میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں پولیس اور پاک فوج میں ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے پولیس اور آرمی ڈے کا انعقاد کیا گیا۔

زرائع کے مطابق تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔

تقریب میں کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں رسہ کشی، فٹبال اور والی بال شامل ہیں۔

شائقین مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے اور دونوں ٹیموں کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر داد دی۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔شرکاء نے پروقار تقریب منعقد کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی تقاریب کے ذریعے باہمی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

دبئی پولیس نے سنیما میں ملی 17,000 درہم کی رقم واپس کرنے والی 8 سالہ بچی کو اعزاز سے نوازا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)دبئی پولیس نے 8 سالہ مصری بچی لیلیٰ جمال رمضان کو سنیما میں 17,000 درہم کی گمشدہ رقم ملنے پر اسے واپس کرنے کے اقدام پر اعزاز سے نوازا۔ لیلیٰ نے یہ رقم اپنے خاندان کے ہمراہ الراشدیہ پولیس اسٹیشن پہنچا دی۔ میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری، اسسٹنٹ کمانڈر برائے کرمنل انویسٹی گیشن، نے لیلیٰ کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں میں دیانتداری جیسے اقدار کو فروغ دینا معاشرے کے لیے سودمند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے سامنے اس بچی کو اعزاز دینا دبئی پولیس کے ان اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد معاشرے میں مثبت کرداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ادھر، الراشدیہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر میجر جنرل سعید حمد المالک نے بتایا کہ لیلیٰ نے یہ رقم اس وقت پائی جب وہ اپنے والدین کے ہمراہ سنیما میں ٹکٹ خریدنے کے دوران بینچ پر بیٹھی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اس نے فوری طور پر والد کو مطلع کیا، اور پھر خاندان نے رقم پولیس اسٹیشن پہنچا دی۔ اتفاق سے، رقم کا مالک بھی اسی وقت پولیس اسٹیشن میں رقم گم ہونے کی رپورٹ درج کروا رہا تھا اور اسے پوری رقم واپس ملنے پر حیرت اور خوشی ہوئی۔ میجر جنرل المالک نے کہا کہ اس بچی کو اعزاز دینا اس کے مثبت عمل کو اجاگر کرنے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ہے

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری کا روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب سے خطاب
  • راولپنڈی اڈیالہ جیل: عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی
  • دبئی پولیس نے سنیما میں ملی 17,000 درہم کی رقم واپس کرنے والی 8 سالہ بچی کو اعزاز سے نوازا
  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 8 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
  • ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے، منیب بٹ شادیوں میں کھانا ضائع کرنے والے مہمانوں پر برس پڑے
  • چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی گیبون کی صدارتی تقریب حلف برداری میں شرکت
  • کراچی: دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ڈکیت گرفتار
  • سی ڈی اے ، فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پرچم مارچ کا انعقاد
  • ’’سرحد پار سے آئے ‘‘بھارت کا جبری زیرحراست پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنیکا مذموم منصوبہ بے نقاب
  • پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے کا الزام، بھارتی خصوصی پولیس کا اہلکار برطرف