فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مارے گئے ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: شاپنگ کے دوران وارداتیں کرنیوالی 2 خواتین ساتھی سمیت گرفتار
---فائل فوٹولاہور میں پولیس نے شاپنگ کے دوران وارداتیں کرنے والی دو خواتین کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی اخلاق اللّٰہ تارڑ کے مطابق دونوں خواتین شاپنگ کے بہانے مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں میں جاتی تھیں، ایک ملزمہ شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو باتوں میں لگاتی جبکہ دوسری موبائل، نقدی اور پرس وغیرہ چوری کر لیتی تھی۔
ایس پی اخلاق اللّٰہ تارڑ کے مطابق ملزمان واردات کے لیے گاڑی استعمال کرتے تھے جسے ان کا ساتھی چلاتا تھا۔
پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان سے چوری شدہ 40 موبائل فون، خواتین کے متعدد پرس اور پستول برآمد کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم، سلمیٰ بی بی اور عیشاء رانی شامل ہیں۔