2025-09-17@23:59:20 GMT
تلاش کی گنتی: 1394
«سرچ کے میدان میں پیشرفت»:
اسلام آباد میں غیر ملکی مہمان کی آمد و رفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر آج غیر معمولی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 08:30 بجے سے 11:30 بجے کے دوران ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل متوقع ہے۔ ترجمان ٹریفک...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا و دھمکیوں کے کیس میں ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی...
واشنگٹن: امریکی سینیٹر جان فیٹر مین نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ڈیموکریٹک سینیٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے شائع کردہ خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایک کارٹون شیئر کیا، جسے اسرائیلی حملے کی تائید اور مسرت...
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کو پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دوحہ میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے...
اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جہاں حماس کی اعلیٰ قیادت غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر مشاورت کر رہی تھی۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے حماس کے رہنما الخلیل الحیا کو قطر میں نشانہ بنایا ہے جو 7 اکتوبر 2023 کے اسرائل...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کاکہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمہوری عمل کا بائیکاٹ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سیاست نہیں بلکہ ملک میں فتنہ، فساد اور انتشار چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا...
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ ٹرافی کی رونمائی کے بعد تمام آٹھ ٹیموں کے کپتان مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ تمام کپتانوں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے اور فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی...
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست پر لاہور کی ضلع کچہری میں سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔ ڈکی...
محمد رضوان اور نسیم شاہ نے سی پی ایل میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کو گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف پانچ رنز سے فتح دلا دی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کو ایونٹ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار تھی۔ محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے...
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے اسرائیل کے خلاف حالیہ اقدامات میں کامیابی پر وہ ایرانی عوام کو گلے لگا کر مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے سفیر سے ملاقات کے دوران کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
سندھ ہائیکورٹ نے فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں سفری پابندیوں کے معاملے ایف بی آر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایف آئی اے کو درخواست گزار کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف...
وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹر میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزارت آئی ٹی اور ذیلی اداروں نے چینی کمپنیوں کے ساتھ 10 معاہدے کر لیے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چینی وزارت صنعت و آئی ٹی کے درمیان ابھرتی ہوئی...
زیڈ کے بی کا ملک گیر مشن: صحت، تعلیم اور روزگار کی مفت فراہمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد،: زیڈ کے بی کے وائس چیرمین محبت بن ظاہر (ایم بی زیڈ) نے صحت عامہ، تعلیم اور روزگار کی پاکستان بھر میں فراہمی کے مشن کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آباد: قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلیو دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مرات نورتلیو کا یہ دورہ نومبرمیں قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم...
تین مرلہ پلاٹ اسکیم 2025 کے لیے اہلیت کا طریقہ کار اور شرائط و ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں، اسکیم کے تحت 2 ہزار پلاٹس الاٹ کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت کم آمدنی اور بے زمین خاندانوں کے لیے 3 مرلہ پلاٹ اسکیم 2025...
بیجنگ: پیپلزلبریشن آرمی نے کہا ہے کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کا ایک جنگی جہاز حساس علاقے تائیوان کے پانیوں سے گزر رہا تھا، جس کا چینی فورسز نے پیچھا کیا اور اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے خبردار کردیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی...
پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے علی حیدر کے حالیہ بیان پر طنز کے تیر چلا دیے۔ علی حیدر، جو گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور میوزیشن بھی ہیں، ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کون رہے گا اور کون نہیں، اس کا فیصلہ پاکستان خود کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر دستاویزی افراد کو ملک سے واپس بھیجا جائے گا، کیونکہ یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو...
دفتر خارجہ نے افغان مہاجرین کے حوالے سے جرمنی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی انخلا کے لیے سنجیدہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں افغان طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک...
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے سلسلے میں کئی سال بعد پہلی بار امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل 6 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کی آمد سے قبل آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن...
پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی بلا رنگ و نسل اور بلا تعصب ہو کر دوسروں کی بے لوث مدد...
پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جسے ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، پوٹھوہار ریجن میں واقع ڈھوک سلطان 3 سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے...
سائنسدانوں نے ذیابیطس کے علاج میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی۔ پہلی بار ایک مریض میں جین ایڈیٹنگ کے ذریعے ترمیم شدہ لبلبے کے خلیات ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد وہ بغیر کسی اینٹی ریجیکشن دوا کے خود انسولین پیدا کرنے لگا۔ یہ مریض 42 سالہ شخص ہے جو بچپن سے ٹائپ ون...
سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم آج یو اے ای کے مدمقابل آئے گی۔ شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور افغانستان چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کو فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے۔ شکست کی...

چین میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد
بیجنگ:3 ستمبر کی صبح 9 بجے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایک عظیم الشان فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔...
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیش رفت ہوئی اور عدالت نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے عمران خان کے بھانجے شاہ ریز کی ضمانت...

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ثقافتی شام کا بیجنگ میں انعقاد
بیجنگ : جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر” انصاف کی جیت” کے موضوع پر ایک ثقافتی شام کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ سمیت چینی رہنماؤں، مزاحمتی جنگ کے بزرگ سپاہیوں اور اعزاز...
عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے شاہ ریز...
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کوایک زرعی اراضی کی خریداری کے حوالے سے قانونی مشکل کا سامنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی کی خریداری کی ہے اور اس کیلئے دستاویزات میں سہانا کو کسان ظاہر...
جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں گرفتار مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈکی بھائی کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے...

چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزی
چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے...

بنوں :سکیورٹی فورسزنے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بنادیا، فتنہ الخوارج کے5 دہشت گرد جہنم واصل
سکیورٹی فورسزنے بنوں میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تمام پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکےمطابق منگل کی صبح ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے میں بھارتی آلہ کار تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خوارج...
فتنۃ الخوارج معصوم بچوں، شہریوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور امن کے بھی سب سے بڑے دشمن ہیں۔ 30 اگست کو فتنۃ الخوارج نے لکی مروت کے گاؤں ونڈا زاہد گل پرائمری اسکول میں IED دھماکا کیا۔ فتنۃ الخوارج کی مذموم کارروائی میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ فتنۃ الخوارج کا یہ سفاکانہ...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلیے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے زلزلے سے نقصان کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا...
بیجنگ : 80 سال قبل جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ نے ایک عظیم فتح حاصل کی جو نہ صرف ایک فوجی فتح تھی بلکہ فسطائیت کے خلاف انصاف اور بربریت پر تہذیب کی فتح بھی تھی جس نے جدید دنیا کے سیاسی نمونے کو...
کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے پانچ شدت پسند گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست...
بھارت کی جارحیت کے خلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں قومی یادگار ’معرکہ حق‘ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ یادگار زیرِ استعمال پارک میں تعمیر کی جا رہی ہے جسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔ مزید پڑھیں: جشن معرکہ...
پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) نے خصوصی ریلیف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب و سندھ میں بارشیں اور سیلابی ریلا: لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل، سڑک و فضائی آمد و رفت متاثر اس...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی اور اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کی مشترکہ کاوشوں سے ریفائننگ سیکٹر میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ ای سی سی نے سنر جیکو کے پٹرولیم لیوی واجبات کے تصفیہ فریم ورک کی منظوری دے دی جس کے تحت واجبات کی اصل رقم کی وصولی، پیٹرولیم...