عید پر جاوید اختر کے خاندان کی تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
نیو دہلی:
فلمساز زویا اختر نے عید 2025 کے موقع پر اپنے اہلخانہ کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
تصویر میں جاوید اختر، شبانہ اعظمی، فرحان اختر، ہنی ایرانی اور شیبانی ڈانڈیکر شامل ہیں۔ زویا اختر نے تصویر کے ساتھ "عید مبارک” لکھا جس پر شنکر مہادیون سمیت کئی مشہور شخصیات نے مبارکباد دی۔
فرحان اختر نے بھی اپنی اہلیہ شبانی ڈانڈیکر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں روایتی لباس میں نظر آئے۔ فرحان نے لکھا، "ہم سب ایک ہی چاند کے نیچے خواب دیکھتے ہیں، عید مبارک۔”
A post common by Zoya Akhtar (@zoieakhtar)
زویا اختر اپنی فلم "جی لے ذرا” پر کام کر رہی ہیں، جس میں پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ شامل ہیں، جبکہ فرحان اختر "ڈان 3” کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں رنویر سنگھ اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
انسٹاگرام میپ فیچر پاکستان میں متعارف، مقامی مقامات اور دوستوں سے جڑنے کا نیا طریقہ
میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام کا نیا فیچرانسٹاگرام میپ متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو مقامی جگہوں، دوستوں اور پسندیدہ تخلیق کاروں کی سرگرمیوں کو دریافت کرنے کا ایک نیا، انٹرایکٹو اور دلچسپ طریقہ فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر صارف کے ڈی ایم ان باکس کے اوپر دستیاب ہے اور صارفین کو اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات سے متعلقہ کہانیاں، ریلز اور پوسٹس دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔
انسٹاگرام میپ صارفین کو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ ان کے دوست یا وہ افراد جنہیں وہ فالو کرتے ہیں، کسی کیفے، کنسرٹ یا مقام سے کیا شیئر کر رہے ہیں۔ اس فیچر کا خاص پہلو یہ ہے کہ پرائیویسی کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ لوکیشن شیئرنگ ڈیفالٹ طور پر بند ہوتی ہے اور صارف کے پاس مکمل اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنی آخری لوکیشن کن سے شیئر کرے، چاہے وہ صرف قریبی دوست ہوں یا کوئی نہ ہو۔
کم عمر صارفین کے لیے والدین کو بھی شفاف کنٹرول حاصل ہے تاکہ وہ بچوں کی شیئرنگ ترجیحات کو دیکھ اور منظم کر سکیں۔ میٹا نے انسٹاگرام میپ میں چند اہم بہتریاں بھی کی ہیں جن میں میپ پر پروفائل فوٹوز کا خاتمہ، لوکیشن بند ہونے کی واضح نشاندہی، اور ٹیگ شدہ مواد کی بہتر وضاحت شامل ہے۔
میٹا کے مطابق یہ فیچر صارفین کو انسٹاگرام کے استعمال میں مزید سہولت، رابطے اور تحفظ فراہم کرے گا، جبکہ مقامی کمیونٹی سے جڑنے کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔