UrduPoint:
2025-04-25@10:29:58 GMT

مہا کمبھ میلہ، دس یاتری گنگا اشنان سے قبل چل بسے

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

مہا کمبھ میلہ، دس یاتری گنگا اشنان سے قبل چل بسے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) بھارت میں جاریمہا کمبھ میلے کے لیے سفر کرنے والے دس یاتری ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں انیس افراد زخمی بھی ہو گئے۔

چھتیس گڑھ سے یاتریوں کا ایک گروہ کار کے ذریعے ریاست اتر پردیش جا رہا تھا کہ پرایاگ راج - مرزاپور ہائی وے پر ایک بس سے کچل دیا۔

اس حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم حکام نے فوری تفیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو امدادی کام تیز تر کرنے اور زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر بھارتی صدر دروپدی مورمو نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ ایک افسوس ناک حادثہ ہے۔ لاکھوں افراد مہا کمبھ میلے میں شریک

دنیا کا سب سے بڑا اجتماع کہلایا جانے والا مہا کمبھ میلا اس وقت اتر پردیش کے پرایاگ راج میں جاری ہے۔ یہ مقدس ہندو تہوار ہر 12 سال بعد اس شہر میں منعقد ہوتا ہے۔

عقیدت مند گنگا، جمنا اور خیالی دریائے سرسوتی کے سنگم پر مقدس اشنان کرتے ہیں۔

اس میلے میں شرکت کے لیے بھارت بھر سےلوگ بے قرار دہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بالخصوص مغربی ممالک کے سیاح بھی اس رنگا رنگ میلے میں شرکت کے لیے بھارت کا رخ کرتے ہیں۔

تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 13 جنوری کو شروع ہونے والے پانچ سو روزہ میلے میں پینتالیس ملین سے زائد لوگ شرکت کر چکے ہیں۔

اسی ہفتے مہا کمبھ میلے سے واپسی کے دوران مدھیہ پردیش میں ایک بس اور ٹرک کے تصادم میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

29 جنوری کو اس میلے کے احاطے میں علی الصبح بھگدڑ کے نتیجے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر اصل ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

دھاروی وید (ع ب، ش ر)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اتر پردیش مہا کمبھ میلے میں ہلاک ہو ہو گئے

پڑھیں:

پاکستان کا پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس


پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے، پاکستان کی جانب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

مقبوضہ کشمیر: پہلگام میں فائرنگ، 28 سیاح ہلاک، 11 زخمی

مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ پچھلے کئی سالوں میں شہریوں پر سب سے بڑا حملہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کی اور بھارت کی جانب سے فوری طور پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے پر کڑی تنقید کی۔

شیری رحمان نے خبردار کیا کہ بھارتی دائیں بازو کے حلقے اب پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانیہ اپنائیں گے۔

رہنما ن لیگ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد پروپیگنڈا دونوں ممالک میں تلخیاں مزید بڑھا سکتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عزم  بھی کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو غیرملکی بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق اٹلی جبکہ ایک کا اسرائیل سے ہے جبکہ سیاحوں میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتیوں کے تمام ویزے معطل، سکھ یاتری مستثنیٰ ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ
  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • غزہ، مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
  • بھارت اور پاکستان کے مابین تقسیم اور جنگ کی تاریخ
  • یوکرین: کئی شہر روسی حملوں کی زد میں، متعدد ہلاک و درجنوں زخمی
  • پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن، 1500کشمیری گرفتار
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
  • پاکستان کا پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس
  • بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، 24 افراد ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ، پانچ افراد ہلاک