90 افراد کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار، 5 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کوئٹہ(نیو ز ڈیسک)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں متعدد شہریوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتےہوئے 5 افرادگرفتار کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 60 انکاری والدین کو آمادہ کرکے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوادئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کےقطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے گا۔
بلوچستان: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے قطرے
پڑھیں:
بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، نوجوانوں کو روزگار دیں گے: غلام مصطفیٰ ملک
اسلام آباد/کوئٹہ( طارق محمود سمیر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے امن اور سیاسی استحکام ناگزیر ہیں، اور ان کی وزارت نوجوانوں کو ہنر اور روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
وہ کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ (ق) بلوچستان کی شمولیتی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مرکزی نائب صدر نعمت خان خلجی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی، ضلعی صدور اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
غلام مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کے کارکن بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور پارٹی کو اپنی کامیابی کا بھرپور یقین ہے۔
نعمت خلجی نے کہا کہ پارٹی قیادت کی اولین ترجیح بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور امن ہے اور مسلم لیگ (ق) ایک بار پھر صوبے کی بہتری کے لیے فعال کردار ادا کرنے میدان میں آ چکی ہے۔
عبدالشکور مری نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، مگر اسے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ اسے دیگر صوبوں کے برابر ترقی کے راستے پر لایا جا سکے۔
صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایت پر یہ شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ ورکرز بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے کوئٹہ کی ترقی اور عوامی خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں۔
تقریب میں متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی، جبکہ غلام مصطفیٰ ملک نے نئے عہدیداروں کو نوٹیفکیشن اور بلدیاتی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے۔