پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پشاور (نیوزڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی میٹنگ تھی اس لئے وہ پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ تمام کیسز کی رپورٹ آچکی ہے یا نہیں، جس پر وکیل نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی صرف ایک انکوائری وزیر اعلیٰ کے خلاف چل رہی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 66 مختلف مقدمات وزیر اعلیٰ کے خلاف درج ہیں، عدالت نے کہا کہ جتنا وقت آپ مانگ رہے ہیں وہ ہم نہیں دے سکتے، بعدازاں عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 40 روز تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کو حفاظتی ضمانت وزیر اعلی عدالت نے
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر قانونی کارروائی جاری
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔