چینی وزیر خارجہ وانگ ای روس کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
چینی وزیر خارجہ وانگ ای روس کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیاکھون نے اعلان کیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای 31 مارچ سے 2 اپریل تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ہفتہ کے تر جمان نے بتا یا کہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف اور روسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ اس دورے سے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دیا جا سکے گا اور اگلے مرحلے میں چین روس تعلقات کی ترقی اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر گہری بات چیت کی جا سکے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی وزیر خارجہ وانگ ای کریں گے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے،نائب وزیر اعظم نے چینی وزیر خارجہ سے خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کیلئے چین کے ہمہ وقت تعاون اور مضبوط دوستی کو سراہا ۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے خطے میں امن کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ٹیلفونک گفتگو میں خطے میں امن سیکورٹی اور استحکام کے لیے قریبی روابط پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیاکو حقائق پتہ چلنے چاہئیں: محسن نقوی
مزید :