وفاق کے سرکاری تعلیمی ادارے سولر سسٹم پر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
وفاق کے سرکاری تعلیمی ادارے سولر سسٹم پر منتقل کردئیے گئے۔
وفاقی نظامت تعلیمات نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے اشتراک سے 100 سکولوں کی سولرائزیشن کامیابی سے مکمل کر لی۔ تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم کے ساتھ ساتھ بیک اپ کے لیے بیٹریوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ یہ شاندار کامیابی عمدگی، پائیداری، اور اختراعی حل کے لیے ہماری لگن کی عکاس ہے۔ سولر پینلز کی تنصیب نہ صرف کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرے گی بلکہ ہمارے اسکولوں کے لیے توانائی کا ایک قابل اعتماد اور ماحول دوست ذریعہ بھی فراہم کرے گی۔
محی الدین وانی نے مزید کہا رواں مالی سال میں یہ ادارے سولر سسٹم پر منتقل کئے ہیں آئندہ مالی سال میں باقی تعلیمی اداروں کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سولر سسٹم پر منتقل
پڑھیں:
وزیراعلیٰ اور گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر دفاع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا اگر وہ چاہتے ہیں آزادانہ طور پر افغانستان سے ڈیل کریں تو وفاق اجازت نہیں دے گا، ایسے عمل کی نہ کوئی قانون اور نہ آئین اجازت دے گا، کوئی اپنی رائے کو وفاق پر مسلط نہیں کر سکتا۔
ہانیہ عامر کو دلجیت دوسانجھ کی فلم سے نکال دیا گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیراعلیٰ اور گورنر کے پی اگر کوئی رائے دینا چاہتے ہیں تو اجلاسوں میں آکر اپنی رائے اور موقف ضرور دیں، وفاقی حکومت کو آکر بتائیں کہ ان کے نزدیک اس مسئلے کا کیا حل ہو سکتا ہے۔