نیب نے پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے افسروں کیخلاف انکوائریز بند کردیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
نیب نے پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے افسروں کیخلاف انکوائریز بند کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے افسروں کیخلاف قومی احتساب بیورو نے انکوائریز بند کردیں، بیوروکریٹس کوتمام رقوم کی واپسی بھی شروع کردی گئی ۔ چیف سیکرٹری کو تنخواہ کی وصولی کامراسلہ ارسال کردیا گیا
قومی احتساب بیورو نے درجنوں اعلی افسران کے خلاف انکوائری بند کردی ہے،اعلی ترین بیوروکریٹس کی جانب سے ریکوری کی صورت میں جمع کرائی گئی تمام رقوم واپس دینے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے،ڈی جی نیب نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کوچیک وصولی کیلئے مراسلہ ارسال کردیا۔
ڈی جی نیب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو مراسلے میں تین کروڑ 44لاکھ 92 ہزار 214روپے کے چیک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینئر بیوروکریٹس مجاہد شیردل، نبیل جاوید، فیصل فرید ،جواد قریشی، عائشہ حمید سمیت 16 سینئر بیوروکریٹس کو رقوم کی واپس ادائیگی کی جائیگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا زیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7دہشتگرد ہلاک سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر بھارت کے سائبر حملے ناکام بنا دیئے آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 9مئی کو طلب، پاکستان ایجنڈے میں شاملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں بنا دیں
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے کے صدر راجہ پرویز اشرف نے آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ یہ کمیٹیاں اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کی مانیٹرنگ اور انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق13رکنی پنجاب کمیٹی کے کنوینئر سید حسن مرتضیٰ، ممبران میں رانا فاروق سعید خان، شھزاد سعید چیمہ، عثمان ملک، فیصل میر، غلام مرتضیٰ ستی، ندیم اصغر کائرہ، رانا اکرام ربانی، رانامشتاق احمد ظفر عباس لک، فاروق یوسف گھرکی، جمیل کلس اور علی جعفر شامل ہیں۔ لاہور اربن ڈویڑن کمیٹی کی کنوینئر ثمینہ خالد گھرکی جبکہ ممبران میں چوہدری محمد اسلم گل، میاں محمد ایوب، چوہدری محمد اشرف، رانا جمیل احمد منج، زاہد ذوالفقار خان، آصف محمود ناگرہ، چوہدری عاطف رفیق امجد علی جٹ، فائزہ ملک، نرگس خان اور رانا اشعر نثار۔ لاہور رورل ڈویژن کے کنوینئر رائے شاہ جہاں بھٹی، ممبران میں جاوید بھٹی، آصف علی کھوکھر، سید ابرار حسین شاہ، آصف خان اور چوہدری محمد نواز گل۔