data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایلیئنز سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر خلائی مخلوق کی آمد کے امکانات کم ہیں اور انہوں نے اپنے دورِ صدارت میں ایسی کسی چیز کا کوئی ثبوت نہیں دیکھا۔

اوباما نے یہ بات ایک پوڈکاسٹ میں میزبان برائن ٹائلر کوہن کے سوال کے جواب میں کہی تھی، جہاں تیز رفتار سوال و جواب کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایلیئنز حقیقت میں موجود ہیں۔ اس پر انہوں نے ہلکے انداز میں جواب دیا کہ  ایلیئنز حقیقت میں ہوتے ہیں لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا، جسے مختلف میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین نے وسیع پیمانے پر شیئر کیا اور یہ بیان تیزی سے وائرل ہوگیا۔

بعد ازاں سابق صدر نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جواب  لائٹننگ راؤنڈ  کے انداز کے مطابق تھا جس میں فوری اور مختصر ردعمل دیا جاتا ہے، سائنسی اعتبار سے کائنات اتنی وسیع ہے کہ کہیں نہ کہیں زندگی کے امکانات موجود ہو سکتے ہیں، اس بات کا کوئی مصدقہ ثبوت نہیں کہ خلائی مخلوق نے زمین کا دورہ کیا ہو یا انسانوں سے رابطہ کیا ہو۔

اوباما نے ایک اور مشہور مفروضے کی بھی تردید کی کہ امریکی فوجی اڈے ایریا 51 میں کسی خلائی مخلوق کو رکھا گیا ہے یا وہاں زیر زمین خفیہ تنصیبات موجود ہیں، ایسی باتوں کی حقیقت سے کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔

سابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ چونکہ ان کے ابتدائی جواب کو غیر معمولی توجہ ملی اس لیے وضاحت ضروری تھی، فلکیاتی فاصلے اس قدر زیادہ ہیں کہ کسی دوسری مخلوق کا زمین تک پہنچنا سائنسی لحاظ سے نہایت مشکل امر ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق بھی کائنات میں ممکنہ زندگی کا تصور سائنسی تحقیق کا حصہ ضرور ہے لیکن اب تک زمین سے باہر ذہین مخلوق کے وجود یا رابطے کا کوئی قابلِ اعتماد ثبوت دستیاب نہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا کوئی

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف