پنجاب حکومت نے افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب 3 سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ سکیں گے۔

ان میں 2800 سی سی، 1800 سی سی اور 4700 سی سی انجن کی گاڑیاں شامل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کو 2 گاڑیوں کے لیے ماہانہ 800 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں تعمیراتی منصوبوں پر حفاظتی انتظامات مؤثر بنانے کا فیصلہ

جبکہ 4700 سی سی گاڑی کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔

اس سے قبل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب 1300 اور 1600 سی سی گاڑیاں رکھنے کے مجاز تھے۔

پہلے انہیں ڈیوٹی کے لیے گاڑی پر ماہانہ 200 لیٹر پیٹرول دیا جاتا تھا، البتہ سرکاری دوروں کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔

نئی پالیسی کے مطابق گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران میں شامل سیکریٹریز 2800 اور 1800 سی سی انجن کی 2 گاڑیاں استعمال کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی 10 ہزار روپے کی امداد، 10 ہزار میں کتنے دن کیا کھایا جا سکتا ہے؟

گریڈ 21 اور 22 کے افسران کو ذاتی استعمال کے لیے 200 لیٹر پیٹرول ماہانہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ سرکاری استعمال کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔

پرانی پالیسی کے تحت انتظامی سیکریٹری پنجاب 1300 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کرنے کے مجاز تھے۔

اسی طرح گریڈ 19 اور 20 کے اسپیشل سیکریٹریز اور ڈی آئی جیز 1600 سی سی گاڑی اور 250 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ پرانی پالیسی کے تحت انہیں 1000 سے 1300 سی سی گاڑی اور 175 لیٹر پیٹرول ماہانہ دیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی آسان کاروبار اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

مزید برآں، گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکریٹریز کو 1600 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول ماہانہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ پہلے انہیں 175 لیٹر پیٹرول ماہانہ دیا جاتا تھا۔

گریڈ 18 کے ڈپٹی سیکریٹریز 1500 سی سی گاڑی کے لیے 175 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ پرانی پالیسی کے تحت انہیں 1000 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر تک پیٹرول ماہانہ دیا جاتا تھا۔

چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کے اسٹاف آفیسر اور سیکشن آفیسر 1300 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے۔

اسی طرح پنجاب میں وزرا کے اسٹاف آفیسر کو 1300 سی سی گاڑی اور 125 لیٹر پیٹرول ماہانہ فراہم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی جی پنجاب اسٹاف آفیسر انجن ایڈیشنل سیکریٹریز پنجاب پیٹرول ٹرانسپورٹ پالیسی چیف سیکریٹری سرکاری استعمال گاڑیاں لیٹر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹاف ا فیسر ایڈیشنل سیکریٹریز پیٹرول ٹرانسپورٹ پالیسی چیف سیکریٹری سرکاری استعمال گاڑیاں لیٹر فراہم کیا جائے گا چیف سیکریٹری اور سی سی گاڑی اور دیا جاتا تھا پنجاب حکومت پالیسی کے کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان

تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور