ کے رائے پور میں عمران نامی نوجوان اپنے دوست دھرمیندر کشتری کے ساتھ موٹر سائیکل پر پیٹرول بھروانے پیٹرول پمپ پہنچا تھا۔ پیٹرول بھروانے کے دوران دھرمیندر نے سگریٹ جلا لی، جس پر عمران نے اسے فوراً منع کیا۔

 دوست کی جانب سے ٹوکنے پر دھرمیندر غصے میں آ گیا اور اس نے لائٹر کی مدد سے موٹر سائیکل کے ٹینک میں لگے پیٹرول نوزل کو ہی آگ لگا دی۔

دیکھتے ہی دیکھتے آگ بھڑک اٹھی اور موٹر سائیکل کے ساتھ ساتھ پیٹرول ری فلنگ مشین بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

https://jasarat.

com/wp-content/uploads/2026/02/WhatsApp-Video-2026-02-20-at-3.18.35-PM.mp4

پیٹرول پمپ پر موجود ملازم نے صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر ری فل مشین کی سپلائی بند کر دی۔ اس کے بعد آگ بجھانے کے لیے فائر ایکسٹنگوشر کا استعمال کیا گیا، جس سے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا گیا اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔

اگر ملازم بروقت کارروائی نہ کرتا تو پورا پیٹرول پمپ آگ کی زد میں آ سکتا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

لوگ پمپ ملازم کی بہادری اور حاضر دماغی کی تعریف کر رہے ہیں، جبکہ دھرمیندر کی لاپروائی پر شدید ناراضی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

پیٹرول پمپ مینیجر کی شکایت پر پولیس نے دونوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے رائے پور کے ارلا تھانے میں کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے دھرمیندر اور عمران دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس کے مطابق دھرمیندر کے خلاف لاپروائی سے آگ لگانے اور سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ دونوں دوستوں کے درمیان پہلے ہی سگریٹ پینے کو لے کر بحث جاری تھی، جس کے بعد دھرمیندر نے غصے میں آکر پیٹرول نوزل کو آگ لگا دی۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل پیٹرول پمپ

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار