پاکستان پیپلز پارٹی  کے رکن قومی اسمبلی   نے  بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں  قاسم گیلانی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر عمران خان کو ان کے اپنے پسندیدہ ڈاکٹروں کے ذریعے بہترین ممکن طبی علاج فراہم کرنے کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ دوران قید عمران خان کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور ان کی طبی سہولتوں کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے۔قاسم گیلانی نے مزید کہا کہ جیل حکام کی جانب سے اگر کسی قسم کی غفلت پائی گئی، تو اس کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان اور وقار سیاست سے بالاتر ہیں اور اس پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیل حکام کو عمران خان کی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور انہیں مکمل طبی سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں تاکہ ان کی زندگی کو کسی بھی خطرے سے بچایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ