سابق سی ای او خیبر پختونخواہ اکنامک زون کی برطرفی کیخلاف دائر اپیل وفاقی آئینی عدالت میں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
سابق سی ای او خیبر پختونخواہ اکنامک زون کی برطرفی کیخلاف دائر اپیل وفاقی آئینی عدالت میں مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختونخواہ اکنامک زون کمپنی جاوید اقبال کی برطرفی کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ 2 رکنی بینچ نے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران سابق سی ای او کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کوئی بادشاہت نہیں کہ حکومت جب چاہے کسی کو برطرف کر دے، مؤقف میں کہا گیا کہ جاوید اقبال کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ سی ای او کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
اس پر جسٹس روزی خان نے ریمارکس دیے کہ آپ کی دوبارہ تقرری بھی بادشاہت کے انداز میں ہوئی، جبکہ دوبارہ تقرری کے لیے مسابقتی طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے تھا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ واقعی اتنے اہل ہیں تو حکومت دوبارہ آپ کی تقرری کر دے گی۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ امریکا میں تاریخ کا ممکنہ بدترین طوفان، دو کروڑ سے زائد لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ، ہزاروں پروازیں منسوخ امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں: صدر مملکت پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک ٹی 20 ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دیدی سرحد پار دہشت گردی پر برداشت کی حد ختم ہو چکی ،طالبان حکومت نے 9/11سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں، صدر مملکتCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سابق سی ای او
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔