انسانی صحت کے لیے وٹامن بی 12 کی اہمیت سے تو سب ہی واقف ہوں گے لیکن جسم میں اس کی سطح کن نباتاتی غذاؤں سے بڑھائی جا سکتی ہے یہ شاید سب لوگ نہیں جانتے ہوں گے جس پر ہم اس رپورٹ میں روشنی ڈالیں گے۔

وٹامن بی 12 کے فوائد

پہلے آتے ہیں وٹامن بی 12 کے فوائد کی جانب تو یہ وٹامن اعصابی افعال، خون کے سرخ خلیات کی تشکیل اور ڈی این اے کی ترکیب میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کون سی غذائیں پرسکون نیند لاسکتی ہیں؟

لہٰذا ہم یہاں 8 نباتاتی غذاؤں کا تذکرہ کریں گے جن کے ذریعے وٹامن بی 12 کی مناسب سطح حاصل کی جا سکتی ہے۔

فورٹیفائیڈ ناشتے کے دانے

متعدد ناشتے کے دانے وٹامن بی 12 سے فورٹیفائیڈ ہوتے ہیں جو ایک بہترین انتخاب بناتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین پیکٹ کے پچھلے حصے پر موجود لیبل کو چیک کرنے کا مشورہ دیا کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس میں وٹامن بی 12 کی روزانہ کی کم از کم 100 فیصد مقدار موجود ہے۔

دودھ اور ڈیری مصنوعات

گائے کا دودھ، پنیر اور دہی وٹامن بی 12 کے بہترین قدرتی ذرائع ہیں۔ یہ کیلشیم اور پروٹین سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اور ہڈیوں اور عمومی صحت کو سہارا دیتے ہیں۔

فورٹیفائیڈ نباتاتی دودھ

اسی طرح دودھ کے متبادل عام طور پر وٹامن بی 12 سے فورٹیفائیڈ ہوتے ہیں خاص طور پر سویا بین کا دودھ ان لوگوں کے لیے موزوں ہے جنہیں لیکٹوز کھانے سے الرجی ہوتی ہے۔

دہی

دہی میں قدرتی طور پر بی 12 کے ساتھ ساتھ پروبائیوٹکس بھی موجود ہوتے ہیں جو ہاضمے کو سہارا دیتے ہیں اور اس وٹامن کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

پنیر

پنیر بھی وٹامن بی 12 کا ایک مزیدار ذریعہ ہے۔ کاٹیج چیز اور موزریلا چیز بہت سے ممالک میں غذاؤں میں عام انتخاب ہیں جن سے پروٹین اور کیلشیم بھی حاصل ہوتا ہے۔

خمیر

فورٹیفائیڈ غذائی خمیر اکثر غذائی ترکیبوں میں پنیر کا ذائقہ دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ وٹامن بی 12 سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسے پاپ کارن، پاستا یا سلاد پر مزیدار ذائقے کے لیے چھڑکا جا سکتا ہے۔

فورٹیفائیڈ ٹوفو

بعض قسم کے ٹوفو میں بھی وٹامن بی 12 موجود ہوتا ہے۔ یہ ایک بہترین نباتاتی پروٹین ہوتا ہے۔

مشروم

بعض قسم کے مشروم جیسے شیٹاکی بھی اس حوالے سے مناسب ہیں۔ اگرچہ قدرتی طور پر ان میں بی 12 کی مقدار زیادہ نہیں ہوتی لیکن ان میں اس کی تھوڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے متوازن اور مددگار غذائیں؟

فورٹیفائیڈ غذاؤں کے ساتھ باقاعدگی سے کھانے پر یہ اس وٹامن کی سطح کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

صحت نباتاتی غذائیں وٹامن بی 12.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: وٹامن بی 12 وٹامن بی 12 ہوتے ہیں ہوتا ہے بی 12 کی بی 12 کے کے لیے

پڑھیں:

صبح سویرے فائبر والی غذا کھانے کے فوائد

صبح سویرے فائبر سے بھرپور غذا لینا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ ڈاکٹرز اور ماہرینِ غذائیت اکثر دن کا آغاز ہائی فائبر ناشتہ سے کرنے کی تاکید کرتے ہیں۔

ہاضمے میں بہتری

فائبر آنتوں کو حرکت میں مدد دیتا ہے۔ صبح فائبر کھانے سے دن بھر قبض سے بچاؤ اور ہاضمہ بہتر رہتا ہے.

بھوک پر قابو

فائبر دیر سے ہضم ہوتا ہے، اس لیے زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوا لگتا ہے۔ اس سے غیر ضروری کھانے کی عادت کم ہوتی ہے۔

توانائی میں توازن

فائبر کاربوہائیڈریٹس کو آہستہ آہستہ خون میں جذب ہونے دیتا ہے۔ اس سے شوگر لیول اچانک اوپر نیچے نہیں ہوتا اور دن بھر مستحکم توانائی ملتی ہے۔

وزن پر قابو

چونکہ فائبر پیٹ کو دیر تک بھرا رکھتا ہے، اس لیے وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔

دل کی صحت

فائبر خاص طور پر soluble fiber کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ دل اور بلڈ پریشر کے لیے فائدہ مند ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لیے مفید

فائبر خون میں گلوکوز کا لیول آہستہ بڑھنے دیتا ہے جس سے شوگر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی معاہدے میں شہبازشریف کا کتنا کردار ہے سب کو معلوم ہے
  • کیا آپ جانتے ہیں؟ اسمارٹ فونز میں موجود چھوٹے سوراخ کی اصل وجہ
  • پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکست سے معاشی طور پر کتنا نقصان ہورہا؟ رمیز راجہ نے اندر کی بات بتادی
  • پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنے چالان ہوئے، کتنا جرمانہ وصول کیا گیا، اعدادوشمار جاری
  • کہ خوشی سے مرنہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
  • ایشیا کپ: دبئی میں پاک بھارت ٹاکرا، ٹاس جیتنا کتنا اہم؟
  • بھارتی بلے بازوں کو کیسے قابو کرنا ہے، عمر گل نے آسان طریقہ بتادیا
  • انقلاب اور جمہوریت سے دور ہوتا ہوا نیپال
  • صبح سویرے فائبر والی غذا کھانے کے فوائد
  • روایتی کھاجا