بارشیں نہ ہونے کے اثرات، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
رواں سیزن میں بارشیں کم ہونے کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، اور اب منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واپڈا حکام نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر پہنچ گئی ہے، جس کے بعد پانی کا اخراج بند کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں اگلے 4 سے5 روز میں منگلا، تربیلا ڈیمز میں پانی مکمل ختم ہونے کا خدشہ
ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی قلت ہے، اور پانی ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا، اور آئندہ 36 گھنٹے تک یہ امکان ہے کہ یہ ڈیڈ لیول تک پہنچ جائےگا۔
واپڈا ترجمان نے کہاکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ منگلا میں پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان کے مطابق تربیلا کےمقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 22 ہزار 200، اخراج 20 ہزارکیوسک، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 900 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 400، اخراج 27 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ ہیڈ مرالہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 10 ہزار 800، اخراج 6 ہزار 100 کیوسک اور نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 300، اخراج 14 ہزار 300 کیوسک ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل یہ وارننگ جاری کی گئی تھی کہ منگلا ڈیم اور تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں مون سون کی بارشوں سے دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ
رواں سیزن میں ملک میں بارشیں نہ ہونے کے برابر رہیں، تاہم فروری اور مارچ میں شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پانی کی سطح تربیلا ڈیم ترجمان واپڈا ڈیڈ لیول منگلا ڈیم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پانی کی سطح تربیلا ڈیم ترجمان واپڈا ڈیڈ لیول منگلا ڈیم وی نیوز میں پانی کی ا مد ڈیم میں پانی پانی کی سطح تربیلا ڈیم منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پانی کا
پڑھیں:
صیہونی فورسز: غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی اہلکاروں کےتفصیلات جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دو سال میں 1 ہزار 152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاک فوجیوں میں سےتقریباً 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ جنگ کے 2 سالوں میں ہونے والے فوجی جانی نقصان کےاعداد و شمار جاری کردیے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 1 ہزار 152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاک فوجیوں میں سےتقریباً 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک اسرائیلیوں کا تعلق فوج، پولیس، شن بیٹ ایجنسی اورکارپورلز سےہے۔
وزارت دفاع کے مطابق جنگ کے 2 سال میں 6 ہزار 500 سےزیادہ اسرائیلی خاندان سوگوارہوئے جب کہ اسرائیلی فوج کےخاندانوں میں 351 خواتین بیوا اور 885 بچے یتیم ہوئے۔
اسرائیلی وزارت دفاع نےکہا ہےکہ ریاست اپنےکندھوں پرغزہ جنگ کی بھاری قیمت اٹھا رہی ہے۔