Jasarat News:
2025-06-13@09:04:09 GMT
عمران‘ بشریٰ کی توشہ خانہ 2 کیس میںبریت کی درخواست آج سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران اور بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں دائر بریت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر آج جمعرات کوسماعت سماعت کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان اور بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نہ ہونے پر پر پی ٹی آئی راہنماﺅں اور کارکنوں نے ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کیا. عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاﺅنڈز کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کرنا تھی تاہم ڈویژن بینچ کے رکن جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی.(جاری ہے)
سماعت نہ ہونے پر پی ٹی آئی وکلا کی ٹیم، وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور، علمیہ خان ، بیرسٹر سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی قائم مقام چیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس میں پہنچ گئے دوسری جانب سماعت نہ ہونے پر پی ٹی آئی راہنماﺅں اور کارکنوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کرنا شروع کر دیا قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ میں آج سزا معطلی درخواستیں مقرر تھیں. ہائی کورٹ کے باہر کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے گزشتہ روز کاز لسٹ جاری کی تھی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کو آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی. عدالت نے نیب کی استدعا پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لیے آج تک کی مہلت دی تھی 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کارروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری ہوا تھا عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے 17 جنوری کو احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی. واضح رہے کہ 190 ملین پاﺅنڈز ( القادر ٹرسٹ کیس) میں الزام لگایا گیا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومت پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاو¿ن سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی.