پنجاب لیبر کوڈ مزدوروں کے مستقبل پر کاری ضرب ہے‘ عمران علی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عمران علی، جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ نیا لیبر کوڈ محنت کش طبقے کے بنیادی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے۔ اسے مزدور دوست اصلاحات کہنا سچائی کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک قانون نہیں بلکہ محنت کشوں کے مستقبل، روزگار کے تحفظ اور اجتماعی طاقت کو کمزور کرنے کی منظم کوشش ہے۔ مزدور تنظیموں کے تحریری اعتراضات کو نظر انداز کر کے یہ قانون منظور کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مشاورت کا عمل محض رسمی کارروائی تھا۔
اس قانون کے تحت ہڑتال کے حق کو ایسی پیچیدہ شرائط اور طویل قانونی رکاوٹوں میں جکڑ دیا گیا ہے کہ وہ عملاً بے معنی ہو جائے گا۔ جب مزدور کا آخری آئینی اور جمہوری ہتھیار ہی غیر مؤثر بنا دیا جائے تو برابری کی بنیاد پر مذاکرات کیسے ممکن ہوں گے؟
عمران علی نے کہا کہ مستقل روزگار کا تصور مزدور کے معاشی استحکام کی بنیاد تھا۔ اب فکسڈ ٹرم کنٹریکٹ، عارضی تقرریاں اور محدود مدت کے معاہدے عام کر کے لاکھوں مزدوروں کو مستقل عدم تحفظ کی کیفیت میں دھکیلا جا رہا ہے۔
اگر روزگار غیر یقینی ہو جائے تو مزدور آواز اٹھانے سے بھی ڈرے گا اور یہی اس قانون کا اصل مقصد دکھائی دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایمپلائمنٹ ایجنسیوں اور کنٹریکٹرز کو قانونی تحفظ دے کر مزدور اور اصل مالک کے درمیان فاصلہ پیدا کیا جا رہا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ذمہ داری کا تعین مشکل ہو جائے گا اور استحصال کے دروازے کھل جائیں گے۔
ترقی یافتہ ممالک کی مثال دینا گمراہ کن ہے، کیونکہ وہاں لیبر مارکیٹ کی لچک کے ساتھ مکمل سوشل سیکورٹی، بے روزگاری الاؤنس، پنشن اور علاج کی ضمانت بھی موجود ہوتی ہے۔ ہمارے ملک میں ان بنیادی تحفظات کے بغیر یہی ماڈل نافذ کرنا ناانصافی ہے۔
عمران علی نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بڑی قومی فیڈریشنز کی جانب سے تاحال کوئی واضح، متحد اور جارحانہ لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔ یہ خاموشی محض کمزوری نہیں بلکہ مزدور تحریک کے مستقبل کے لیے خطرناک علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسے سنگین قانون پر متحد قومی تحریک، آئینی چیلنج اور ملک گیر مزاحمت کا اعلان نہ کیا گیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ مزدور طبقہ آج قیادت کی طرف دیکھ رہا ہے اور قیادت کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
یہ وقت مصلحت کا نہیں، مزاحمت کا ہے۔
یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، متحد ہونے کا ہے۔
یہ وقت مستقبل بچانے کا ہے۔
ہڑتال اور انجمن سازی کے بنیادی حقوق کا غیر مشروط تحفظ یقینی بنایا جائے۔
مستقل ملازمت کے قانونی تصور کو ختم کرنے کی ہر کوشش واپس لی جائے۔
ٹھیکیداری نظام کو سخت قانونی دائرے میں لایا جائے اور اصل آجر کو مکمل ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
تمام قومی فیڈریشنز فوری طور پر مشترکہ اور واضح لائحہ عمل کا اعلان کریں۔
عمران علی نے اعلان کیا کہ فیڈریشن اس قانون کے خلاف جمہوری، آئینی اور عوامی جدوجہد کو منظم کرے گی۔
انہوں نے کہا:
ہم کمزور ہو سکتے ہیں، مگر خاموش نہیں رہیں گے۔
مزدور کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ لڑائی روٹی، وقار اور مستقبل کی ہے اور ہم اسے ہر حال میں لڑیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا عمران علی نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم