فیصل آباد (کامرس ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیراحمد فاروق نے کہا کہ حالیہ تبدیلیوں کے باعث پاکستان کیلئے سعودی عرب کو زراعت، ٹیکسٹائل، تعمیرات اور آئی ٹی کے شعبوں میں برآمدات بڑھانے کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے قوانین میں تبدیلی کردی ہے جس کے بعد اب پاکستانی سرمایہ کار کفیل کے بغیر بھی سو فیصد اپنی ذاتی کمپنی قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں 90سے زائد پاکستانی کمپنیاں سعودی عرب میں کام کر رہی ہیں، اسی طرح زراعت، ٹیکسٹائل اور تعمیرات کے شعبوں میں بھی ترقی کے وسیع امکانات ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستانیوں کو ابھی سے سعودی منڈیوں میں اپنے لئے جگہ بنانا ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں ایشیا کپ فٹ بال، واٹر گیمز، ایکسپو اور2034میں ورلڈ فٹ بال کے بین الاقوامی ایونٹ ہو رہے ہیں جن میں پاکستانی برآمد کنندگان کو شرکت کر کے اس نئی اور ابھرتی ہوئی عالمی معیشت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے سعودی درآمد کنندگان سے براہ راست رابطے بھی کر اسکتے ہیں تاکہ پاکستانی برآمد کنندگان اور خاص طور پرٹیکسٹائل کے شعبہ سے وابستہ افراد سعودی عرب کے درآمدی پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی درآمد و برآمدات میں بہت فرق ہے جس کو کم کرنے کیلئے ہمیں برآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی بھی ترغیب دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ملک کی سب سے بڑی انڈسٹریل سٹیٹ قائم ہے جہاں سعودی سرمایہ کار اپنی ذاتی صنعتیں یا مشترکہ منصوبے بھی شروع کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصل ا باد نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

سعودی عرب کا فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کے لیےعالمی اتحاد قائم کرنے ، 9 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) سعودی عرب نے فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کے لیےعالمی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ، مملکت اس کے ذریعے 9 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دو ریاستی حل پر عالمی اتحاد کے مشترکہ اجلاس میں واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد اب 159 سے زائد ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پیش رفت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے بعد سامنے آئی، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کا پر امن حل اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ امریکا کے ساتھ مل کر جنگ روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق اس وقت تک ممکن نہیں جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب شراکت داروں کے ساتھ مل کر جامع اور منصفانہ امن کے لیے کوشاں رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کا فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کے لیےعالمی اتحاد قائم کرنے ، 9 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں
  • پاکستان اور اٹلی مضبوط دوطرفہ شراکت داری پر متفق
  • امریکی صدر دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان، بھارت جنگ بند کرانے پر شکریہ: وزیراعظم
  • اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن عشائیہ میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے تبادلہ خیال کررہے ہیں
  • آٹو سیکٹر میں ، 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، سعودی سفیر
  • پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام
  •   روس کا پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد