بانی کی فیملی اور ڈاکٹرز سے ملاقات کروائی جائے، لیگی رہنما جاوید لطیف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مسلم لیگ جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور ذاتی معالج کی فوری ملاقات کی حمایت کر دی۔
سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کروائی جانی چاہیے ، کسی کی زندگی سے کھیلنے کا کسی کو اختیار نہیں ہے، یہ کوئی جواز نہیں کہ کوئی بیمار ہو تو خوش ہوا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر بیرون ملک سے علاج کی اجازت دینی چاہیے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کہہ دینا کہ 15 فیصد بینائی رہ گئی ہے یہ بھی مناسب نہیں ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موصوف خود لوگوں کی بیماری کا مذاق اُڑایا کرتے تھے، کل کو کسی پر بھی کوئی مشکل وقت آسکتا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بانی سے ملاقات کروانی چاہیے۔
مزید پڑھیںپوری قوم بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے، فواد چوہدری
سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق قرارداد مسترد، اپوزیشن کا شدید احتجاج
بانی کی صحت پر حکومت رپورٹ رپورٹ نہ کھیلے، اب لوگ ان کے گھروں تک جاسکتے ہیں، شوکت یوسفزئی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم ہوں یا عام آدمی قانون سب کے لیے یکساں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بانی کو پہلے قید میں ایک دن میں 100 ، 100 لوگ تک ملتے رہے ہیں ۔ اس وقت یہ ریاست کیخلاف سپر پاور کو اُکساتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری ڈے ون سے تھی اور اب بھی ہے، پاکستان مخالف شخصیات کی موصوف کو سپورٹ حاصل رہی اور اب بھی حاصل ہے، امریکا کے جب ٹرمپ صدر بنے تو اس وقت کیا باتیں ہو رہی تھیں ؟، فارن فنڈنگ کیس میں کن کن ممالک سے پیسہ لیا ؟ کتنا لیا ؟ اور کیوں پیسہ لیا گیا ؟۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف کا کوئی موازنہ نہیں ہے، جب بانی اسٹیج سے گرے تھے تو نواز شریف نے جلسے ملتوی کر دیے تھے ۔ نواز شریف سے بنی گالہ کی روڈ بنانے کا کہا گیا اور وہ بن گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رہنما مسلم لیگ بانی پی ٹی آئی جاوید لطیف نے کہا کہ انہوں نے کہ بانی
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم