خلائی تحقیق میں اہم سنگ میل عبور، اماراتی سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور اہم سنگ میل عبورکرلیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق ابو ظبی کے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیارکیا ہے جس سے مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔
جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ۔
مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
مستقبل میں راکٹ انجنوں کو سیٹلائٹس، قمری لینڈرز اور مریخ مشنز کےلیے استعمال کیا جاسکےگا۔
ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ کے سی ای او ڈاکٹر نجوی کے مطابق یہ انجن صرف ایک تکنیکی کامیابی نہیں بلکہ یہ ایک بنیادی قدم ہے جس کے ذریعے یو اے ای اپنی خلائی مشنز کے لیے درکار سسٹم خود ڈیزائن، ٹیسٹ اور تعینات کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: راکٹ انجن
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں شدید دھند؛ ریڈ اور یلو الرٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھند کے باعث اماراتی محکمۂ موسمیات کی جانب سے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم ہے، دھند مزید گہری ہو سکتی ہے، شہری احتیاط کریں۔جبکہ ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ابوظبی بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، متعدد سڑکوں پر گاڑیوں کی حد رفتار کم کر دی گئی ہے جبکہ شاہراہوں پر شدید دھند میں حدِ رفتار سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔
دبئی میں شدید موسمی حالات میں سڑکوں پر نصب حدِ رفتار سسٹم فعال کر دیا جاتا ہے، سسٹم فعال ہونے پر گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنا لازمی ہوتا ہے۔