دہلی میں لاپتہ افراد میں تشویشناک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق حالیہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری کے پہلے 15 دنوں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں 800 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی کی زیر سرپرستی بھارتی دارالحکومت دہلی جرائم کا گڑھ بن گیا۔ بھارتی جرائد نے مودی کی ناقص سکیورٹی اور جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق حالیہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری کے پہلے 15 دنوں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں 800 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے۔ بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ مودی کی سنگین غفلت کے باعث مجموعی طور پر تقریباً 8 فیصد افراد اور 10 فیصد بچے دہلی سے لاپتہ ہوتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں روزانہ 16 بچوں سمیت 60 سے زائد افراد لاپتہ ہوتے ہیں، 2017ء سے 2023ء کے درمیان دہلی میں سالانہ اوسطاً 13ہزار خواتین اور 4 ہزار کمسن لڑکیوں کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نااہل ادارے گزشتہ برسوں میں لاپتہ رپورٹ کیے گئے بچوں کی بڑی تعداد تاحال بازیاب نہیں کرا سکے۔عالمی ماہرین کے مطابق نااہل مودی انتہا پسند گروہوں کو کھلی چھوٹ دے کر لاپتہ افراد کو مکروہ دھندوں میں استعمال کرا رہا ہے، مودی کی انتظامی ناکامی اور ریاستی غفلت نے بھارت کو دنیا کے غیر محفوظ ممالک میں شامل کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق دہلی میں مودی کی
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔