آل پاکستان محمد علی جناح اوپن لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
آل پاکستان محمد علی جناح اوپن لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ چیف آف آرمی اسٹاف کپ 2026 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 7واں ایڈیشن 13 سے 15 فروری کو ملتان میں منعقد کیا گیا۔
چیمپئن شپ میں ملک کے چاروں صوبوں سے مجموعی طور پر 61 ماہر نشانہ بازوں نے بھر پور حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں بلوچستان سے 15 رکنی دستہ بھی شامل ہوا۔
300 سے 1000 گز تک کے آٹھ لانگ رینج رائفل میچز میں کھلاڑیوں نے مشکل موسمی حالات کے باوجود اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ فل ٹارگٹ رائفل ٹرافی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار، ایف فری اسٹائل اوپن ٹرافی میں ولید گل، ٹیکٹیکل میچ میں لیفٹیننٹ جنرل احسان گلریز، اور آئرن سائٹ رائفل میچ میں نور زمان فاتح رہے۔
انفرادی مقابلوں میں 300 میٹر اسپورٹنگ رائفل میچ میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار اور 900 یارڈ ایف ٹی آر میچ میں لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
1000 یارڈ ایف ٹی آر کے پہلے میچ میں جنید وقاص اقبال، ایف ٹی آر میچ نمبر 2 میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار جبکہ 1000 یارڈ ایف اوپن میچز نمبر 1 اور 2 میں ولید احمد گل نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار نے ایف ٹی آر ایگریگیٹ جبکہ ولید احمد گل نے ایف اوپن 1000 گز اور ایف اوپن ایگریگیٹ کے نئے قومی ریکارڈ قائم کیے۔ اختتامی تقریب میں معزز مہمانوں اور شوٹنگ کمیونٹی کے سینئر نمائندگان نے شاندار کارکردگی پر شوٹرز میں تمغے اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن نے ملک میں لانگ رینج رائفل شوٹنگ کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ قومی لانگ رینج رائفل ٹیم اگست 2026 میں برطانیہ میں ہونے والی 7ویں ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لانگ رینج رائفل میں لیفٹیننٹ چیمپئن شپ ایف ٹی آر میچ میں
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔