قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بانی کی صحت سےمتعلق جو رپورٹ آئی ہے وہ خطرناک ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفاء اسپتال پہنچا دیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ 80 فیصد ضائع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے سیکڑوں ارکانِ اسمبلی اور سینیٹرز احتجاج کریں گے۔

عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی محض 15فیصد تک محدود رہ گئی: سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولتوں پر رپورٹ میں فوری آنکھ کے معائنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اور پی ٹی آئی قیادت پارلیمنٹ میں موجود ہیں جن محمود اچکزئی، بیرسٹرگوہر، اسد قیصر، علامہ ناصرعباس و دیگر قائدین کل سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہیں۔

دیگر رہنماؤں میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، شاہرام تراکئی، سیف اللّٰہ خان نیازی، شاندانہ گلزار، بشیر خان، فیصل امین گنڈاپور، علی جدون بھی پارلیمنٹ ہاؤس دھرنے میں موجود ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام داخلی دروازے بند ہیں، جس کی وجہ سے ارکان کا ناشتہ بھی وقت پر نہیں پہنچایا جا سکا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات بیرسٹر گوہر سے حکومتی شخصیات کا رابطہ ہوا تھا اور بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کے لیے ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دینے کی یقین دھانی کرائی گئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی پارلیمنٹ ہاؤس پی ٹی آئی نے کہا

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق