میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی بھی فریقین کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہے جسے قریب لانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں "ایران" اور "امریکہ" کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور آج اختتام کو پہنچا۔ جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے میڈیا كو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم جنیوا میں واقع عمانی سفارت خانے میں امریکی وفد کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں شریک ہوئے۔ البتہ مشاورت کل سے ہی شروع ہو گئی تھی۔ اس سلسلے میں IAEA کے سربراہ "رافائل گروسی" خود جنیوا آئے۔ جن کے ساتھ تکنیکی پہلوؤں پر اچھی گفتگو ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے امریکی وفد سے بھی ملاقات کی۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس دور میں گزشتہ کی نسبت مکمل طور پر سنجیدہ گفتگو ہوئی اور زیادہ تعمیری ماحول پایا گیا۔ مذاکرات میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں، جن پر سنجیدگی سے غور و خوض کیا گیا اور آخر کار ہم کچھ رہنماء اصولوں پر متفق ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی بنیاد پر اب سے آگے بڑھیں گے اور ممکنہ معاہدے کے مسودے کی تیاری کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جلد کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے، لیکن کم از کم راستہ شروع ہو گیا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ یہ کام جلد از جلد انجام پائے گا اور ہم اس کے لئے کافی وقت دینے کو تیار ہیں، البتہ جب متن کی تدوین کی بات آتی ہے تو کام کچھ مشکل اور مزید تفصیلی ہو جاتا ہے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ میرے خیال میں، گزشتہ اجلاس کے مقابلے میں اچھی پیش رفت ہوئی۔ اب ہمارے سامنے ایک واضح راستہ ہے، جو میرے نزدیک مثبت ہے۔ اگلے مذاکراتی دور کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اگلے اجلاس کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں کیا گیا۔ صرف یہ طے پایا کہ دونوں فریق ممکنہ معاہدے کے متن پر کام کریں گے۔ اس کے بعد ہم ان متون کا تبادلہ کریں گے اور اس کے بعد تیسرے دور کے لئے کوئی تاریخ طے کریں گے۔ سربراہ دفتر خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا مذاکرات، پٹڑی چڑھ گئے ہیں اور کوئی روڈ میپ طے پایا؟َ۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس معنی میں کوئی خاص روڈ میپ نہیں، لیکن اب ہمارے پاس ایک واضح تصویر ہے کہ آئندہ کیا کرنا ہے اور آگے کا سفر کیسے طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی فریقین کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہے جنہیں قریب لانے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی نے کہا کہ انہوں نے کے بعد

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی