حکومت کا قانون سازی کیلئے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
حکومت کا قانون سازی کیلئے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو باقاعدہ اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کسی بھی سرکاری بل کو پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی سے پیشگی مشاورت اور منظوری لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کو باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی منظوری کے بغیر کوئی بھی بل پارلیمان میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایوان صدر سے بعض بلز کی واپسی کے بعد کیا گیا، جس کے بعد حکومت نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ بہتر رابطہ کاری کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مقصد کے لیے پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، جو مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت پہلے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، پھر پیپلزپارٹی کی منظوری حاصل کی جائے گی، اور اس کے بعد ہی سرکاری بل پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اتحادی حکومت میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور قانون سازی کے عمل کو بلا رکاوٹ آگے بڑھانا ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی آئندہ بھی ہر بل کو عوامی مفاد کے تناظر میں پرکھنے کے بعد ہی اپنی رائے دے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ نیا طریقہ کار فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آنے والے دنوں میں اس کے عملی نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحریک انصاف نے اڈالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مسترد کردیا تحریک انصاف نے اڈالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مسترد کردیا جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، صدر آصف زرداری اسلام آباد کی تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، سردار طاہر محمود بھارت کا 6طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا سری لنکن بورڈ کی سید محسن نقوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب اسلام آباد میں رمضان دسترخوان کیلئے رجسٹریشن اور اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کا فیصلہ کے بعد
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔