سعودیہ، امریکا اور امارات سمیت 12 ملکوں سے مزید 107 پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 ڈیپوٹیز کو منشیات فروشی، جعلی کرنسی پھیلانے اور دیگر الزامات کے تحت کراچی میں گرفتار کر لیا گیا اور دیگر کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیلجیم سے 2 امریکا سے ایک، عمان سے 3، سعودی عرب سے 4، متحدہ عرب امارات سے 13، عراق سے 12، قطر سے 2، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سے ایک ایک، قبرص سے دو پاکستانیوں کو بے دخل کر کے وطن واپس بھیجا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 64 پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ کیا گیا، ان میں سعودی عرب سے 4 عمان سے 10 قطر سے ایک امریکا اور سینیگال سے ایک ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔ دبئی سے 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں مختلف خلاف ورزیوں اور کیٹگریز کے مسافر شامل ہیں۔
امارات سے 11، پاکستانیوں پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام تھا جنہیں جیل میں سزا کاٹنے کے بعد پاکستان بھیجا گیا جبکہ دو پاکستانیوں پر دبئی میں جعلی کرنسی پھیلانے کا الزام ہے۔
لاہور میں 25 سالہ خاتون کو آشنا نے ریپ کے بعد قتل کر دیا، ملزم گرفتار، اعتراف جرم بھی کرلیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو سے ایک
پڑھیں:
بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیں گے، پاکستانی سفیر
روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوئی کوشش کی تو اسے ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، مخصوص علاقوں کونشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اوراس کا خطرہ حقیقی نوعیت کا ہے۔
خالد جمالی نے کہا کہ اگر بھارت نے دریاؤں کے پانی کا رخ موڑنے یا اسے روکنے کی کوشش کی تواسے بھی پاکستان جنگی اقدام تصور کرے گا، اور ایسی کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے یونان نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یونان کے سفیر انجیلوس سیکیریس نے جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صحافیوں کو یونان کی ایک ماہ طویل صدارت کے دوران سلامتی کونسل کے کام کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔
انجیلوس سیکیریس نے کہا کہ ہم قریبی رابطے میں ہیں، لیکن پاک – بھارت کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس جلد یا کچھ وقت بعد ہو سکتا ہے، ہم دیکھیں گے، ہم تیاری کر رہے ہیں، یہ ہماری (یو این ایس سی) صدارت کا پہلا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک کسی فریق کی جانب سے اجلاس بلانے کی باضابطہ درخواست پیش نہیں کی گئی، لیکن اس طرح کی بحث کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یقیناً اگر اجلاس بلانے کے لیے کوئی درخواست آئی تو یہ اجلاس ہونا چاہیے، کیونکہ شاید یہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا بھی ایک موقع ہے اور اس سے کشیدگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ہم اسے دیکھیں گے۔
Post Views: 1