اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر حاکمیت کا کوئی حق حاصل نہیں، سعودی عرب
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
سعودی عرب نے، قابض صیہونی ریجیم کیجانب سے مغربی کنارے کی اراضی کو "ریاستی ملکیت" میں تبدیل کرنیکے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ایسا غیر قانونی فعل قرار دیا ہے کہ جسکا کوئی قانونی جواز نہیں اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قابض صیہونی ریجیم کی جانب سے مغربی کنارے کی اراضی کو "ریاستی ملکیت" میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور اسے ایک ایسا غیر قانونی فعل قرار دیا ہے کہ جس کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ قابض صیہونی ریجیم کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر حاکمیت کا کوئی حق حاصل نہیں اور سعودی عرب ان سب علاقوں میں اسرائیل کے تمام غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ اپنے بیان میں ریاض نے اعلان کیا کہ یہ فیصلہ مغربی کنارے میں ایک نئی قانونی و انتظامی مساوات کو مسلط کرنے کے گھناؤنے صیہونی منصوبوں کا حصہ ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف خطے بھر میں جاری امن و استحکام کے حصول کے عمل کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول میں بھی سنگین رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔ اپنے بیان کے آخر میں سعودی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی حاکمیت کو کسی طور تسلیم نہیں کرتی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کوئی
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔