پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ کیا ہم نے خطا کردی کہ اس اسمبلی نے بل پاس کیا کہ پاکستان بننا چاہیے۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں پانی کی قلت اور دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا شکریہ ادا لرتا ہوں جنہوں نے میرے زندگی اور موت کے مسئلے پر قرارداد پیش کی، کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ کیا ہم نے خطا کردی کہ اس اسمبلی نے بل پاس کیا کہ پاکستان بننا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو آج بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں یہ گریٹر تھل کنال کے وقت حکومت میں تھے، چشمہ جھلم کنال میں بیس ہزار کی ڈسچارج بھی چلتی ہے، ہم ان ساری چیزوں کے مخالف رہے ہیں۔ 

نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے عوام باشعور بن چکے ہیں، اس ہائوس میں بیٹھا سارا سندھ ہے، اس کنال بننے سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا، جی ڈی اے نے کہا اگر پیپلز پارٹی کنالز نہیں رکوا سکتی تو فیڈریشن سے الگ ہوجائیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ لیاقت جتوئی کو واٹر اینڈ پاور کی وزارت دی گئی، لیاقت جتوئی نے جنرل پرویز مشرف کو بیٹو جتوئی میں بلایا۔ 

نثار کھوڑو نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آصف زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، سندھ والے  ۔تحمل کا مظاہرہ ضرور کرینگے لیکن زیادتی برداشت نہیں کریں  گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مجھے مانگنے پر را کا ایجنٹ قرار دیا گیا تھا، تونسہ سے گڈو تک کتنا پانی چورے ہوتا ہے؟ بتایا جائے، لیاقت جتوئی نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو اگر دہرنے میں جائیں گی تو میں آپ کی قرارداد کی حمایت کروں گا، عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس قرارداد کا حصہ بننے لر مجھے فخر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نثار کھوڑو نے کہا

پڑھیں:

’یہ میرا اصل نام نہیں‘، جگن کاظمی نے اپنے نام سے متعلق حقائق بیان کردیے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ ان کا اصل نام مہربانو ہے لیکن وہ جگن کے نام سے مشہور ہو گئیں۔

جگن کاظم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام مہر بانو کاظم ہے لیکن شوبز کی دنیا میں وہ جگن کے نام سے جانی جاتی ہیں کیونکہ ان کے پہلے پراجیکٹ میں ان کا نام جگن چلا گیا اور آج تک یہی نام چلا آ رہا ہے۔

میزبان جگن کاظم کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والے اور دوست پیار سے جگن کہتے تھے لیکن اسی نام سے مشہور ہو گئیں اور یہ انہیں آج بھی چبھتا ہے کیونکہ وہ کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ اس نام سے مشہور ہو جائیں۔

جگن نے مزید کہا کہ آج کل لوگ اس قدر بےتکلفی سے بات کرتے ہیں کہ کبھی کبھی یہ فرق نہیں سمجھ آتا کہ وہ کسی سے بڑی ہیں یا چھوٹی؟ ان کا کہنا تھا کہ وہ پرانے خیالات والی خاتون ہیں اس لیے انہیں ’جگن آنٹی‘ یا ’جگن آپی‘ کہا جائے وہ اس بات کا برا نہیں مانیں گی کہ لوگ انہیں عمر میں بڑا سمجھیں۔

واضح رہے کہ جگن کاظم ایک اداکارہ، ماڈل اور اینکر ہیں۔ وہ دو دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ وہ تقریباً 10 سال سے ایک مارننگ شو کی میزبانی بھی کر رہی ہیں اور حکومت کی جانب سے ایک ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی ڈرامے جگن کاظم

متعلقہ مضامین

  • ترجمان سندھ حکومت نے سندھ کے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی
  • ’یہ میرا اصل نام نہیں‘، جگن کاظمی نے اپنے نام سے متعلق حقائق بیان کردیے
  • امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ
  • نہروں کا معاملہ حل ہوچکا، صرف رسمی کارروائی ہونی ہے، احتجاج ختم کر دینا چاہیے، خورشید شاہ
  •  پہلگام حملہ، فواد چوہدری نے پاکستان کی طرف سے نیوٹرل تحقیقات کی آفر کی وجہ بتادی
  • پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، وزیراعظم
  • سکھر: رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کی گاڑی پر حملہ
  • سندھ بلڈنگ ، انہدامی کارروائیاں اورغیرقانونی تعمیرات ساتھ ساتھ
  • شریف خاندان کا بھارت میں کاروبار ہے، یہ کبھی بھی بھارت کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے
  • بلوچستان کے حالات پر پورے ملک کو تشویش ہے، لیاقت بلوچ