پر امن اور نہتے کارکنوں پر دہشت گردی کی دفعات شرمناک اور قابل مذمت ہیں‘سیف الدین
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260216-08-24
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے سندھ اسمبلی پر جماعت اسلامی کے پر امن احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد گرفتار کیے گئے کارکنوں کو اتوار کے روز سٹی کورٹ میں ضلع جنوبی کے اسپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی ۔ انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے نہتے اور پر امن کارکنان پر دہشت گردی کی دفعات لگانے کی شدید مذمت کی کہا کہ ہمارے پر امن اور نہتے کارکنوں کو گزشتہ روز غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا یہ کارکنان حکومت سندھ کی کرپشن اور کراچی میں بد ترین مسائل پر امن طور پر اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کر رہے تھے انتہائی افسوسناک اور شرمناک امر یہ ہے کہ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں، حالانکہ دہشت گردی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت خود کر رہی ہے۔ حکومت نے کھلی سفاکیت کی، طاقت کا غلط اور بلا جواز استعمال کرتے ہوئے پرامن کارکنان پر بیہمانہ تشدد کیا گیا،بدترین شیلنگ اور لاٹھی چارج سے 4کارکنان شدید زخمی ہیں پولیس نے مساجد کو بھی نہیں چھوڑا اور دو مساجد پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مسجد میں آگ لگ گئی جب آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے لئے پہنچی تو ان پر بھی شیلنگ کی اور ایک فائر مین منہ پر شیل لگنے سے شدید زخمی ہوا، ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ زخمی کارکنان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے، ایسا لگتا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لینے کے بجائے خود اپنے لیے مشکلات پیدا کرنا چاہتی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے،جھوٹے مقدمات اور دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں،آئینی و قانونی حقِ احتجاج کا احترام کیا جائے۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہاکہ پر امن احتجاج پر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے احکامات پر بدترین پولیس تشدد و شیلنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرآج اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کیا گیا اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے اعلان کے مطابق شہر کی مرکزی شاہراؤں سمیت 10مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے گئے جنہیں روکنے کے لیے سندھ حکومت نے جگہ جگہ پولیس کی نفری لگائی لیکن ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی ایک پرامن، منظم اور ذمہ دار جماعت ہے، اگر غیر قانونی گرفتاریاں اور حکومتی طاقت کا استعمال جاری رہا تو یہ معاملہ مزید آگے بڑھے گا۔ گرفتار شدگان کی پیشی کے موقع پر سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی اورجماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دہشت گردی کی دفعات جماعت اسلامی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔