WE News:
2026-07-24@00:48:55 GMT

پارٹی کے فیصلے کون کرے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے سر جوڑلیے

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

پارٹی کے فیصلے کون کرے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے سر جوڑلیے

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے فیصلے عمران خان کی فیملی کرے گی یا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کریں گے اس بات کا فیصلہ لیڈرشپ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی ہاؤس کا دھرنا پارلیمنٹ منتقل کرنے کا پروگرام، محمود اچکزئی نے سہیل آفریدی کو اپنے پاس بلا لیا

پیر کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو عمران خان کی فیملی کو موجودہ حالات پر زیادہ دکھ ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات میں عمران خان نے گوہر خان کے لیے پیغام بھجوایا تھا کہ محمود خان اچکزئی جو فیصلے کریں ان پر عمل کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں جنید اکبر خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے پی ٹی آئی کا دھرنا جاری رہے گا یا نہیں اس بات کا فیصلہ بھی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: شیخ وقاص اکرم کا عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ پر شدید ردعمل، جیل حکام پر سنگین الزامات

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر پارٹی نے فیصلہ کرلیا کہ بات محمود خان اچکزئی کی مانی جائے گی تو پھر آپ ان لوگوں کا احتجاج ختم کروائیں گے جو عمران خان کے لیے نکلے ہوئے ہیں تو صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے کہا کہ جب ہم نے ان کو بٹھایا ہی نہیں تو اٹھائیں گے کیوں اور ویسے بھی عمران خان کے لیے سڑکوں پر نکلنا لوگوں کا حق ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کا دھرنا، اشیا کی ترسیل بند، مسافروں اور تاجروں کو شدید مشکلات

انہوں نے کہا کہ جو بھی عمران خان کے لیے احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلتا ہے وہ لائق تحسین ہے اور پارٹی ان کو سپورٹ کرے گی۔

ہماری اسی لیے میٹنگ ہو رہی ہے کہ پارٹی کے فیصلے عمران خان کی فیملی کرے گی یا محمود خان اچکزئی کریں گے، جنید اکبر خان pic.

twitter.com/9iOJE9I0eA

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 16, 2026

پی ٹی آئی نہ پہلے تقسیم ہوئی نہ آئندہ ہوگی

ایک سوال کے جواب میں جنید اکبر خان نے کہا کہ نہ تو پی ٹی آئی پہلے کبھی تقسیم ہوئی ہے نہ آئندہ ہوگی اور ورکرز ان کے ساتھ ہی ہوں گے جن کو عمران خان کی حمایت حاصل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی احتجاج پی ٹی آئی کے فیصلے جنید اکبر خان عمران خان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی پی ٹی ا ئی احتجاج پی ٹی ا ئی کے فیصلے جنید اکبر خان محمود خان اچکزئی جنید اکبر خان عمران خان کی خان کے لیے پی ٹی ا ئی نے کہا کہ کے فیصلے پارٹی کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم