ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا، پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
حکومتی شخصیات نے تحریک انصاف کو آگاہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کا پینل آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیات کا رابطہ ہوا ہے جس میں پی ٹی آئی کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ڈاکٹرزکا پینل آج بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا۔ اہم حکومتی شخصیات نے ڈاکٹرز کے معائنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کو آگاہ بھی کر دیا ہے، ادھر اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی کیلئے اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری ہے۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی سخت کر دی گئی جہاں داخلی راستہ بند ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کر دی گئی جبکہ قیدی وینز بھی وہاں موجود ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔