بھارتی انتظامیہ رمضان المبارک میں پابندیوں، جامع مسجد کی بندش کا سلسلہ بند کرے، میر واعظ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ برسوں میں شب قدر، جمعہ الوداع اور عیدالفطر جیسے اہم مواقع پر پابندیاں عائد کی جاتی رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے امید ظاہر کی ہے کہ حکام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پابندیاں عائد کرنے سے گریز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ماہ مقدس کے دوران بھی سرینگر کی تاریخی جامع مسجد سیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو یہ کشمیری مسلمانوں کیلئے سخت ذہنی اذیت کا باعث ہو گا۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اور رمضان کا گہرا روحانی تعلق ہے۔ مسجد صدیوں سے مبارک مہینے کے دوران اجتماعی عبادت، توبہ و استغفار کا مرکزی مقام رہا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ برسوں میں شب قدر، جمعہ الوداع اور عیدالفطر جیسے اہم مواقع پر پابندیاں عائد کی جاتی رہیں۔ میر واعظ نے امید ظاہر کی کہ بھارتی انتظامیہ اس مرتبہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پابندیوں اور قدغنوں کا سلسلہ ترک کر کے کشمیری مسلمانوں کو عبادات کا بھرپور موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جامع مسجد سرینگر کیساتھ یہاں کے مسلمانوں کا ایک گہرا روحانی اور تاریخی رشتہ ہے لہذا اس کی بار بار بندش سے لوگوں کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔