2025-11-04@14:21:16 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 51748				 
                «عوامی ت»:
	خواجہ اظہار الحسن کا سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط، جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق یقینی بنانے کا مطالبہ
	ایک بیان میں سینئر متحدہ رہنما نے زور دیا کہ جعلی یا غیرتصدیق شدہ ڈومیسائل پر کسی بھی قسم کی تقرری یا سفارش سے مکمل طور پر گریز کیا جائے تاکہ کسی اہل امیدوار کا حق ضائع نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و قومی اسمبلی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے سندھ میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی (پرمننٹ ریزیڈنس سرٹیفکیٹ) کے اجرا و استعمال کے بڑھتے ہوئے معاملات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کو ایک اہم مراسلہ ارسال کیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے اپنے مراسلے میں نشاندہی کی کہ جعلی ڈومیسائل کے باعث سندھ میں میرٹ پر مبنی بھرتیوں کا عمل بری طرح متاثر ہو...
	قومی ایئر لائن پی آئی اے کے انجینیئرنگ گروپ (ایس ای اے پی) کی جانب سے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے انجینئرز کی کام چھوڑ تحریک غیر قانونی اور نجکاری سبوتاژ کی کوشش ہے، ترجمان پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے متبادل ذرائع استعمال کرتے ہوئے فلائٹ آپریشنز بحال کر دیے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایک ’غیر قانونی‘ تنظیم ایس ای اے پی نے گزشتہ رات انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے ارادے سے جہازوں کی کلیرنس روکنی شروع کر دی تھی تاکہ فلائٹ آپریشن معطل کر کے نظام کو مفلوج کیا جا سکے۔ تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے فوری طور پر متبادل...
	میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر کراچی نے کہا کہ پائمیک نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش ہے، کے پی ٹی کی سفارشات کے مطابق پورٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، پورٹ جتنے زیادہ ہوں گے تجارت کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں نیوی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہماری صلاحیتوں کے سامنے 6 گناہ بڑا دشمن بھی جارحیت کرنے کی کوشش نہ کر سکا۔ وائس ایڈمرل فیصل عباسی...
	فوٹو: فائل نجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز کو مسافر کی طبعیت بگڑنے پر اتارا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹر کو طلب کرکے مسافر کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد اسے نجی اسپتال منتقل کردیا۔
	اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم کو کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ان کے مطابق اس کے اثرات ملک کی آئینی اور سیاسی بنیادوں کے لیے خطرناک ہوں گے۔ اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اجلاس طلب کرنے کا مقصد ملک میں آئینی اور سیاسی خدشات کو اجاگر کرنا تھا۔ میاں نواز شریف صاحب کچھ سال پہلے ووٹ کو عزت دینے کے لیے روڈوں پر تھے ان کا ایک...
	 پشاور:  احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ احتساب جج امجد ضیاء صدیقی نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم محمد یحییٰ تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے، ملزم کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی، ملزم کے نام ایک جعلی تعمیراتی کمپنی نکل آئی ہے۔  تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے جعلی کمپنی کے نام پر پیسے نکالے، ملزم نے اپنے چچازاد بھائی ایاز کے نام ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں اثاثے بنائے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش بہت اہم انکشافات کیے ہیں۔
	امریکا نے اقوام متحدہ سے غزہ میں بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (آئی ایس ایف) کے قیام کی منظوری طلب کرلی ہے، جس کا مینڈیٹ کم از کم 2 سال کے لیے ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ’ایکسِیوس‘ نے منگل کو رپورٹ کیا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے کئی رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد بھیجی ہے، جس میں غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے مجوزہ فورس کے قیام کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔  ایکسِیوس (نے اس ڈرافٹ کی ایک کاپی حاصل کی) کے مطابق یہ قرارداد حساس مگر غیر خفیہ قرار دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قرارداد امریکا اور دیگر شریک ممالک کو غزہ...
	ویب ڈیسک : نجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز کو مسافر کی طبعیت بگڑنے پر اتارا گیا۔ ہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹر کو طلب کرکے مسافر کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد اسے نجی اسپتال منتقل کردیا۔
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکھ یاتریوں کے قیام و طعام، آمدورفت اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے ہیں تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات اطمینان اور امن کے ساتھ ادا کر سکیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور سہولیات یقینی بنائی جائیں۔ مزید پڑھیے: بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات، پہلے روز 2 ہزار سے زیادہ...
	ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی چاندی ضبط کرلی۔سرکاری ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز ملتان نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ اطلاع پر مقامی حکام کے تعاون سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک مسافر بس کو روکا اور اس کی تفصیلی تلاشی لی، تلاشی کے دوران کسٹم اہلکاروں نے تقریباً 30 کلوگرام وزنی چاندی کے بسکٹ برآمد کرلیے. جس کی مالیت ایک کروڑ 34 لاکھ روپے تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ...
	لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے متعدد سیکشنز کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، درخواست پر کل سماعت ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین رضا قریشی نے بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی، جس میں حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 میں بیوروکریسی کو اختیارات دینا آئین کے آرٹیکل 140 (اے) کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140 (اے) کے تحت اختیارات منتخب نمائندوں کو منتقل ہونا لازمی ہیں۔ مزید کہا...
	پنجاب حکومت نے منشیات کے ملزمان کے خلاف مزید سخت قوانین بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں منشیات کے خلاف بڑی پیش رفت، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام اس سلسلے میں پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔ ترمیمی بل کے تحت منشیات کے مقدمات میں ضمانت سے متعلق دفعات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بل کے مطابق عمر قید کی سزا والے منشیات کے مقدمات میں ملزمان کو ضمانت نہیں دی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ عدالت کو دیگر جرائم میں ضمانت دینے سے قبل بھاری زرِ ضمانت اور کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھنا لازمی ہوگا۔ ترمیمی بل کے تحت خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ...
	خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے علاقے درہ تنگ میں میانوالی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹرک سے نصف درجن سے زائد موٹر سائیکلیں لوٹ لیں اور پولیس سے مقابلہ کیے بغیر پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن، 8 خوارج مارے گئے پولیس ذرائع نے وی نیوز کو واقعے کی تصاویر فراہم کی اور بتایا کہ  واردات 3 نومبر 2025 کو صبح 10 بجے اس وقت ہوئی جب ایک ٹرک فنی خرابی کے باعث سڑک کنارے کھڑا تھا۔ ذرائع نے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا 3 نومبر کی شام تقریباً 7 بجے مسلح افراد نے کارروائی کی جبکہ رات 8 بجے کے قریب...
	 لاہور:  وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور مکمل کرنے والی وزیرِاعلیٰ ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے فلاحی منصوبوں سے متعلق تفصیلات عوام تک پہنچائی جائیں گی۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وہ آج پنجاب حکومت کے 16 منصوبوں پر تفصیل سے بات کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب کے منصوبے...
	پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟ منگل کے روز جاری کیے گئے اس ٹیم کے ناموں میں سدرہ واحد ایسی کھلاڑی ہیں جن کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے تک نہیں پہنچی۔ اتوار کو ہونے والے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتا۔ فاتح بھارت اور فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی 3 جبکہ آسٹریلیا کی بھی 3 کھلاڑیوں کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل...
	مریم نواز پنجاب کی سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنیوالی وزیرِاعلیٰ، عظمیٰ بخاری لاہور:(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور مکمل کرنے والی وزیرِاعلیٰ ہیں۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے فلاحی منصوبوں سے متعلق تفصیلات عوام تک پہنچائی جائیں گی۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وہ آج پنجاب حکومت کے 16...
	غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025  سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس قائم کرنے کی منظوری دی جائے، جو کم از کم دو سال کے لیے تعینات رہے گی۔امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق، امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد ارسال کی ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں اور قیام کی تفصیلات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق، یہ فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ڈرافٹ کے...
	پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان رواں ماہ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ یہ ایونٹ 24 نومبر سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، اس سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے بعد ٹینس وہ دوسرا کھیل بن چکا ہے جس میں سب سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر نے مزید کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹینس...
	 لاہور:  بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے تقریباً 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بھارتی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ امیگریشن اور کسٹم کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بھارتی یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب روانہ کر دیا گیا، جہاں وہ بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کے لیے کھانے اور دیگر سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ یاتریوں کو 13 نومبر تک کا ویزا دیا گیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان (ٹریکس) نظام کے نفاذ کے بعد ڈرائیورز کی تربیت اور آگاہی کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔سماجی ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ سڑکوں پر چلنے والے بیشتر ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار ٹریفک اشاروں اور بنیادی قوانین کے بارے میں آگاہی نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی مرضی سے سڑکوں پر گاڑیاں چلاتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک مینجمنٹ قائم نہیں ہو پا رہا ہے۔ایک ٹریفک انسٹرکٹر نے بتایا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ لائسنس کے اجرا سے قبل ایک ماہ کی باقاعدہ ٹریفک...
	—فائل فوٹو ایئر کرافٹ انجینیئرز کے احتجاج کے باوجود بھی قومی ایئر انتظامیہ آپریشن بحال رکھنے میں کامیاب ہو گئی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ آپریشن کی بحالی کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہی ہے، ملک بھر سے قومی ایئر کی 16 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرانی صورتِ حال کی وجہ سے ملک بھر کی 12 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی 40 سے زائد پروازیں شدید متاثر ہیں۔دوسری جانب ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے گزشتہ رات جہازوں کی کلیئرنس روکنا شروع کی گئی، سازش کا مقصد آپریشنز کو روک کر فضائی نظام کو...
	آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں: آصف علی زرداری
	صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا وژن جامع اور پائیدار ترقی ہے، آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کے دوران صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قطر میں اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ اجلاس سماجی انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے عزم کا اظہار کرتا ہے، ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں سماجی ہم آہنگی، مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کا احترام ہو۔آصف زرداری...
	صدر مملکت آصف علی زرداری کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دوحہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں انہوں نے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔ صدر مملکت نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں سیکریٹری جنرل کی قیادت اور پاکستان کے لیے ان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ مزید پڑھیں: سماجی ترقی کا خواب غزہ جنگ کو نظرانداز کرکے پورا نہیں ہوسکتا، صدر مملکت کا دوحہ کانفرنس سے خطاب آصف زرداری نے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل...
	ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، شہری اب شہر کے مختلف ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔   اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شہری اب شہر کے مختلف ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔  یہ اقدام انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کی ہدایت پر کیا گیا، اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ خصوصی فیسلیٹیشن وینز زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی-14 اور دفترِ خارجہ کے ناکوں پر تعینات کی گئی ہیں، جہاں شہری موقع پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔   آئی سی سی...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حقائق جانچنے والی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل کھیل، خیبر پختونخوا تشفین حیدر اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ارشاد علی شامل ہیں۔ کمیٹی سات دنوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے...
	جناح اسپتال کراچی میں کامیاب آپریشن کرکے نوجوان کے سینے میں پیوست لکڑی کا ڈنڈا نکال کر جان بچالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ فرد تقریباً سات فٹ اونچائی سے لکڑی کے ڈنڈے پر جا گرا تھا جس سے لکڑی کا ٹکڑا نوجوان کی بغل کے نیچے سے سینے کو چیرتا ہوا دل اور بڑی شریان کے بالکل قریب رک گیا تھا۔ جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹروں نے خطرناک آپریشن میں 21 سالہ نوجوان کی جان بچالی۔ مریض کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں اس کی دل کی دھڑکن خطرناک حد تک سست تھی۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر ایڈوانسڈ ٹراما لائف سپورٹ کے اصولوں کے تحت علاج شروع کیا۔ تھوراسک سرجنز ڈاکٹر محمد شعیب...
	لاہور ہائی کورٹ نے بین الاقوامی سرحد واہگہ بارڈر پرخودکش حملہ  کے تین مجرموں کو بری کردیا۔ عدالت نے تینوں مجرموں کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی، عدالت نے مجرم حسین اللہ، حبیب اللہ، سید جان عرف گجنی کی اپیلیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر مبینہ سہولت کاروں کی اپیلیں منظور کیں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر دہشت گردی کےواقعہ میں 55شہری شہید ہوئے، وقوعہ میں 110 شہری زخمی ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کسی کے رعایت کےمستحق نہیں،  سزائے موت برقرار رکھی جائے، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اپیل کنندہ حسین اللہ اور سید جان عرف گجنی کے وکیل راجہ ندیم نے دلائل دئیے، اپیل کنندہ حبیب اللہ...
	پشاور:(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حقائق جانچنے والی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کر دیا گیا ہے۔  کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل کھیل، خیبر پختونخوا تشفین حیدر اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ارشاد علی شامل ہیں۔ کمیٹی سات دنوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان کاشان موقع پر جاں بحق جب کہ اس کا دوست 19 سالہ جواد شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور موقع پر جمع ہونے والے شہریوں نے غفلت برتنے والے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر کے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو تحویل میں لے...
	منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں خیبر پولیس کے 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی جگہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ممکنہ روابط کا نوٹس لیا گیا تھا۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کو قبائلی اضلاع میں منشیات کی...
	 کراچی:  شہر قائد  میں ایک اور ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی کراچی میں دندناتے  بے لگام ڈمپرز  کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت  کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ اس سلسلے میں تازہ واقعہ لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔ مزید پڑھیں: کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق...
	 راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل اڈیالہ جیل کے قریب کر لی گئی۔ ڈی ایس پی اظہر شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری پر باقاعدہ تعمیل کروا لی۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب وارنٹ پر دستخط کیے جس کے بعد گرفتاری مؤخر ہوگئی۔ عدالت کے احکامات کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر دستخط کروا کر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم فی الحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ واضح رہے کہ عدم حاضری پر اے ٹی...
	 پشاور:  منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں خیبر پولیس کے 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔  سی سی پی او پشاور نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی جگہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ممکنہ روابط کا نوٹس لیا گیا تھا۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کو قبائلی اضلاع میں...
	لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور شہر کی فضا صاف رکھنے کے لیے سخت اقدامات کی تجویز سامنے آئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے شہر میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فضا کی بہتری کے لیے فوری اور سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک تجویز ہے کہ ایک ماہ کے لیے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کر دی جائیں۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے، ہمیں ایک دو ماہ یا چار ہفتے ایسا کرنا پڑے...
	ویب ڈیسک:چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ نزد حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔  پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔  پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔   آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا   مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں آج 4 نومبر 2025 سے مختلف مقامی اور ریاستی عہدوں کے لیے انتخابات شروع ہو گئے ہیں۔ یہ صدارتی الیکشن نہیں بلکہ وہ الیکشن ہیں جن میں شہر، ضلع اور ریاستی سطح کے نمائندے منتخب کیے جاتے ہیں۔  یہ انتخابات سٹی کونسل کے نمائندوں، اسکول بورڈ کی نشستوں، گورنر، لیفٹیننٹ گورنر اور ریاستی اسمبلی و سینیٹ کے اراکین کے انتخاب کے لیے ہو رہے ہیں جن کا تعلق مقامی قوانین، بجٹ، تعلیم، انتظامی فیصلوں اور ریاستی قانون سازی سے ہوتا ہے۔ ان ہی الیکشنز میں نیویارک میں میئر کے الیکشن میں بھی مقابلہ ہو رہا ہے جہاں مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدوار میدان میں ہیں۔ زیادہ تر ریاستوں میں...
	---فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے زیادہ اور غیرمنصفانہ ہیں، دیگر حصوں میں جس خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے ہے، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت سندھ نے جولائی 2025ء سے ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر کی ہے، اس تنخواہ میں گروسری، یوٹیلیٹی بلز اور بچوں کی تعلیم ہی پوری نہیں ہوتی،...
	 ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور سماج میں برابری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔  اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سماجی انصاف، برابری اور انسانی احترام کے اصولوں کی اجتماعی خواہش کا مظہر ہے، پاکستان ان اصولوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایسی دنیا دیکھنے کا خواہاں ہے جہاں غربت کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں۔   آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افراد کو پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت دینے کا حامی ہے،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کے پاس نہ صرف کئی عالمی لیجنڈز کو پیچھے چھوڑنے بلکہ پاکستان کی جانب سے نئے ریکارڈز قائم کرنے کا سنہری موقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے 68 رنز کی جارحانہ اور میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنے ناقدین کو خاموش کر دیا، جس کے بعد شائقین ایک بار پھر ان سے بڑے اسکورز کی امید لگا بیٹھے ہیں۔اب تک بابر اعظم 134 ایک روزہ میچوں کی 131 اننگز میں 19 شاندار سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اگر...
	چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔  
	حکومت  کے ساتھ بات چیت ، مفاہمت اور مزاحمت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما  شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دے دیا۔ ذرائع  کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھا، ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بانی پی  ٹی آئی کہیں گے، اس پر ہی عمل ہوگا۔  ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سابقہ قیادت کے فارمولے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ جو مشکل وقت میں ساتھ تھے، فیصلے کا اختیار بھی ان کو ہوگا۔
	درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی اصلاحات صوبے کے دوسرے بڑے شہروں میں نافذ نہیں کی گئیں، فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں اور عائد کئے گئے جرمانوں کے عمل کو فوری طور معطل کیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ...
	سماجی ترقی کا خواب غزہ میں نسل کشی کو نظرانداز کرکے پورا نہیں ہوسکتا، صدر مملکت کا دوحہ کانفرنس سے خطاب
	صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور سماج میں برابری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سماجی انصاف، برابری اور انسانی احترام کے اصولوں کی اجتماعی خواہش کا مظہر ہے، پاکستان ان اصولوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایسی دنیا دیکھنے کا خواہاں ہے جہاں غربت کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افراد کو پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت دینے کا حامی ہے،...
	اسلام ٹائمز: اس وقت لبنان ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور لبنان آرمی لبنانی عوام اور اسلامی مزاحمت کی بھرپور حمایت سے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے بدمعاشی اور بھتہ خوری پر مبنی پالیسی کے خلاف نیا محاذ کھولنے والی ہے۔ اگرچہ دشمن طاقتیں لبنان حکومت کو اسرائیل کی جانب سے وسیع جارحانہ اقدامات کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل حزب اللہ لبنان کے خلاف اپنا پورا زور لگا چکی ہے اور اب اس میں مزید زور لگانے کی ہمت نہیں ہے۔ لہذا ہم دیکھتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل نے لبنان کے خلاف نفسیاتی جنگ کا راستہ اپنا رکھا ہے اور وہ محض دھمکیوں کے ذریعے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر نافذ کیے گئے ای چالان نظام کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا سے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ای چالان کے نام پر عائد کیے جانے والے بھاری جرمانے غیر منصفانہ، غیر قانونی اور شہریوں پر معاشی بوجھ ہیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک جرمانوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ جن خلاف ورزیوں پر صوبے کے دیگر شہروں میں 200 روپے کا...
	 سٹی42: غیر قانونی ادویات کی تشہیر کیس میں اہم پیش رفت، ڈرگ کورٹ کے چیئرمین محمد نوید رانا نے حکیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے متعلقہ ڈی پی او کو حکم دیا ہے کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے حکیم شہزاد کے ضامنوں کو بھی کل طلب کر لیا ہے۔  کیس میں آج گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جانے تھے، تاہم حکیم شہزاد کی عدم حاضری پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے.   آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا 
	رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، شہریوں اورڈمپرایسوسی ایشن کے درمیان تصادم ،لیاقت محسود کی گارڈ کی فائرنگ
	رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت کے بعد صورتحال بگڑ گئی اور آل پاکستان ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور مشتعل شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔جائے وقوعہ پر لیاقت محسود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے تو علاقہ مکینوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مشتعل افراد کی شدید نعرے بازی کے دوران ڈمپر ایسوسی ایشن کے مسلح گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز ایسوسی ایشن کی گاڑیوں پر پتھرائو کیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی لیکن اس سے قبل ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکورٹی فورس کے قیام کی منظوری طلب کرلی ہے، جس کا مینڈیٹ کم از کم 2 سال کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد بھیجی ہے، جس میں  انٹرنیشنل سیکورٹی فورس یا آئی ایس ایف کے قیام اور ذمہ داریوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ قرارداد حساس مگر غیر خفیہ قرار دی گئی ہے اور اس میں امریکا و اتحادی ممالک کو غزہ میں براہ راست سیکورٹی کنٹرول سنبھالنے کا وسیع اختیار...
	پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہوگیا ۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ائیرکرافٹ انجینئرز کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازع کے باعث قومی ائیرلائن کی پروازوں کا آپریشن رک گیا...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے درختوں کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات کا اہم اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے درختوں کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس، ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جنگلات قوم کی امانت ہیں، ان کی لوٹ مار برداشت نہیں کی جائے گی، درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہوں گے۔  صباء قمر نے صحافی نعیم حنیف کو الزامات لگانے پر 10 کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس...
	آغاخان میوزک ایوارڈ نے سال 2025-2023 کے لیے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں ایک پاکستانی فنکار بھی شامل ہے۔ آغاخان میوزک ایوارڈ کی جانب سے اعلان کردہ 11 حتمی امیدواروں کا فیصلہ جیوری کمیٹی نے کیا، ان امیدواروں میں دنیا بھر خصوصاً مسلم ممالک سے تعلق رکھنے فنکار شامل ہیں جن کا انتخاب دنیا بھر کے 400 نامزد امیداروں میں سے کیا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے منتخب امیدواروں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے قوال استاد نصیر الدین سامی بھی شامل ہیں جن کا تعلق صوفی شاعر امیر خسرو سے منسوب ہندوستان کے کلاسیکی ‘دلی گھرانے’ سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا اعزاز: ’ویژن پاکستان‘ نے آغا خان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 جیت لیا...
	فائل فوٹو  سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارتی پنجاب سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان روانہ ہوگئے۔سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور سمیت دیگر مقدس مقامات پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔یہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی مناسبت سے منائی جانے والی سالانہ مذہبی تقریبات ہیں، جس میں دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد شرکت کرتے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق مئی میں پاک بھارت جھڑپوں کے بعد سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا یہ پہلا موقع ہے۔پاکستان میں سکھ برادری اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کے لیے سخت سیکیورٹی اور خصوصی...
	فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو تعلیم پر توجہ دینا ہوگی، ہمارا 70 فیصد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جا رہا ہے۔پاکستان ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی تقریب سے خطاب کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔مصدق ملک کا کہنا ہے کہ دنیا اب سولر ٹیکنالوجی پر جا رہی ہے، نوجوانوں کے آئیڈیاز کے ذریعے ماحولیات میں بہتری لائی جا سکتی ہے، ہمیں ماحولیات میں بہتری لانی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گرین فندنگ کو سپورٹ کرے گی، ہمیں فضا میں پلاسٹک آلودگی کو ختم کرنا ہے۔اِن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نسلوں کو محفوظ ماحولیاتی...
	—فائل فوٹو کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں نیوی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہماری صلاحیتوں کے سامنے 6 گناہ بڑا دشمن بھی جارحیت کرنے کی کوشش نہ کر سکا۔ پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسیوائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ اس میگا ایکسپو کے انعقاد کے تعاون پر سندھ حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، اس کانفرنس میں مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے وائس ایڈمرل فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ...
	قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن نےمحکمہ ، ماحولیاتی تحفظ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، محکمہ مواصلات و تعمیرات، پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی ا ور ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت 08 مختلف عہدوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔  ریونیو ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ کلیکٹر آفس راجن پورمیں جونیئر کلرک کی 4 کیلئے 5 امیدوار تحریری، انگریزی ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کی 6 اسامیوں کیلئے27 امیدوار۔ اسی اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹریکٹ سروسز کی 2 اسامیوں کیلئے 11 امیدوار ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹریکٹ ورکس کی 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا۔ پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی ہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ...
	 راولپنڈی:  ویسٹریج پولیس نے دو ماہ قبل ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حیران کن طور پر چوری کرنے والا مدعی مقدمہ کا ماموں زاد نکلا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہوکر طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی چُرائی تھی۔ بعد ازاں مسروقہ اشیاء فروخت کرکے 30 لاکھ روپے حاصل کیے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر 30 لاکھ روپے نقد اور دس لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات برآمد کرلیے۔ ابتدائی طور پر مدعی کو اپنی گھریلو ملازمہ پر شک تھا تاہم پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھایا تو اصل ملزم سامنے...
	 پشاور:  پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔  جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔  اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم وہ احتساب عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لہذا اُنہیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہوں اور نیب انکوائری جوائن کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیب درخواست گزار کے ساتھ...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے قلات میں آپریشن کر کے بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔  ایک ماہ کیلئے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنی...
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ مرحومہ شہید بے نظیر بھٹو کا انٹرویو کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محسن نقوی امریکی نیوز چینل سی این این میں بطور پروڈیوسر کام کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے بے نظیر بھٹو کا وہ آخری انٹرویو کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں اپنی جان کو لاحق خطرات کا ذکر کیا تھا۔ انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا کہ نہیں pic.twitter.com/exM3M0NcMN — AI creator شرارتی (@Shararti_Ai) November 3, 2025  ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے، کچھ نے سوال کیا کہ انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا...
	لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )  معروف صحافی اور سینئر میڈیا پروفیشنل اظہر جاوید کو سماء ٹی وی پاکستان کا بیورو چیف برائے برطانیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق اظہر جاوید کو براڈکاسٹ جرنلزم میں 28 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، اور وہ سیاسی رپورٹنگ، نیوز روم لیڈرشپ اور بین الاقوامی میڈیا آپریشنز کے شعبوں میں وسیع مہارت رکھتے ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے پاکستان کے کئی بڑے میڈیا اداروں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں اے آر وائی نیوز میں بیورو چیف برطانیہ و یورپ، دنیا میڈیا گروپ میں ہیڈ آف انٹرنیشنل نیوز آپریشنز، جیو نیوز کے یوکے نمائندہ اور آزاد ڈیجیٹل پاکستان کے رپورٹر شامل ہیں۔ ...
	ایک بھارتی سرجن نے شادی کے ڈیڑھ سال بعد اپنی بیوی کو محبوبہ کی خاطر اینستھیٹک دوا زیادہ مقدار میں دے کر قتل کردیا۔ بعدازاں ڈیجیٹل پے منٹ ایپلیکیشن کے ذریعے محبوبہ کو بیوی کو ہلاک کرنے کی خبر بھی بھیج دی۔ ایک چونکا دینے والے انکشاف میں، ڈاکٹر مہندر ریڈی نامی سرجن، جو اپنی ڈرمٹولوجسٹ اہلیہ ڈاکٹر کرُتیکا ریڈی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہیں، نے جرم کے فوراً بعد اپنی مبینہ محبوبہ کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا ’میں نے تمہارے لیے اپنی بیوی کو مار دیا۔‘  تحقیقاتی حکام کے مطابق، یہ پیغام ایک ڈیجیٹل پیمنٹ ایپلیکیشن کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے یہ پیغام ملزم کے موبائل فون کی فارنزک جانچ کے...
	پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر قرض خواہ نے مقروض کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق ظہیر نامی شخص نے مبینہ طور پر بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے ظہیر نامی شخص سے رقم ادھار لے رکھی تھی، اور جب رقم واپس نہ کی جا سکی تو ملزم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کو اٹھا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور بچی کی جلد بازیابی پولیس کی اولین...
	پاکستان ہاکی ٹیم دورہ بنگلادیش کے لیے 8 نومبر کو روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کپتان عماد بٹ کی قیادت میں قومی ہاکی اسکواڈ لاہور سے ڈھاکا کی اڑان بھرے گا۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہناہے کہ اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ ایک دو روز میں ختم کررہے ہیں تاکہ لڑکے اپنے گھروں کو جاسکیں۔ طاہر زمان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کے سامنے بنگلادیش کی ٹیم کوآسان نہیں لیں گے۔ پرانے میچز کو دیکھ کراپنی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمپ میں فٹنس میں بہتری لانے کے ساتھ پنالٹی کارنر، شوٹ آوٹس، دفاع، گول کیپنگ، کاؤنٹر اٹیک اور گول کرنے...
	پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز ہے جب کہ  کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش میں دنیا بھر سے 44 ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں۔  28 بین الاقوامی اور 150 مقامی کمپنیوں سمیت 176 نمائش کنندگان ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں، ایونٹ کے دوران شیڈول دو روزہ میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بھی آج سے ہوگیا۔ میری ٹائم کانفرنس کے دوران بحری امور سے متعلق عالمی ماہرین مقالے بھی پیش کریں گے، نمائش میں بردار اسلامی ملک ایران کا اسٹال سب کی توجہ کا مرکز ہے جب کہ  ترکیہ کی جانب سے بھی نمائش میں اسٹال لگایا گیا ہے۔  پائمک کے انعقاد کا مقصد بلیو اکانومی کو پروان چڑھانا اور بحری تجارت کو فروغ دینا ہے، پاک بحریہ...
	 اسلام آباد:  بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی  بنیاد پر سنا جاتا ہے مگر درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پس پشت ڈالا جا رہا ہے۔  درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔ درخواست میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی، درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
	عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں مگر اس کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو گزشتہ 78 برس سے دیرینہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 برس سے اس حل طلب تنازعے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل  دیدی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطاقب ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ ٹیم کی قیادت کریں گے،پولیس ٹیم کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ 26نومبر احتجاج کیس میں اے ٹی سی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ مزید :
	شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے تمام دس اضلاع اور بڑے قصبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں، بھارت مخالف مظاہرے اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 6 نومبر کو یوم شہدائے جموں اس تجدید عہد کے ساتھ منائیں گے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہدجاری رکھی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ دن کشمیر کی تاریخ کے سیاہ ترین بابوں میں سے ایک ہے جب نومبر 1947ء کے پہلے ہفتے میں ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کی افواج، بھارتی فوج اور آر ایس ایس...
	پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہونے کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے...
	شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی گلگت بلتستان امور کمیٹی کی ایک اہم مشاورتی نشست سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کی سینئر قیادت اور سی سی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جب کہ آمدہ انتخابات کے تناظر میں پالیسی امور زیر بحث آئے۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت...
	بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔ اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،  جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی آر...
	بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ اداکار نے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی دو نئی شرٹ لیس تصاویر شیئر کیں جنہوں نے چند ہی لمحوں میں مداحوں کی توجہ کھینچ لی اور انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔ سلمان خان نے تصاویر کے ساتھ ایک پراثر جملہ لکھا ’’کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔۔۔ یہ بغیر چھوڑے ہے۔‘‘ یہ مختصر مگر معنی خیز جملہ مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ کچھ لوگوں نے اسے سلمان کے فٹنس فلسفے سے جوڑا، جب کہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ شاید اداکار اپنے نئے فلمی پروجیکٹ کے لیے اشارہ دے رہے ہیں۔ تصاویر میں سلمان خان...
	پشاور: افغانستان سے خیبر پختونخواہ میں منشیات کی بڑی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبر پختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل کی جا رہی ہیں، جہاں ڈرگ مافیا اور دہشت گرد گروہ (خوارج) مل کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ اور خیبر کے مختلف علاقوں میں تقریباً 12 ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کی کاشت کی جا رہی ہے، جس سے 18 سے 25 لاکھ ڈالر تک کا غیر قانونی منافع حاصل کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق، اس منافع کا ایک بڑا حصہ خوارج کو دیا جاتا ہے، جو اسے دہشت گردی کی مالی معاونت اور غیر قانونی دھندوں کے...
	کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، ایئر کرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں، گزشتہ رات 8 بجے کے بعد سے قومی ایئرلائن کی 6 بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں، 12 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ مسافروں میں ایک بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔  بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست  احتجاج کی وجہ سے لاہور سے ابوظہبی...
	 سٹی42ؒ: ڈیجیٹل پنجاب وژن کے تحت فری وائی فائی سروس کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی نے اب تک 1283 فری وائی فائی سپاٹس کو مکمل طور پر فعال کر دیا ہے، جن میں لاہور میں 470 مقامات شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب تک 76.76 ملین سے زائد صارفین نے تقریباً 1378 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔ مزید شہروں میں بھی جلد فری وائی فائی سروس متعارف کرائی جائے گی۔  پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں  ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فری وائی فائی سروس کو بنیادی طور پر ایمرجنسی استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کا مقصد ویڈیو سٹریمنگ یا تفریحی...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جارہا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔  نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر...
	پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر قرض خواہ نے مقروض کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق ظہیر نامی شخص نے مبینہ طور پر بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے ظہیر نامی شخص سے رقم ادھار لے رکھی تھی، اور جب رقم واپس نہ کی جا سکی تو ملزم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کو اٹھا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور بچی کی جلد بازیابی پولیس کی اولین ترجیح...
	پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے جس سے عوام کو خبردارکیا گیا ہے۔
	گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں پربندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ واقعہ کا نوٹس لیں، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کریں، قانون سب کےلیے برابر ہوگا تو لوگ پولیس پر اعتماد کریں گے۔گورنرسندھ نے ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق شخص کے لواحقین سےاظہارتعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ جاں بحق شخص کی زخمی اہلیہ کو ہر ممکن طبی امداد دی جائے۔گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی پربھاری چالان کیے جارہے ہیں، ٹریفک حادثات میں لوگوں کی جان لینے والوں کوبھی عبرتناک سزادی جائے۔
	یومِ شہدائے جموں کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز کیا ہے، جو اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان پیش کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا جاری کردہ یہ نغمہ معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ نغمہ میں 6 نومبر کے سانحۂ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر کے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچنے کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔  آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ظلم کے اندھیروں میں اُمید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام دیتا ہے۔ اس...
	اسکرین گریب سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز زور دار تھی، عمارتیں لرز اٹھیں اور چھتیں متاثر ہوئی ہیں۔ددھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آگئے۔کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں ہے جہاں پر ملازمین کام کر رہے تھے۔نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید معلومات رپورٹر سے حاصل کرکے شامل کی جارہی ہیں۔
	اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست کے حوالے سے وکیل سلمان اکرم راجہ کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے باعث پابندی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔دوران سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ جن اتھارٹیز نے آنا تھا وہ کہاں ہیں؟بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے 24 مارچ کے آرڈر کے باوجود ملاقات نہیں ہوئی، آج منگل ہے بانی سے ملاقات کا دن ہے، میں نے بانی سے مل کر اس کیس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور اسے کنٹرول کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں رونما ہونے والے حادثات ایک سنگین انسانی المیہ بن چکے ہیں۔ریسکیو اداروں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک  ٹریفک حادثات کے باعث تقریباً 715 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 552 مرد، 72 خواتین اور 91 بچے و بچیاں شامل ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 10 ہزار 500 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس ڈیٹا کی سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر اموات ہیوی ٹریفک کے سبب ہوئیں۔ صرف 303 دنوں میں ڈمپر، ٹریلر، واٹر ٹینکر اور بسوں کی ٹکر سے 210 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔یہ خوفناک...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں  ڈمپر حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ نے سپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گارڈن تھانے میں نوجوان شاہ زیب کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے والد شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے بعد سماجی کارکن عبدالقادر نے بھی لیاقت محسود اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی اور فائرنگ کے الزامات پر علیحدہ مقدمہ درج کرایا۔عبدالقادر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لیاقت محسود دہشت گردوں کے ساتھ علاقے میں داخل ہوئے اور ان کے آتے ہی ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے...
	بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جارہا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری کی ہلاکت کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی، جس کے کچھ دیر بعد ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق لیاقت محسود کی آمد پر ہجوم مزید مشتعل ہوگیا اور ان کی گاڑی کے سامنے شدید احتجاج کیا گیا۔ اسی دوران لیاقت محسود کے گارڈ نے جاتے ہوئے فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔موقع پر موجود شہریوں نے الزام عائد کیا کہ لیاقت محسود ہر حادثے کے بعد پہنچ تو جاتے ہیں مگر انہیں انسانی جانوں کے ضیاع سے زیادہ اپنے...
	پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار، خرید و فروخت یا کسی بھی طرح کے نقصان پہنچانے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی۔ نئے قانون کے تحت نہ صرف شکار شدہ جانور یا پرندے کا محکمانہ معاوضہ ادا کرنا ہوگا بلکہ شکار کے دوران استعمال ہونے والی گاڑی، موٹر سائیکل، اسلحہ یا دیگر آلات پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تاہم ماہرینِ جنگلی حیات نے وائلڈ لائف ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں سے تحفظِ جنگلی حیات کے بجائے نقصان کا اندیشہ ہے۔ ماہر جنگلی حیات اور سابق اعزازی گیم وارڈن بدر منیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینئر وزیر...
	ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے۔  ذرائع کے مطابق لاہور سے مدینہ اور کراچی کی پروازین پی کے 747 اور 744 متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے جدہ اور پشاور کی پروازیں پی کے 741 اور 736 بھی متاثر ہوئی ہیں۔  کراچی سے جدہ اور جدہ سے کراچی کی پروازیں پی کے 761 اور 832 ہوگئیں۔ اسی طرح لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور کی پروازیں پی کے 263 اور 264، اسلام آباد سے دبئی اور پشاور کی پروازیں پی کے 233 اور 284 معطل ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے دمام اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے...
	ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025  سب نیوز  اسلام آباد: (آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جا رہا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا...