WE News:
2025-04-25@10:27:04 GMT

کیا اسٹیٹ بینک شرح سود میں پھر سے کمی کرنے جارہا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

کیا اسٹیٹ بینک شرح سود میں پھر سے کمی کرنے جارہا ہے؟

خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے ایک سروے کیا ہے، جس میں 14 تجزیہ کار جواب دہندگان میں سے اکثریت کی رائے ہے کہ پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملک کی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کرےگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 6 بار شرح سود میں کمی ہو چکی ہے، اب اگر دوبارہ ایسا ہوتا ہے تو یہ مسلسل ساتویں بار ہوگا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں کمی کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت اسکیموں کا منافع بھی کم ہوگیا

یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں شرح سود 22 فیصد کی ریکارڈ سطح پر تھی۔

اس سروے کے امکانات کے حوالے سے جاننے کے لیے وی نیوز نے معاشی ماہرین سے بات کی اور جانا کہ کیا واقعی اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید کمی کا امکان ہے؟ اور اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

اسٹیٹ بینک کے پاس ساڑھے 10 فیصد کی گنجائش موجود ہے، شہباز رانا

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معاشی ماہر شہباز رانا نے کہاکہ اس وقت اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 12 فیصد ہے، جبکہ فروری میں جو مہنگائی کی شرح آئی ہے وہ ڈیڑھ فیصد ہے۔ کم از کم بھی ساڑھے 10 فیصد کی اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس گنجائش ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کو اصولی طور پر تو یہ کرنا چاہیے کہ وہ 3 سے 4 فیصد شرح سود میں کمی کرے، لیکن فی الحال ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا کیونکہ اب تک اسٹیٹ بینک احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے چل رہا یے۔

شہباز رانا نے کہاکہ شرح سود میں کمی ممکن ہے لیکن اس دفعہ مارکیٹ کی توقع کے مطابق بہت زیادہ کمی نظر نہیں آرہی، اگر شرح سود میں کمی ہوئی بھی تو وہ بہت ہی معمولی سی ہوگی جو آدھے سے ایک فیصد تک ہوسکتی ہے، جس سے کاروبار پر اتنا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، اور اس وقت تک جب تک شرح سود سنگل ڈیجیٹ (8 یا 9 فیصد) میں نہیں آجاتی اس وقت تک کاروباری افراد کے لیے کچھ خاص مواقع نہیں ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر شرح سود 8 فیصد تک آجائے اور اس کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے، جبکہ ٹیکسز میں بھی کمی ہو جاتی ہے تو مجموعی طور پر کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا، اور کاروبار مثبت رجحان پکڑے گا ورنہ معمولی کمی سے مجموعی طور پر کاروبار کی دنیا میں اس کا کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

شرح سود میں کمی سے کاروبار کرنے والوں کے آسانیاں ہوں گی، خاقان نجیب

معاشی ماہر ڈاکٹر خاقان نجیب نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں افراط زر توقع سے بھی زیادہ نیچے آ چکی ہے، اسی وجہ سے پالیسی ریٹ میں بھی کمی ہوئی ہے، شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد پر آئی جس میں مزید کمی متوقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار کرنے میں آسانیاں ہوں گی اور لانگ ٹرم کے لیے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹیاں بغور جائزہ لے کر شرح سود مزید کم کریں گی، جس کا انفراسٹرکچر، میکانزم آف ایگریکلچر اور انڈسٹریز کو فائدہ ہوگا۔

گزشتہ برسوں میں روپے کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی، راجا کامران

معاشی ماہر راجا کامران نے کہاکہ افراط زر میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے، مئی 2023 میں قیمتوں میں اضافہ سالانہ یا ماہانہ بنیادوں پر 30 یا 38 فیصد کے حساب سے ہو رہا تھا، اور اب وہ قیمتوں کا اضافہ کم ہوکر سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد رہ گیا ہے، یعنی جو 100 روپے کی چیز تھی۔ وہ ایک سال کے دوران 138 روپے کی ہو رہی تھی، لیکن اب وہ 100 روپے کی چیز ایک سال میں 101 روپے کی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب ضروری ہے کہ مرکزی بینک ملک میں مہنگائی اور افراط زر کو کنٹرول میں رکھے تاکہ لوگوں کی قوت خرید برقرار رہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ کچھ برسوں میں پاکستانی روپے کی قوت خرید بڑی طرح سے متاثر ہوئی ہے، جس کو ہم بھگت رہے ہیں اور اسے ایڈجسٹ ہونے میں مزید کئی سال لگیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ افراط زر اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہونے سے بہت سے کاروبار خاص طور پر چھوٹے کاروبار کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اب مزید شرح سود میں کمی سے کنزیومر فنانسنگ پر بہت مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔ اس سے لوگ اپنی گاڑیاں آپ گریڈ کریں گے، اس کے علاوہ ریئل اسٹیٹ کا کاروبار مثبت طریقے سے بڑھے گا، اور لوگ کم شرح سود پر بینکوں سے قرض لے کر کاروبار کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟

شرح سود میں ایک فیصد سے زیادہ کمی نہیں کی جائےگی، عابد سلہری

معاشی ماہر عابد سلہری کا کہنا تھا کہ گوکہ اس وقت پالیسی ریٹ میں زیادہ کمی کی گنجائش موجود ہے لیکن میرے خیال میں اسٹیٹ بینک ایک محتاط حد تک کمی کرےگا، شرح سود میں ایک فیصد سے زیادہ کمی نہیں کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیٹ بینک افراط زر پالیسی ریٹ سرمایہ کاری شرح سود کاروباری سرگرمیاں گورنر اسٹیٹ بینک معاشی ماہرین مہنگائی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک افراط زر پالیسی ریٹ سرمایہ کاری کاروباری سرگرمیاں گورنر اسٹیٹ بینک معاشی ماہرین مہنگائی وی نیوز اسٹیٹ بینک ا معاشی ماہر سے کاروبار پالیسی ریٹ زیادہ کمی ایک فیصد افراط زر نے کہاکہ انہوں نے روپے کی کمی ہو اور اس کے لیے

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کرنے کی نوید

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو سماجی تحفظ کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کریں گے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام سے 93 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، جس کے لیے ملک کو 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کیے جائیں گے، اس پروگرام میں غریب خواتین اور ان کے خاندان شامل ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق نئی مالی معاونت سے گھریلو غربت کی امداد کی بہتر نشان دہی کی جائے گی، رقم سے غریب خواتین اور بچوں کی بہتر غذائیت تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسطی اور مغربی ایشیا کو اب بھی ترقی اور سماجی بہبود کے چیلنجز کا سامنا ہے، اس خطے میں افغانستان، کرغزستان اور پاکستان کو غربت اور سماجی تحفظ کے مسائل ہیں۔

2024 میں پاکستان کو 2 ارب 99 کروڑ ڈالر سے زائد کی فنانسنگ، اور 2 ارب 31 کروڑ ڈالر سے زائد قرض اور گرانٹس فراہم کی گئیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے، سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے، کےپی میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 32 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،ورلڈبینک
  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی صورتحال
  • 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ جاری
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کرنے کی نوید
  • مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک
  • غیر ملکی بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض کے لیے مفاہمت طے
  • گردشی قرض کا خاتمہ، بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض کیلئے بات چیت جاری ہے، اسٹیٹ بینک
  • آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کر دیا
  • ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری ؛حکومت کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ