پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کی 22 سالہ فائنل ایئر کی میڈیکل طالبہ کی افسوسناک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے اور اس مشکل گھڑی میں صبر و حوصلے کی دعا کی ہے۔

کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی سنگینی اور اس کے طلبہ برادری پر ممکنہ اثرات کے پیشِ نظر کالج انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ واقعے سے متعلق حقائق پر مبنی مکمل تفصیلات فراہم کرے، تاکہ کونسل صورتِ حال سے باخبر رہ سکے اور ضرورت پڑنے پر مناسب معاونت یا رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

بیان کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات روز کے اندر واقعے کی تاریخ، وقت اور حالات سے متعلق ادارہ جاتی ریکارڈ، کسی بھی انکوائری یا حقائق جانچنے والی کمیٹی کی تشکیل، اس کی ساخت اور دائرۂ کار، ابتدائی نتائج یا رپورٹ مکمل ہونے کی متوقع مدت سے آگاہ کرے۔ اس کے علاوہ طلبہ کے لیے ذہنی صحت کی معاونت اور کونسلنگ سروسز کو مضبوط بنانے کے لیے پہلے سے کیے گئے یا مجوزہ اقدامات اور واقعے کے بعد ہاسٹل میں نافذ کیے گئے حفاظتی انتظامات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

پی ایم ڈی سی نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ ملک کے مستقبل کے صحت کے نظام کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور اس نوعیت کے واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے سانحات اس بات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں کہ میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں طلبہ کے لیے معاونت پر مبنی نظام، بالخصوص ذہنی صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

کونسل نے واضح کیا کہ اس کا مقصد طلبہ کی جسمانی اور ذہنی صحت کا تحفظ یقینی بنانا اور ایسا تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے جو محفوظ، معاون اور طلبہ کی ضروریات کے لیے بروقت اور مؤثر طور پر جواب دہ ہو۔

پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستند کونسلرز اور ماہرینِ نفسیات کی خدمات حاصل کریں، خفیہ کونسلنگ سروسز پر مشتمل مؤثر طلبہ معاونتی نظام قائم کریں اور طلبہ کی فلاح و بہبود کی مسلسل نگرانی کریں، بالخصوص ذہنی دباؤ بے چینی، ڈپریشن اور ذہنی تھکن کی علامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

کونسل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بروقت کونسلنگ اور پیشگی ذہنی صحت کی معاونت ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہے گی تاکہ طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے اور مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ایم ڈی سی ہے کہ وہ طلبہ کی کے لیے

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار